(Near Field Communication ( NFC" CHIP کے بارے میں مفصل معلوم

Android, iPhone اور Windows Mobiles کی Aplications کے بارے میں معلوماتی زمرہ
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

(Near Field Communication ( NFC" CHIP کے بارے میں مفصل معلوم

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی بیٹری سے متعلق مختلف انکشافات پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ سام سنگ اور اس طرح کی دوسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے بیٹریوں میں ایک پوشیدہ چپ لگا رہی ہیں اور اسے مسلمانوں ممالکے اور بالخصوص پاکستان کے خلاف مغرب کی سازش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر آپ بھی ان ویڈیوز کو دیکھ چکے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ چپ واقعی ڈیٹا چوری کرنے کیلئے استعمال ہو رہی ہے تو ایسا ہرگز نہیں اور یہ بالکل جھوٹ ہے کیونکہ یہ کچھ اور نہیں بلکہ "المعروف NFC" CHIP" ہے جو واقعی موبائل فون کی بیٹریوں میں استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کا مقصد صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا نہیں بلکہ ڈیٹا کو انتہائی تیزی کے ساتھ ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں ٹرانسفر کرنا اور اس طرح کے دیگر امور سرانجام دینا ہے۔
NFC دراصلNear Field Communication کا مخفف ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ چپ مختلف موبائل فونز اور ڈیوائسز کا آپس میں رابطہ قائم کرنے کا کام کرتی ہے۔ صارفین کی آسانی کیلئے یہ بتاتے چلیں کہ یہ چپ سمارٹ فونز میں موجود دیگر سہولتوں یعنی وائی فائی، بلیوٹوتھ یا انفراریڈ ہی طرح ایک اضافی سہولت ہے اور اس کا مقصد وائی فائی کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی قریب موجود دوسرے موبائل میں ڈیٹا بھیجنا یا ڈیٹا موصول کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آج کل موبائل پیمنٹس کا ذکر بھی زور شور سے ہو رہا ہے اور کئی ممالک میں سمارٹ فونز نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی جگہ لے لی ہے اور یہ سب کچھ بھی اسی چپ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے یعنی اس چپ کے ذریعے سمارٹ فون ہی کریڈٹ کارڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی ایک مثال گوگل کی مشہور سروس والٹ ہے جو اسی چپ کے ذریعے کام کرتی ہے۔ این ایف سی چپ کے اور بھی بہت سے مصرف ہیں جبکہ این ایف سی ٹیگ کے ذریعے بہت سی چیزوں کو مرضی کے مطابق پروگرام بھی کیا جا سکتا ہے یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دروازے پر ایک این ایف سی ٹیگ لگا ہو جس کے قریب موبائل فون لے جاتے ہی یہ آپ کے موبائل پر وائی فائی کنیکٹ کر دے یا پھر کوئی اور کام سرانجام دے تو یہ ذرا بھی مشکل نہیں ہے بس اس کیلئے آپ کو ایک این ایف سی ٹیگ پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔ <br />اس سب کے باوجود بھی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ چپ درحقیقت ڈیٹا چوری کرنے کیلئے ہی لگائی جاتی ہے تو آپ اپنی تسلی کیلئے موبائل فون کی سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو بند بھی کر سکتے ہیں لیکن یہ بات واضح ہے کہ NFC چپ کا ڈیٹا چوری کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ صرف اور صرف صارفین کیلئے سہولت اور آسانی پیدا کرتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے لنکس ملاحضہ کریں۔

لنک

لنک

لنک
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: (Near Field Communication ( NFC" CHIP کے بارے میں مفصل م

Post by محمد شعیب »

میں نے آج ہی اس کے بار میں سنا. خود ویڈیو تو نہیں دیکھی لیکن کسی نے دیکھی تھی وہ ذکر کر رہے تھے. اچھا ہوا آپ نے اس غلط فہمی کو دور کردیا. اگر کسی دوست کو اس بارے میں مزید معلومات ہوں تو ضرور شئر کرے.
جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: (Near Field Communication ( NFC" CHIP کے بارے میں مفصل م

Post by چاند بابو »

جی غلط فہمی تو دور ہو گئی مگر بیسیوں کے موبائل سیٹس کا بیڑہ غرق ہو گیا۔
سیدھی سی بات ہے مگر افسوس ان کی سمجھ میں نہیں آئی کہ اگر جاسوسی ہی کرنا تھی تو پھر سامنے اینٹینا لگانے کی کیا ضرورت تھی جہاں موبائل میں سینکڑوں چپس لگی ہیں وہیں ایک اور لگا دیتے اور شاید لگائی بھی ہو۔
ویسے بھی آجکل کے سمارٹ فونز میں چپ لگانے کی بھی ضرورت نہیں یہ کام تو کسی بھی وقت کسی بھی ایپ کے ساتھ بے حد آسانی سے ہو سکتا ہے۔

چاند بابو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: (Near Field Communication ( NFC" CHIP کے بارے میں مفصل م

Post by محمد شعیب »

بالکل درست کہا آپ نے چاند بابو
Post Reply

Return to “موبائل اپلیکشنز :: Mobile Applications”