موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Android, iPhone اور Windows Mobiles کی Aplications کے بارے میں معلوماتی زمرہ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by محمد شعیب »

Image
سان فرانسسكو: کمپیوٹر چپ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی انٹیل نے اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے لیے ایسی ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے آپ دور بیٹھ کر اپنا کمپیوٹر بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔
انٹیل ریموٹ کی بورڈ کے ذریعے کسی بھی اینڈروئڈ اسمارٹ فون سے دور رہتے ہوئے بھی ایسا کمپیوٹر جس میں ونڈوز 7 یا 8 انسٹال ہو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے لیے اسمارٹ فون اور پی سی دونوں پر ونڈوز انسٹال کیجئے اور یکساں وائی فائی نیٹ ورک پر اس کا استعمال کریں کیونکہ دونوں جگہوں انسٹال ہونے کے بعد دونوں مشینیں خود بخود جڑ جائیں گی۔
ایپ ڈسپلے میں اسکرین کی بورڈ اور اسکرول بار کے ساتھ ٹریک پیڈ بھی ظاہر کرتا ہے جسے پورٹریٹ اور لینڈ اسکیپ دونوں موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ خالی جگہ پر انگلی پھیرنے سے کرسر کنٹرول ہوتا ہے اورایک انگلی سے تھپتھپانے سے لیفٹ اور دو انگلی سے تھپتھپانے پر رائٹ کلک کام کرتا ہے اس کے علاوہ انگلی گھمانے سے اسکرول بار کام کرتی ہے۔
اگرچہ اس سے قبل بھی اسمارٹ فون سے پی سی کنٹرول کرنے کی بہت سی ایپس بنائی گئی ہیں جسے ماہرین نے مؤثر اور استعمال میں آسان قرار دیا جس میں ایرو کی شامل ہیں جو کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈوز پر بھی بہت آسانی سے کام کرتی ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/369009/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by چاند بابو »

اچھی ایپ ہے مگر میرے خیال میں تو یہ ٹیم ووئیر جیسی ہی ایپ ہے شاید۔

چاند بابو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by میاں محمد اشفاق »

ویسے میں ٹیم ویور کے زریعے ہی کمپیوٹر اپریٹ کرتا ہوں اب تو کمپیوٹر سے موبائل آپریٹ کرنے والی ایپ بھی بنا لی ہے ٹیم ویور نے...
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by محمد شعیب »

موبائل کو کمپیوٹر سے آپریٹ کرنے کے لئے ائر ڈرویڈ بہترین ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by چاند بابو »

شعیب بھائی آپ نے پھر شاید ٹیم ویور کی ایپ ٹرائی نہیں کی۔ میرے خیال میں اس سے بہتر کوئی نہیں۔ ایئر ڈرائیڈ صرف کمپیوٹر اور موبائل سنک کرتی ہے آپریٹر کرنے کے لیے اس کے فیچر محدود ہیں۔

چاند بابو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by علی خان »

میری نظر میں کمپیوٹر سے اپنے موبائل کو استعمال کرنے کے لئے سب سے بہترین Wondershare MobileGo کا نیا ورژن ہے. جس کے ذریعے اپ موبائل کو ڈائریکٹ آپریٹ بھی کر سکتے ہیں. میں اس سافٹ وئیر کو تقریباََ 2 سال سےاستعمال کررہاہوں. اور اسکو بہت ہی بہترین پایا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: موبائل فون کے ذریعے کمپیوٹر آپریٹ کرنے والی ایپ تیار

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:شعیب بھائی آپ نے پھر شاید ٹیم ویور کی ایپ ٹرائی نہیں کی۔ میرے خیال میں اس سے بہتر کوئی نہیں۔ ایئر ڈرائیڈ صرف کمپیوٹر اور موبائل سنک کرتی ہے آپریٹر کرنے کے لیے اس کے فیچر محدود ہیں۔

چاند بابو
میں نے ٹیم ویور کو پی سی ٹو پی سی کے لئے استعمال کیا ہے. پی سی ٹو موبائل تجربہ نہیں کیا.
Post Reply

Return to “موبائل اپلیکشنز :: Mobile Applications”