سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by میاں محمد اشفاق »

سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by محمد شعیب »

میاں صاحب
یہ آپ نے خود ٹائپ کیا ہے تو اس کا ٹیکسٹ فارمیٹ تو آپ کے پاس ہوگا ہی. برائے مہربانی ٹیکسٹ کاپی کر دیں. تصویر سے پڑھنے میں دشواری ہو رہی ہے. بہت چھوٹا نظر آرہا ہے. مضمون مفید ہے لیکن فونٹ چھوٹے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by چاند بابو »

ارے واہ میاں صاحب کسی اخبار کے لئے لکھنا شروع کر دیا ہے کیا؟؟

بہرحال بہت مفید معلومات ہیں.
شئیرنگ کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by میاں محمد اشفاق »

پچھلے پانچ دنوں میں مجھے آج 14 دوستوں کی جانب سے جو میری فیس بک فرینڈ لسٹ میں ہیں فیس بک اکاونٹ میں مسائل/لاگ ان/اکاونٹ ہیک/ کی شکائت موصول ہوئیں۔
اس درخواست کے ساتھ کے ان کی اس معاملے میں مدد کریں۔ سوائے 2 بندوں کی ( جن کا اکاونٹ فیس بک نے اس نوٹ کے ساتھ بند کر دیا کہ ان سے اکاونٹ بند ناں کرنے کی وجہ بھی ناں پوچھی جائے فیس بک کے انجینئر کے ساتھ لمبی بحث کے بعد بھی ہم اکاونٹ بند کرنے کی وجہ نہیں جان پائے۔
باقیوں میں سے دو بھائی صاحبان اکاونٹ کا پاسورڈ خود ہی غلط لگا رہے تھے کیپس لاک آن ہونے کی وجہ سے پاسورڈ غلط شو کر رہا تھا۔
باقی سب دوستوں کے اکاونٹس کو کسی نے ہیک کیا۔
میں اب احباب کو ہیکنگ کی تعریف جو آج کل ہوتی اور ان مین سے پانچ دوستوں کے اکاونٹ میں جو مماثلت پائی گئی وہ بھی بتاتا ہوں۔۔
اور ان سے بچنے کے طریقے بھی بتاتا ہوں۔
جیسے جیسے سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے ویسے ویسے ان کی ہیکنگ کے خطرات زیادہ ہوتے جا رہے، تقریباء تمام سوشل میڈیا کے منتظمین کی جانب سے باقاعدہ ایسے کسی بھی ایریر جس کی وجہ سے ہیکنگ ہو کی رپورٹ کرنے پر انعامات کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے تمام سوشل میڈیا سمیت مشہور ویب سائٹ کے ہیک ہونے کے خطرات کسی حد تک کم ہو گئے ہیں۔
اور اس کے ساتھ ہی تمام ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا والوں نے یوزر کی سیکیورٹی کو بھی انتہا بڑھا لیا جس سے ہیکنگ کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر بہت سے ہیکرز،گروپس کی صورت میں کام کر رہے ہیں جن کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ دوسرں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل حاصل کرکے ان کی دولت پر ہاتھ صاف کرنا ، یہ کسی کو بھی کنگال کر سکتے ہیں۔ کچھ ہیکرز خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں اپنے ملک کے مفادات کے لئے کام کرتے ہیں ، یہ ہیکرز اپنے کام میں بہت ماہر ہوتے ہیں جو دشمن ملک کے حساس کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کر کے ان کی خفیہ اور حساس معلومات پر مشتمل فائلز کو چرا سکتے ہیں، ڈلیٹ کر سکتے ہیں، کرپٹ کر سکتے ہیں یا ان کے کمپیوٹر نیٹ ورک میں وائرس چھوڑ کر انہیں بھاری نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹر نیٹ پر بہت سے شوقیہ ہیکرز بھی پائے جاتے ہیں جو بلاوجہ لوگوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں یہ کبھی کسی کی ویب سائیٹ ہیک کر لیتے ہیں ، کبھی ان پر کسی کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کا جنون سوار ہوتا ہے اور کبھی یہ کسی کی ای میل کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں۔
ای میل کا پاسورڈ مل جانے کے بعد ان کے لئے یہ سب کام بہت آسان ہوتا ہے
ای میل مل جانے کے بعد وہ سب سے پہلے آپ کا سوشل میڈیا اکاونٹ تلاش کرتے ہیں پھر اس ای میل سے منسلک سوشل میڈیا اکاونٹ کا پاسورڈ ری سیٹ کرتے ہیں اور آپ کو اس اکاونٹ سے محروم کر دیتے ہیں۔
مجھے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 5 افراد کے ای میل سمیت سوشل میڈیا اکاونٹ کے پاسورڈ pakistan الفاظ پر مشتمل تھےانکے آگے یا پیچھے 1سے لے کر 9 تک کے الفاظ میں سے بس ایک لفظ لکھا ہوا تھا اور تو اور ان احباب کے ای میل اکاونٹ کے پاسورڈ بھی یہی تھے۔
اب آپ ہی بتائیں انکے اکاونٹس پر ہاتھ صاف کرنا کون سا مشکل تھا۔
عام انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسا پاسورڈ رکھے جس کو اسے یاد رکھنے میں کسی بھی مشکل کا سامنا ناں کرنا پڑے۔
جیسا کہ : اپنا نام، شہر کا نام، اپنے بچوں کا نام، فون نمبر، پُرانی معشوقہ کا نام، بیوی کا نام، منگیتر کا نام،معشوقہ کا فون نمبر، اپنے پالتو جانور کا نام،کبھی کبھی اپنا اور معشوقہ کے نام میں + کا نشان بھی لگا دیتے جس سے پاسورڈ کچھ مضبوط ہو جاتا۔
اگر آپ کا بھی ایسا ہی پاسورڈ ہے تو محترمان آپ اپنے پاسورڈ کو کچھ اور مضبوط بنا لیں کیونکہ ہو سکتا کہ اس اکاونٹ پر آپ کی معشوقہ ہی ہاتھ صاف کر جائے/ یا آپ کا وہ دوست جو آپ کا بہت قریبی ہو۔
تو میری آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد آپ اپنے اکاونٹس کی سیکیورٹی مضبوط بنائیں۔
اب سوال آتا ہے کہ
مگر کیسے۔۔۔؟
تمام ای میل/سوشل میڈیا والوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہوا ہے کہ آپ اپنے اکاونٹ مین ریکوری اکاونٹ بھی ڈالیں اسکے ساتھ ساتھ اپنا موبائل فون کا نمبر بھی اس مین یہ سہولت بھی موجود ہوتی ہے کہ جب آپ لاگ ان ہونا چاہیں تو وہ ایک سیکیورٹی کوڈ آپ کو بھیجتے ہیں جو کہ 4،5،6 تک الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے وہ کوڈ ڈالنے پر ہی آپ اکاونٹ میں لاگ ان ہو سکتے ہیں یہ کوڈ آپ اپنے موبائل فون نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل پر بھی ان ایبل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی پبلک کمپیوٹر یا کسی دوست کے کمپیوٹر پر لاگ ان ہو رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے کوئی کی لوگر نہیں انسٹال کیا ہوا جس سے آپ کے دبائے ہوئے بٹن کو ریکارڈ کیا جا سکتا ہے . اگر آپ یہ دیکھنے کا علم نہیں رکھتے تو بہتر ہے کہ OSK کی سہولت کو استعمال کیا جائے OSK آن سکرین کی بورڈ کا مخفف ہے یہ آپ سٹارٹ مینیو پر کلک کر کے سرچ بار مین لکھ کر اسکو استعمال کر سکتے ہیں۔
اس سے بس ماوس کے کلک ہی ہوں گے بٹن ریکارڈ نہیں ہو گے ۔مگر یہ دوست کے سامنے مت کیجئے گا۔
پبلک کمپیوٹر یا دوست کے کمپیوٹر میں لاگ ہونے کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کے براوزر نے آپ کے پاسورڈ اور ای میل کو سیو تو نہیں کیا اسکے لئے آپ براوزر کی سیٹنگ میں پاسورڈ شو والی آپشن میں دیکھ سکتے ہیں۔
جاتے وقت لاگ آوٹ کر کے براوزر کی ہسٹری سمیت تمام کیشے وغیرہ کلئیر کرنا مت بھولیئے۔
اپنے اکاونٹس کے پاسورڈ کچھ اسطرح رکھیں۔۔
پاسورڈ میں ایک یا دو جگہ سائن ضرور رکھیں جیسا کہ
!@#$٪&٭)('
پاسورڈ میں ایک یا دو جگہ کیپیٹل (بڑے الفاظ میں انگلش ضرور لکھیں) جیسا کہ
ABC
اسکے بعد یا پہلے سمال الفاظ میں انگلش لکھیں جیسا کہ
abc
اسکے بعد کچھ گنتی کے الفاظ بھی ضرور رکھیں جیسا کہ
123
پاسورڈ کم از کم 8 سے 12 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیئے
کچھ ویب سائٹس پاسورڈ کی سنٹرینتھ بتاتی ہیں جیسا کہ یہ پاسورڈ اس میں ڈالوں تو تمام ویب سائٹ 100٪ مضبوط پاسورڈ بتا رہی ہیں۔!
$%p@ak1$TAn248
پاسورڈ کی مضبوطی چیک کرنے کے لئے ۔۔۔درج زیل ویب سائٹ چیک کی جا سکتی ہیں۔
http://www.passwordmeter.com/
https://howsecureismypassword.net/
اسکے بعد پاسورڈ کے آخر میں ایک یا دو بار سپیس بھی ڈالئے۔ جو کہ اگر غلطی سے بھی پاسورڈ براوزر میں سیو ہو بھی جائے تو بھی سپیس شو نہیں ہو گی جس سے اکاونٹ ہیک ہونے کے چانسس 10 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔
یاد دہانی کے لئے بتانا چاہوں گا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائبر قانون بہت سخت ہیں آپکے اکاونٹ سے کسی کو دھمکی بھری ای میل بھیج کر بھی آپ کو لمبے عرصے تک پھنسایا جا سکتا۔
اسکے علاوہ آپ کے کاروباری، زاتی معلومات سمیت گھریلو تصاویر بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہو جائے تو بجائے خاموش رہنے کے قریبی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ لکھوائے تا کہ آپ کسی ناگہانی آفت سے بچ سکیں اور کوئی قانونی کاروائی کا حق رکھ سکیں۔
آج کل گھر کی سیف کے ساتھ ساتھ ان اکاونٹس کی سیکورٹی آپ کے بے حد ضروری ہے۔
امید کرتا ہوں کہ آپ ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں گے اور یہ مضمون آپ احباب کے لئے کارآمد ہو گا۔
اگر مضمون کارآمد لگے تو شئیر کیجئے اور دوستوں کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیجئے۔

میاں محمد اشفاق
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by محمد شعیب »

یہ اچھا کیا آپ نے میاں صاحب
اچھا میاں صاحب میٹنگ رووم میں اردونامہ کی اپگریڈیشن والے دھاگے پر تشریف لائیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:یہ اچھا کیا آپ نے میاں صاحب
اچھا میاں صاحب میٹنگ رووم میں اردونامہ کی اپگریڈیشن والے دھاگے پر تشریف لائیں۔
شعیب بھیا وہ دھاگہ اب میٹنگ والے دھاگے میں نہیں ہے بلکہ اعلانات و پیغامات میں موجود ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by چاند بابو »

Image
لیجئے میاں صاحب میرے فیس بک پاسورڈ کی حالت تو یہ نکلی ہے۔
کیا یہ ٹھیک ہے؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by میاں محمد اشفاق »

بس جی تب انشااللہ آپ کے پوتے شریف اسکو ہیک کریں گے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by محمد شعیب »

بھائی میرے 3 پاسورڈ میں سے ایک بہت اچھا۔ دوسرا اچھا اور تیسرا بہت کمزور ثابت ہوا۔ اب تبدیل کرنے جا رہا ہوں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by چاند بابو »

کیوں اس کا پاسورڈ آپ نے password ہی رکھا ہوا تھا کیا؟
ویسے فکر کرنے کی ضرورت نہیں‌ایک تحقیق کے مطابق 18 فیصد انٹرنیٹ یوزرز یہی پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سوشل میڈیا صارفین کے لئے کچھ معلومات

Post by محمد شعیب »

نہیں ماجد بھائی
پاسوڈ تو میرے خیال میں اچھا ہے۔ لیکن یہ ویب سائٹ اسے جلد ہیک ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہی ہے۔ اس لئے تبدیل کر دیا۔
Post Reply

Return to “تبصرے”