تو آخر کار ونڈوز 10 صارفین کے لئے دستیاب ہو ہی گئی، پہلے بس ان صارفین کو مفت میں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جن کے پاس اصلی والی ونڈوز انسٹال ہے مطلب کے کریک ونڈوز نہیں، مگر لانچ کرنے کے چند لمحے پہلے ہی انہوں نے اسے عام صارفین کو دینے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی ہر کسی کے لئے مفت۔۔۔۔
ونڈوز 10 کو انسٹال وہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے طریقہ کار بتائے دیتا ہوں امید ہے آپ سب کو پسند آئے گا اور میں امید بھی کرتا ہوں کہ تمام دوست اپنے اپنے تجربات شئیر کریں گے کہ اس میں نیا کیا کیا ہے اور آپ کو یہ کیسی لگی۔
شائد یہ بات دہرانے کی ضرورت نہیں کہ مائیکروسافٹ نے اس ونڈو کو ایک چیلنج کی حثیت سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ونڈوز 10 آخری ونڈوز ہو گی اسکے بعد کوئی ونڈوز لانچ نہیں کی جائے گی البتہ اسکے مختلف ورژن کی امید کی جا سکتی ہے۔
سب سے پہلے ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ایک ٹول پر کلک کریں لنک درج زیل لنک پر کلک کریں۔
[link]http://www.microsoft.com/en-us/software ... /windows10[/link]
یہ ونڈوز 10 کو انسٹال کرنے کے لئے ایک ٹول ہے جیسے مائیکروسافٹ نے خاص و عام کے لئے دستیاب کر دیا ہے یہ ٹول 32 اور 64 بِٹ دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے۔ اپنے موجودہ آپریٹنگ سسٹم کے حساب سے یہ ٹول ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کا نام ’’میڈیا کری ایشن ٹول‘‘ MediaCreationToolٗ ہے جب کہ اس کا سائز 19 ایم بی ہے۔ اس ٹول کی مدد سے نہ صرف یہ کہ آپ انسٹالیشن میڈیا حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو براہ راست ونڈوز10 پر اپ گریڈ بھی کر سکتے ہیں۔
ڈاونلوڈ کرنے کے بعد اس سیٹ اپ فائل پر کلک کریں کچھ دیر بعد آپ کے سامنے ایک سکرین آئے گی کہ آپ کیا کرنا چاتے ہیں کیا آپ ونڈوز کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں یا اسے ڈاونلوڈ کرنا چاہتے ہیں
سلیکشن کے بعد آپ کے سامنے زبان کے انتخاب ونڈوز کے ایڈیشن اور آپ کو ایک بار پھر سے پوچھا جائےگا جی آپ 32/64 میں سے کون سا استعمال کرنا چاہیں گے اگر آپ ڈاونلوڈ کرنا چاہیں گے تو اسکے لئے دونوں کو ایک وقت میں ہی ڈاونلوڈ کرنے کی آپشن بھی ہے اس پر کلک کریں انتخاب کے بعد اگر آپ اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں تو اپ گریڈنگ شروع ہو جائے گی اور مکمل ہونے کے بعد کمپیوٹر ایک بار ریسٹارٹ ہو گا اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کا پی سی اپ گریڈ ہو چکا
مگر اگر آپ ڈاونلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ یو ایس بی میں کرنا چاہیں گے یا اس کے لئے آئی ایس او فائل میں سیو کرنا چاہیں گے بہتر یہی ہے کہ آپ آئی ایس او فائل میں ڈانلوڈ کریں پھر کسی برنر سے ڈی وی ڈی بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیں
نیکسٹ پر کلک کرنے کے بعد ڈاونلوڈنگ سٹارٹ ہو جائے گی اور
فائل مکمل ہونے کے بعد آپ کو برنگ کے لئے کہا جائے گا۔۔
ونڈوز 10 کو استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک احتیاط لازم ہے کیونکہ ونڈوز 10 میں خرابی یہ ہے کہ ونڈوز 10خود کار طریقے سے آپ کے وائی فائی کا پاس ورڈ آپ کے فیس بک، سکائپ اور آؤٹ لک کے ان دوستوں کو بتادے گی جن کے کمپیوٹرز میں یہ ونڈوز پہلے سے انسٹال ہے۔ سافٹ ویئرمیں یہ نقص اس لیے پیدا ہوا ہے کہ کمپنی نے اس میں ایک ایسا فیچر رکھا ہے جس کے ذریعے آپ آسانی کے ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنا وائی فائی پاس ورڈ شیئر کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ونڈوز 10خود بخود پاس ورڈ دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کر دیتی ہے اس لیے یہ بہت بڑا سکیورٹی رسک ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حوالے سے محتاط رہیں اور اپنے کمپیوٹرز کی سیٹنگز (Settings)پر نظر رکھیں اور متعلقہ فیچر کو آف موڈ پر رکھیں۔
ونڈوز10 کے اس فیچر کا نام وائی فائی سینس (Wifi sense) ہے۔یہ فیچر صارف کے کمپیوٹر کو خود بخود قریبی وائی فائی سے منسلک کر دیتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو انٹرنیٹ تک زیادہ سے زیادہ رسائی دینے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا جو ہمہ وقت انٹرنیٹ سے منسلک رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر وہ کسی کا وائی فائی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس فیچر کو بند بھی کر سکتے ہیں۔
ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
بہت خوب میاں صاحب بہترین ٹوٹیوریل لکھنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
براہ کرم پہلی اور دوسری تصویر بڑی کر دیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
میں کیسے بڑی کر دوں جو لنک لگایا ہے آپ نے وہ تصویر اصل میں ہے کہ اس سائز کی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اردو کی سپورٹ اچھی نہیں کل انسٹالیشن کرکے باتوں گا اور یہ ٹیوٹوریل computing.pk. com سے لیا ہے.http://www.computingpk.com/download-win ... J8BfZ.dpbs" onclick="window.open(this.href);return false;
[center]http://wordinvestor.blogspot.com[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
ہاہاہاہاہا
میاں جی یہ کیا؟؟؟؟
میاں جی یہ کیا؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
سر جی اس کھڑکی کو تالا ہے چابی چاھیے...
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
نہیں بلکل نہیں اسکی اردو کی سپورٹ بلکل اچھی ہے ، کام ایک ہی ہونے کی وجہ سے ٹیٹوریل میں مشاہبت ضرور ہے مگر یہ اپنا ہی ہے جناب آپکے دیئے ہوئے لنک سے اسے پڑھا آپ بھی ایک بار پڑھ لیںعلی بابا wrote:لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اردو کی سپورٹ اچھی نہیں کل انسٹالیشن کرکے باتوں گا اور یہ ٹیوٹوریل computing.pk. com سے لیا ہے.http://www.computingpk.com/download-win ... J8BfZ.dpbs" onclick="window.open(this.href);return false;
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ
کج نہیں بابو جی ،چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میاں جی یہ کیا؟؟؟؟
ویسے اگر نقل کرنی ہو تو اسکے لئے بھی عقل درکار ہے جو کہ ہم میں نہیں ہے آپکو تو معلوم ہی ہے، اگر آپ دونوں کو پڑھیں گے تو مختلف ہی پائیں گے.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں