امریکی صدر کے عزائم

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply

کیا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست کا نقشہ تبدیل کرسکے گا ؟؟؟

Poll ended at Thu Feb 02, 2017 12:26 am

1ھاں
3
60%
2 نہیں
2
40%
3 کچھ دن بعد پتہ چلے گا
0
No votes
4 پتہ نہیں
0
No votes
 
Total votes: 5

مشعل
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Sun Jan 22, 2017 12:06 am
جنس:: مرد
Location: کوئٹہ
Contact:

امریکی صدر کے عزائم

Post by مشعل »

کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست کا نقشہ تبدیل کرسکے گا ؟؟؟

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کی اقات
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: امریکی صدر کے عزائم

Post by میاں محمد اشفاق »

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نیا امریکی صدر امریکہ کی اسٹیبلشمنٹ کو شکست دے کر فاتح ہوئے اس معاملے میں جہاں انہیں انکی دولت نے ان کے جیتنے میں مدد کی وہیں انکی مسلم دشمنی کھلے الفاظ میں بھی کام آئی اور جو بھی ہو ان کے اقتدار کے دوران بہت کچھ تبدیل ہو گا چاہے وہ امریکہ ہو یا امریکہ کی وجہ سے دنیا کا نقشہ۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکی صدر کے عزائم

Post by چاند بابو »

یقینی طور پر نئے امریکی صدر کا انتخاب ہی پرانے طرزِ سیاست کو بدلنے کا اشارہ تھا۔
البتہ یہ تبدیلی ہمارے لئے کتنی منفی یا مثبت ثابت ہوتی ہے اس کا فیصلہ اس کے مسلمان ممالک کے بارے میں خارجہ پالیسی کے سامنے آنے پر ہو گا۔
بہرحال امید کی جا سکتی ہے کہ یہ تبدیلیاں مثبت ہوں اور مسلم دنیا کے ساتھ امریکہ کا تعاون بڑھے اور غلط فہمیاں جو پیدا ہوئی یا کی گئی ہیں ان کا خاتمہ ہو سکے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: امریکی صدر کے عزائم

Post by محمد شعیب »

یہ سب اوپر اوپر کی بھڑکیاں ہیں۔ یہ مسخرہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
sumreen.shahid
کارکن
کارکن
Posts: 7
Joined: Sun Oct 07, 2018 2:41 pm

Re: امریکی صدر کے عزائم

Post by sumreen.shahid »

b:e:a:t ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب بہت ہی آسان ہے۔ امریکی صدر؟ بات یہ نہیں کہ اس کے عزائم کیا ہیں اور کیا وہ دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم مسلمان کب متحد ہوں گے۔ ہم نے تو دینا کا نقشہ بدلا ہوا ہے۔ ایک بھائی دوسرے بھائی سے انجان ہے۔ کہاں گئے ہمارے سنہرے اصول اور فلاحی ریاستوں کے قوانین۔ آج ہم مغرب کی ہر آہٹ اور قدم کے محتاج ہیں اور ہماری امیدیں انکے فیصلوں سے منسلک ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ہم ہماری سفوں کو منظم کرتے اور یکجان ہو کر آپنے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بناتے۔ میں بہت ہی مایوس ہوں کہ افسوس ہم نے آپنے دین سے دوری اختیار کی اور مغرب کی مکروہ چالوں اور پُر فریب جال میں پھنستے گئے۔ ایک مکروہ اور ناپاک طریقوں سے آپنے ملک کا نظام چلانے لگے۔ بھلا کتنے حکمران اور پیسے والے لوگ ہیں جنہوں نے فلسظین، کشمیر اور دیگر جگہوں کے مسلمان بھائیوں کے حق میں صدا بلند کی۔ بھلا کتنے اخباری اور ٹی وی میڈیا سے متعلق لوگ ہیں جو ان کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مجھے اس بات کا رنج نہیں کہ ہر آدمی کا آپنا مفاد ہوتا ہے اور وہ اسکے حصول میں کوشش کرتا ہے۔ رنج تو اس بات کا ہے کہ ہم نے ایک بار بھی ہمارے اتحاد اور مسلم یگانگی کو نہیں چاہا۔ دُنیا کا بدلتا نقشہ اور ہمارے اسلامی اصول؟ جیت کس کی ہو گی، یہ موجودہ اسلامی ریاستوں کا مل جانا۔ دُنیا میں ایک ایسی جنگ جاری ہے جسے پراکسی وار کا نام دیا گیا ہے۔ یہ روٹی، کپڑا اور مکان کی لڑائی ہی تو ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب مسلمان ایک بار پھر سے متحد ہوں گے۔ اور یہ یقینی ہے کیوںکہ،،، روٹی، کپڑا، مکان اور اضافہ کروں تو خیراتی چاولوں کی دیگ سے چاول حاصل کرنے میں تو ہم بہت ہی ماہر اور مشہور ہیں۔ اب جبکہ ٹرمپ ایک بزنس مین ہے اور ہمیشہ آپنے فائدے کو ترجیح دیتا ہے تو بھلا وہ کیونکر،، کسی اسلامی ملک کو چندہ، اور دیگر خیراتی رقوم دے گا۔ اس کے مقابلے میں غیر مسلم ریاستوں کو آپنا دوست اور مدد گار تصور کرے گا۔ بس یہ سمچھ لیں کہ جب مغرب سے سب کچھ غیر مسلم ریاستوں میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گا۔ اور مسلم ریاستوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا تو بحالت مجبوری!! سب مسلم ریاستیں متحد ہونے پر مجبور ہو جائیں گی۔ کیونہ روٹی، کپڑا، مکان اور خیراتی دیگ کے چاول حاصل کرنا ہی تو ہم مسلمانوں کا مقصدِاعظیم ہے۔ اور ہم اس مقصد کے حصول میں سکندر اعظم سے بھی زیادہ پُرجوش اور طاقت ور ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکی صدر کے عزائم

Post by چاند بابو »

صرف ٹرمپ ہی نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی اگر دو ممالک آپس میں‌دوستی کا دم بھرتے ہیں چاہے وہ دو مسلمان ممالک ہی کیوں‌ نہ ہوں ان کا مطمع نظر ہمیشہ ملکی مفاد ہی ہوتا ہے۔ قومیں ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لئے دوسروں کے قریب آتی ہیں کسی کی مذہبی، اخلاقی مدد کے لئے نہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سیاست”