Page 1 of 1

Shared experiences option in windows 10 کیا ہے؟

Posted: Thu Jul 06, 2017 10:52 pm
by Aamirfarooq13
ونڈوز ٹین کرییٹر اپڈیٹ میں یہ نیا اوپشن کس چیز کا ہے ؟

Image

Re: Shared experiences option in windows 10 کیا ہے؟

Posted: Fri Jul 07, 2017 11:26 am
by چاند بابو
جہاں تک مجھے پتہ چل سکا ہے یہ مائیکروسافٹ کا ایک نیا فیچر ہے جس کے تحت آپ اپنی ونڈوز پر کھلی ایپس کا ڈیٹا دوسری ونڈوز 10 پر کھلی ایپس کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر ابھی محدود ایپس پر لاگو ہے جسے مائیکروسافٹ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھانے کی کوشش کرے گا۔
کون سی ایپ اس فیچر کو سپورٹ کرتی ہے اور کون سی نہیں یہ تلاش کرنا ابھی خاصہ مشکل کام ہے۔
مثال کے طور پر ونڈوز سٹور پر موجود NotePad U نامی ایپ اس فیچر کو سپورٹ کرتی ہے اس ایپ میں‌اس فیچر کی مدد سے ایک پی سی پر کھلے نوٹ پیڈ پر لکھے گئے کسی بھی کوڈ کو Send نامی بٹن کے ذریعے آپ اس کوڈ کو نیٹ ورک پر موجود کسی بھی ایسے پی سی پر جس پر NotePad U کھلا ہے وہاں یہ کوڈ بھیج سکتے ہیں۔
Image
ڈیفالٹ یہ فیچر تمام ونڈوز 10 پر فعال ہے لیکن کسی کے ساتھ شئیر نہیں‌ہے۔
Image
مگر اسے کسی مخصوص کمپیوٹر یا تمام کمپیوٹرز جو اس نیٹ ورک پر موجود ہیں‌ان کے ساتھ شئیر کیا جا سکتا ہے۔

Re: Shared experiences option in windows 10 کیا ہے؟

Posted: Wed Jul 12, 2017 9:16 am
by میاں محمد اشفاق
چاند بھائی تفصیل سے سمجھانے کا شکریہ

Re: Shared experiences option in windows 10 کیا ہے؟

Posted: Wed Jul 12, 2017 12:56 pm
by چاند بابو
شکریہ میاں صاحب۔
مگر یہ عامر فاروق صاحب سوال داغ کر پتہ نہیں‌کہاں چلے گئے ہیں۔