پاناما جیل

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاناما جیل

Post by محمد شعیب »

Image
پیرس: پیرس کے ڈیزائنروں نے فلم ’ گیم آف تھرونز‘ سے متاثر ہو کر سمندر میں تیرتے ہوئے بہت بڑے جیل کا تصور پیش کیا ہے جس میں ان 3300 ٹیکس چوروں کو قید کیا جاسکتا ہے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔
پانامہ پیپرز میں پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے ہزاروں با اثر افراد کے نام آئے ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں ٹیکس بچانے کے لئے پانامہ میں واقع آف شور کمپنیوں میں خفیہ سرمایہ کاری کی۔ اسی مناسبت سے ٹیکس چوروں کو قید کرنے کے لئے پیرس کے ڈیزائنروں نے ایک جیل تیار کیا ہے جسے گیم آف تھرونز فلم سیریز میں اسکائی سیلز کی طرح ڈیزائن کیا ہے جو ایک بہت بڑے بحری جہاز پر سمندروں میں تیرتا رہے گا۔
کسی کھلے تھیٹر کی طرح یہ جیل بھی اوپن ایئر ہے۔ ہرجیل خانے کا رقبہ 9 مربع میٹر ہے جس میں پانامہ لٹیروں کو قید رکھا جاسکتا ہے۔ جہاز پر دائیں اور بائیں دو عدد جیل بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک مرد اور دوسری خواتین کے لیے ہے۔ ڈیزائن کے تحت ہر جیل کی بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے۔ پیرس کے فنکاروں ایلکس ڈی اسٹامپا، سلوین میکاکس اور گیولامے ڈیووکس نے یہ جیل بنایا ہے۔
جیل کے کوٹھڑی نما کمروں کے علاوہ متوقع پانامہ جیل میں ایک بڑا دفتر، انتظامی مرکز اور کھانے کا بڑا کمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمندری پانی کی ٹریٹمنٹ، ورکشاپ اور جمنازیم بھی منصوبے میں شامل ہے۔
Image
Image
https://www.express.pk/story/797514/
میرا پاکستان
کارکن
کارکن
Posts: 51
Joined: Tue Jul 26, 2011 1:41 pm
جنس:: مرد

Re: پاناما جیل

Post by میرا پاکستان »

کمال
محمد شعیب صاحب
[center]یو تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو[/center]
[center]تم سبھی کچھ ہو، بتائو تو مسلمان بھی ہو؟[/center]
Post Reply

Return to “سیاست”