utorrent کیا ہے ؟

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

utorrent کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

میں نے کبھی utorrent استعمال نہیں کیا. لیکن اس کے بارے میں سنا بہت ہے کہ بہت کام کی چیز ہے.
تو بھائیو بتلاؤ. یہ کیا بلا ہے ؟ اس کے فوائد اور طریقہ استعمال دونوں بتلائیں.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: utorrent کیا ہے ؟

Post by یاسر عمران مرزا »

ارے ، ٹورنٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کا سافٹ وئر ہے، آپکو اس کا بھی نہیں پتا؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: utorrent کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

بس اتنا ہی پتہ ہے. لیکن کبھی استعمال نہیں کیا. آپ کچھ بتلائیں ناں ..
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: utorrent کیا ہے ؟

Post by چاند بابو »

لیجئے جناب شعیب بھیا اس بارے میں جتنی معلومات آپ کو ہیں اس سے تھوڑی ہی زیادہ مجھے تھیں مگر تھوڑا ادھر ادھر منہ مارنے کے بعد قابلِ قدر معلومات مل گئی ہیں جو یہاں شئیر کر رہا ہوں.

ٹورنٹ کی تعریف:
ٹورنٹ ٹیکنالوجی فائل شئیرنگ سسٹم P2P "یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ FTP یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے ۔

ٹورنٹ کی مختصر تاریخ:
جون 1999 ءمیں شون فیننگ Shawn Fanningنامی ایک پروگرامر نے Napster نامی ایک سافٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سافٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا ۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001 ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد 26.4ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں Napsterکو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
Napsterکی موت کے بعد بھی P2Pکی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سافٹ وئیر KaZaAنے Napsterکی جگہ لے لی ۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی Buma/Stemra کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے KaZaAسافٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم KaZaA اور Napsterکو ابتدائی دور کے P2Pسافٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔

ٹورنٹ شئیرنگ سسٹم اور FTPکا بُنیادی فرق:
FTPسسٹم میں آپ فائل ڈاؤنلوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی بڑے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم سُست ہو جاتا ہے بلکہ بعض اوقات "اور لوڈ" ہو کر عارضی طور پر بیٹھ "بند"ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے "سروس پیک 2 "کی ڈاؤن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات سُنی گئی تھیں۔FTP پروٹوکول میں آپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
Torrent فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکہ سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکہ اس عمل کے نتیجے میں ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ ٹورنٹ کے ذریعے ڈاؤنلوڈنگ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ڈاؤنلوڈنگ کے دوران اگر آپ کا انٹر نیٹ کسی بھی وجہ سے ڈس کنیکٹ ہو جاتا ہے یا کمپیوٹر کسی وجہ سے آف ہو جاتا ہے تو آپ کو دوبارہ شروع سے ڈاؤنلوڈنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ بس آپ متعلقہ سافٹ وئیر رن کریں اور وہ اسی پوائنٹ سے ڈاؤنلوڈنگ شروع کر دے گا جہاں سے اس کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔

ٹورنٹ استعمال کرنے کے لئے سافٹ وئیرز:
ٹورنٹ استعمال کرنے کے لئے مختلف سافٹ وئیرز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جنہیں آپ ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ جس میں uTorrent یو ٹورنٹ نامی سافٹ وئیر سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اس میں وہ تمام خوبیاں موجود جو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال ہونے کے محض ایک ایم بی کا ہارڈ ڈسک اسپیس چاھیئے ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے سافٹ وئیرز ہیں۔ جیسا Flashget , Free Download Manager , Azureus , Bit Lord , Bit Cometو غیرہ۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔ Azureus "اَزورس " میری معلومات کے مطابق یہ سوفٹ وئیر پسندیدگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔ یہ جاوا ٹیکنالوجی پر بیس بنا کر بنایا گیا ہے۔یو ٹورنٹ سے پہلے اسے کنگ آف ٹورنٹ کہا جاتا تھا۔

ٹورنٹ کے استعمال کا طریقہ:
ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفارمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن .torrent ہوتا ہے۔ جب آپ یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ " آٹومیٹک ہی کُھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں آپ کی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

ٹورنٹ سے متعلق چند اہم اصطلاحات:
جب آپ ٹورنٹ استعمال کرنا شروع کریں گے تو آپ کو بہت سی نئی اصطلاحات سے واسطہ پڑے گا جو آپ کے لئے نئی ہوں گی۔
ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔

Seeders سے مُراد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں ۔
Leechers سے مُراد ہے جو کسی فائل کوڈاؤن لوڈ کرے
Peersسے مُراد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرے
Trackers سے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
Sharing Ratio یہ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اُسے اُتنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاھیئے یعنی اتنی ہی مقدار میں مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی چاہئے۔

ٹورنٹ سے متعلق چندضروری ہدایات:
1۔ یہ ممکن ہے کے جب آپ کوئی ٹورنٹ کلائنٹ/سافٹ وئیر انسٹال کریں تو ُس کے ساتھ کوئی سپائی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کریں۔ اور اپنے کمپیوٹر میں کوئی اچھا اینٹی وائرس اپڈیٹ کر کے استعمال کریں۔
2۔ ٹورنٹس کی تلاش بھی مستند ویب سائیٹس پر ہی کریں۔
آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
بعض اوقات مکمل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ Fake یعنی جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔
3۔ سیڈرز کی تعداد جتنی زیادہ ہو گی آپ کی فائل اتنی ہی جلدی ڈاؤنلوڈ ہو گی۔
4۔ڈاؤنلوڈنگ شروع کرنے سے پہلے ڈسک سپیس چیک کر لیں اور کسی ایسی پارٹیشن پر ڈاؤنلوڈنگ کریں جس میں مناسب سپیس موجود ہو۔ کیوں کہ ڈاؤنلوڈنگ شروع کرنے سے پہلے ہی سافٹ وئیر آپ کی ہارڈ ڈسک پر مطلوبہ جگہ پر قبضہ کر لیتا ہے۔ تاکہ کوئی اور سافٹ وئیر اس کے لئے تنگی داماں کا اسباب پیدا نہ کر سکے۔

میرے ذاتی تجربے کے مطابق http://www.torrenz.com" onclick="window.open(this.href);return false; ٹورنٹ فائلز ڈاونلوڈ کرنے کے لئے بہترین سائیٹ ہے.

آخری اور اہم بات-: ٹورنٹس سائیٹس پر آپ کو نامُناسب فحش مواد دیکھنے کو مل سکتا ہے لہذا اللہ عزوجل کے خوف کے ساتھ محض اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے فحاشی کو نظرانداز کردیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: utorrent کیا ہے ؟

Post by علی خان »

;fl;ow;er; v;g
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: utorrent کیا ہے ؟

Post by محمد شعیب »

جزاک اللہ چاند بابو
بہت کمال کی شئرنگ کی ہے آپ نے.
میں اب تجربات کرتا ہوں.
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”