TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

اردو نامہ کے تمام ممبرز خصوصا اشفاق علی بھیا متوجہ ہوں :ano:un:ce:me:nt
میرے گھر میں PTCL براڈ بینڈ چل رہا ہے. راؤٹر گھر کے ایک کونے میں ہے اور میرا کمرہ دوسرے سرے میں. میرے پاس وائی فائی سگنلز بہت کم آتے ہیں. میں نے tp-link access point خریدا تاکہ پورے گھر میں وائی فائی سگنل پہنچیں. لیکن اس کی سیٹنگ میں مسئلہ ہو رہا ہے. میرے پاس جو ایکسس پوائنٹ ہے اسکا مکمل نام اور ماڈل نمبر یہ ہے.
TP-LINK Access point TL-WA5110G
اب میں یہ چاہتا ہوں کہ گھر کے ایک سرے میں PTCL کا Router لگا رہے اور میرے کمرے میں یہ ایکسس پوائنٹ لگا دیا جائے. اس سیٹنگ کے لئے گوگل نے یہ طریقہ بتلایا تھا
http://www.tp-link.com/en/article/?faqid=289" onclick="window.open(this.href);return false;
لیکن اس طریقہ سے بھی کام نہیں ہوا c;om;pu;te;r;beat . اب کوئی بتلائے کہ اسے کیسے Configure کرنا ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: tp-link access point کی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

شعیب بھیا مجھے آپکا ذاتی پیغام ملا مگر میں معذرت خواہ ہوں کہ اس معاملے میں میرا علم صفر سے بھی کچھ درجے کم ہی ہے.
ہاں البتہ مجھے بہت یقین ہے کہ اشفاق بھیا آتے ہی آپ کا مسئلہ حل کر دیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: tp-link access point کی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

اشفاق علی صاحب جلدی آئیں ..
Image
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: tp-link 5110gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

a.a
جی شعیب بھائی.
اسکا طریقہ میں اپکو باتصویر یہاں پر شئیر کر دیتا ہوں. بس آپ نے اس طریقے پر عمل کرنا ہے. اسکے علاوہ ایک ، دو ، ویب سائٹ بھی ہے. وہاں پر بھی یہی طریقہ شیئر کیا گیا ہے.
1. [link]http://www.wifitech.com.pk/tp-link-tl-w ... gurations/[/link]
2. [link]http://www.lacuevawifi.com/2011/10/21/m ... de-acceso/[/link]

میں اپکو 5210g کی کنفگریشن شئیر کر رہا ہوں. ان دونوں ڈیوایسیز کی سٹینگز ایک ہی ہیں.

سب سے پہلے آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اس کا آئی پی ایڈریس دیں گے. اس ڈیوائس کا ڈیفالٹ آئی پی یہ ہے.192.168.1.254
اسکے بعد انٹر پریس کریں گے. تو آپ سے یورز نیم اور پاسورڈ مانگے گا. اس ڈیوائس کا ڈیفالٹ یوزر نیم اور پاسورڈadmin اور admin ہے.
پیج اُوپن ہونے پر سب سے پہلے آپ رائٹ سائڈ میں Quick Setup پر کلک کر کے پھر اسکے بعد لفٹ سائڈ میں Nextکےبٹن پر کلک کرکے اگلے پیج پر جائیں گے.

Image

اور اس اُسکے بعدAP کے آپشن کو سلیکٹ کرکے NEXT کے بٹن کلک کرکے اگلےپیج پر جائیں گے.

Image

اب یہاں پر آپ اپنے وائرلیس نیٹ ورک کا نام جو آپ دینا چاہیں جس طرح کہ میں نے Pearl Computer College Shewa Adda دیا ہے. پھر اسکے ریجن میں پاکستا ن کو سلیکٹ کریں گے. پھر اسکے بعد چینل جو آپ منتحب کرنا چاہیں. مطلب کوئی بھی آپ سلیکٹ کر سکتے ہیں. اب اسکے اخر میں موڈ آتا ہے. یہاں پر آپ نے کوئی بھی تبدیلی نہیں کرنی ہے. یہ سب مکمل کرلینے کے بعد آپ Next پر کلک کر لیں گے.
Image

پھر اسکے بعد اپکو بس Finish کرنا ہے. یہاں پر اسکے بعد اپکا ڈیوائسیز ری سٹارٹ ہو جائے گا. ری سٹارٹ کرلینے کے بعد اپ دوبارہ اپنے ڈیوئسیز کو اُوپن کرنا ہوگا.

Image

اُوپن کر لینے کے بعد اَب آپ لفٹ سائڈ میں NETWORK پر کلک کریں . پھر اسکے یہاں پر آپ اپنی IP Address: جو کہ 192.168.1.254 ہے کو تبدیل کرکے کوئی بھی دوسرا IP دیں لیکن خیال ر ہے کہ وہ آئی پی بھی 192.168.1.200 سے لیکر 192.168.1.254 کے درمیان میں ہی ہو.Subnet Mask وہی رہنے دیں . اور Gateway جو خالی ہوگی اسمیں یہی آئی پی 192.168.1.1 دیں. یہ اپکے موڈیم کا آئی پی ہے. یہاں پر یہ بتاتا چلوں کہ آپ جو بھی براوزنگ کرتے ہیں. وہ تو آپ اسی وائرلیس ڈیوائسیز کے ذریعے ہی ہوتی ہے. اپکا موبائل فون یا لیپ ٹاپ اپکے اس وائرلیس ڈیوایس کی ہی آسائن کی ہوئی آئی پی ایڈریس کو استعمال کرکے گا. اَب اس ڈیوائس کے لئے بھی گیٹ وے درکا ر ہوگی. جو اپکی ریکوئیسٹ کو اگے بھیج سکے . تو اُسکے لئے اپکے موڈیم کا آئی پی ایڈریس جو بھی ہے وہ درکار ہوتا ہے.
یاد رہے یہاں پر آئی پی ایڈریس کو تبدیل کرنے کے بعد اپکاڈیوائس ایک بار پھر سے ری سٹارٹ ہوگا.
نوٹ: جب آپ اپنے ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس تبدیل کرتے ہیں. تو پھر اپکے ڈیوائس کو اُوپن کرنے کے لئےپھر آپ وہی نیا والا آئی پی استعمال کریں گے. مثال کے طور پر اپکے ڈیوایس کا ڈیفالٹ آئی پی 192.168.1.254 ہے . اَب آپ اسکو تبدیل کرکے 192.168.1.222 کرتے ہیں. تو پھر جب بھی اس ڈیوائس کے اس سٹینگ والے پیج کو اُوپن کریں گے. تو اسکے لئے آپ یہ نیا آئی پی 192.168.1.222 استعمال کریں گے. تب ہی آپ اپنے اس ڈیوائس کے سٹینگ پیج کو اُوپن کر سکیں گے.

Image

اب اسکے بعد سب سے آخر میں اپنے وائرلیس نیٹ ورک کو پاسورڈ کے ذریعے مخفوظ کرنے کا طریقہ آتا ہے . اسمیں اپکو لفٹ سائڈ میں Wireless پر کلک کرنے کے بعد Security Settings پر کلک کرنا ہوگا. اب یہاں پر آپ اپنا وائرلیس نیٹ ورک پاسورڈ انٹرکریں گے. جو کم سے کم دس الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیئے.
Image

اب آپ نے تمام کام بخوبی مکمل کر لیا ہے. اسکے بعد اپنے وائرلیس ڈیوائس کو ری سٹارٹ کریں. ری سٹارٹ ہونے کے بعد لیجئے اپکا ڈیوائس استعمال کرنے کے لئے تیار ہے.

دُعا وں میں یاد رکھیں. وسلام.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

اسکے علاوہ پاسورڈ کے ساتھ ساتھ آپ میک فلٹر بھی لگا سکتے ہیں. یہ سیکورٹی کی بہت ہی ہائی سیکشن ہے. یہ آپ کی سہولت کے لئے شئیر کر رہا ہوں. ورنہ گھر میں استعمال کرنے والے کے لئے یہ آپشن کچھ خاص نہیں ہے. یہ اُن لوگوں کے لئے ہے. جو اپنے انٹرنیٹ کو علاقے میں موجود لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں. اور اسکے ذریعے اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں.

Image

Image

Image

Image
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد اسفند »

ویسے اشفاق بھائی اگر یہ بریج موڈ استعمال کر لیں تو اچھا نہی رہے گا :lol: :lol: :lol:
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

محمد اسفند wrote:ویسے اشفاق بھائی اگر یہ بریج موڈ استعمال کر لیں تو اچھا نہی رہے گا :lol: :lol: :lol:
اسفند میاں . انکے پاس ایک ہی ڈیوائس ہے. تو وہ کس لئے اور کس کے ساتھ بریج موڈ کو استعمال کریں گے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

اشفاق علی صاحب بہت بہت شکریہ
کنفگریشن تو ہو گئی. لیکن ایک مسئلہ ہے. ایکسس پوائنٹ کو مین راؤٹر سے کیبل کے ذریعے لنک کرنا ہے یا وائی فائی کے تھرو یہ خود کنیکٹ ہونگے ؟
میں نے کیبل کے ذریعے کنیکٹ کیا تو ایکسس پوائنٹ کا وائی فائی تو سرچ ہو گیا لیکن پاسورڈ میں ایرر آ رہا تھا.
دوسری بات یہ پوچھنی ہے کہ ایکسس پوائنٹ کا SSID نیم وہی ہونا ضروری ہے جو مین راؤٹر کا ہے یا کوئی اور بھی رکھ سکتے ہیں ؟
اور سیکیورٹی سیٹنگ بھی مین راؤٹر جیسی ہونی ضروری ہے یا دونوں کا پاسورڈ الگ الگ سیٹ کر سکتے ہیں ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

کنفگریشن تو ہو گئی. لیکن ایک مسئلہ ہے. ایکسس پوائنٹ کو مین راؤٹر سے کیبل کے ذریعے لنک کرنا ہے یا وائی فائی کے تھرو یہ خود کنیکٹ ہونگے ؟
میں نے کیبل کے ذریعے کنیکٹ کیا تو ایکسس پوائنٹ کا وائی فائی تو سرچ ہو گیا لیکن پاسورڈ میں ایرر آ رہا تھا.
جواب: اسکے لئے اپکو اپنی ڈیوائس کو کیبل کے ذریعے اپنے موڈیم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا. اور اسکا پاسورڈ آپ دوبارہ سے تبدیل کرکے چیک کرلیں.
دوسری بات یہ پوچھنی ہے کہ ایکسس پوائنٹ کا SSID نیم وہی ہونا ضروری ہے جو مین راؤٹر کا ہے یا کوئی اور بھی رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: SSIDیا اپکے وائرلیس انٹرنیٹ کا نام آپ جو بھی رکھنا چاہیں آپ رکھ سکتے ہیں. اسکا موڈیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے.
اور سیکیورٹی سیٹنگ بھی مین راؤٹر جیسی ہونی ضروری ہے یا دونوں کا پاسورڈ الگ الگ سیٹ کر سکتے ہیں ؟
جواب: جب آپ کیبل کے ذریعے اپنے موڈیم کے ساتھ کنیکٹ ہوتے ہیں. تو پھر آپ اپنے وائرلیس ڈیوائس کا کوئی بھی دوسرا پاسورڈ رکھ سکتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ
میں انشاءاللہ دوبارہ چیک کر کے بتلاؤں گا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by چاند بابو »

لیجئے شعیب بھیا میں نے کہا تھا نہ کہ اشفاق بھیا آپ کا مسئلہ ضرور حل کر دیں گے.
اشفاق بھیا آپ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

جی ہاں چاند بابو!
اللہ اشفاق علی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے. میرا کام ہو گیا.
اچھا اشفاق صاحب ایک سوال اور بھی ہے. وہ یہ کہ اگر میں پی ٹی سی ایل راؤٹر سے 2 ایکسس پوائنٹ لنک کروں تو کیا دوسرے ایکسس پوائنٹ کی کنفگریشن بھی ایسی ہی کروں ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

محمد شعیب wrote:جی ہاں چاند بابو!
اللہ اشفاق علی صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے. میرا کام ہو گیا.
اچھا اشفاق صاحب ایک سوال اور بھی ہے. وہ یہ کہ اگر میں پی ٹی سی ایل راؤٹر سے 2 ایکسس پوائنٹ لنک کروں تو کیا دوسرے ایکسس پوائنٹ کی کنفگریشن بھی ایسی ہی کروں ؟
بالکل یہی طریقہ استعمال کرکے آپ ایک نہیں بلکہ 4 ڈیوائسیز تک کنیکٹ کر سکتے ہیں. لیکن اپنی سہولت کے لئے تمام وائرلیس ڈیوائسیز کی SSID's کو الگ الگ رکھ لیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

بہت بہت شکریہ اشفاق علی صاحب
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

شعیب بھیا اپکا بھی بہت بہت شکریہ . کیونکہ دماغ میں توبہت کچھ ہوتا ہے. لیکن سب سے بڑی بات تحریک کی ہے. دیکھیں ان سوال وجواب میں یہ سب جب تک یہ فورم موجو د ہے یہ تمام ڈیٹا اس میں محفوظ رہے گا.اب جب بھی کوئی اس سوال کو گوگل کریں گا تو گوگل اُسکی یہاں تک رہنمائی کرے گا. اب اسمیں تمام بنی نوغ انسان کا فائدہ ہے.کیونکہ ہم یہاں پر اُردو اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے یہ سب لکھ رہیں ہیں. کیونکہ یہ جو کچھ بھی ہم یہاں پر شئیر کرتے ہیں.ان سب کا اَجر ہمیں اللہ پاک دے گا. انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد شعیب »

بالکل صحیح فرمایا اشفاق علی صاحب
کسی بھی نئی بات کی تلاش کے لئے عموما انگریزی میں سرچ کیا جاتا ہے. کیونکہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مواد انگریزی میں ہے. اور ہمارے بہت سے دوست انگریزی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر پاتے. اردو نامہ اور اس جیسے دیگر اردو فورمز کی وجہ سے اب بہت سے سوالات کے جوابات اردو میں بھی مل جاتے ہیں. اس سے سیکھنے سکھانے میں آسانی ہوتی ہے. جزاک اللہ خیرا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ.
بس یہی جذبہ ہے جو اردونامہ کی روانی میں‌کارفرما ہے.
اللہ پاک آپ تمام دوستوں کو جزائے خیر عطا فرمائیں. آمین.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد اسفند »

اشفاق علی wrote:شعیب بھیا اپکا بھی بہت بہت شکریہ . کیونکہ دماغ میں توبہت کچھ ہوتا ہے. لیکن سب سے بڑی بات تحریک کی ہے. دیکھیں ان سوال وجواب میں یہ سب جب تک یہ فورم موجو د ہے یہ تمام ڈیٹا اس میں محفوظ رہے گا.اب جب بھی کوئی اس سوال کو گوگل کریں گا تو گوگل اُسکی یہاں تک رہنمائی کرے گا. اب اسمیں تمام بنی نوغ انسان کا فائدہ ہے.کیونکہ ہم یہاں پر اُردو اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے یہ سب لکھ رہیں ہیں. کیونکہ یہ جو کچھ بھی ہم یہاں پر شئیر کرتے ہیں.ان سب کا اَجر ہمیں اللہ پاک دے گا. انشاءاللہ
ویسے بھائی اگر آپ کی اجازت ہو تو میں ‌Tplink 510 کو 5210 کے ساتھ بریج موڈ میں کنورٹ کرنے کی ویڈیو نہ بنا کر یو ٹیوب پر لگا دو مجھے اس کے بارے میں یو ٹیوب سے معلومات نہی ملی تھیں؟؟
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by محمد اسفند »

محمد شعیب wrote:بالکل صحیح فرمایا اشفاق علی صاحب
کسی بھی نئی بات کی تلاش کے لئے عموما انگریزی میں سرچ کیا جاتا ہے. کیونکہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مواد انگریزی میں ہے. اور ہمارے بہت سے دوست انگریزی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر پاتے. اردو نامہ اور اس جیسے دیگر اردو فورمز کی وجہ سے اب بہت سے سوالات کے جوابات اردو میں بھی مل جاتے ہیں. اس سے سیکھنے سکھانے میں آسانی ہوتی ہے. جزاک اللہ خیرا
کیا بات ہے ویسے میرے دسمبر ٹیسٹ ہو رہے ہیں آج میر کمپوٹر کا پرچہ تھا میں پریٹیکل پنجابی میں لکھ کر آیا ہوں مطب کہ سوال تھا کہ ڈیسک ٹاب پر نیا فولڈر بنایئں میں نے یوں جواب دیا ہے
Step 1: Sub say phely Desktop par left click krin or as ky bad ap ky pas ak dilogbox appear ho jiay ga
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: TP-LINK TL-WA5110Gکی سیٹنگ کے لئے مدد درکار ہے

Post by علی خان »

یوٹیوب پر لگانے کا فائدہ ہی کم ہے. اور پھر سب سے اچھی بات یہ ہونے چاہیئے کہ جو بھی ویڈیو بنائی جائے ، تو وہ جتنی پروفیشنل ہوگی، اُتنی ہی لوگوں کو سہولت ہوگی اسمیں.
آپ بنادیں. اور یو ٹیوب کے علاوہ بھی وہ ویڈیو تمام مشہور ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیں. تاکہ کہیں سے بھی سرچ کرنے میں آسانی ہو.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”