ping and dns?

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
فورٹعباس
کارکن
کارکن
Posts: 94
Joined: Sun Feb 24, 2013 7:27 pm
جنس:: مرد

ping and dns?

Post by فورٹعباس »

ping or dns کیا چیز ہے.کوئی دوست اس کے مطلق جامع اور مکمل تفصیل دے سکتا ہے
I am Straggler
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ping and dns?

Post by علی خان »

ڈومین نیم سرور کا مخفف۔ یہ انٹرنیٹ پر ایسے سرورز ہوتے ہیں جو ڈومین نیم کو آئی پی ایڈریس میں بدلتے ہیں۔ جب آپ اپنے براؤزر میں اُردو نامہ ڈاٹ آرگ لکھ کر اینٹر کرتے ہیں تو اس کے بعد براؤزر آپ کے آئی پی پرووائڈر کے نیم سرور سے رابطہ کرتا ہے جو اپنی لسٹ کو کھنگال کر اس ڈومین نیم کے لیے الاٹ شدہ آئی پی نکالتا ہے اور واپس روانہ کرتا ہے۔ اس کے بعد براؤزر آئی پی ایڈریس کے بل بوتے پر متعلقہ ویب سائٹ کے سرور سے رابطہ کرکے وہاں‌ سے پیج لوڈ کرتا ہے۔ آئی پی کا تو آپ کو پتا ہی ہوگا تین تین کے چار سیٹس میں ڈاٹ کے ذریعے جڑا ہوا یہ نمبر انٹرنیٹ‌ پر ہر کمپیوٹر کو شناختی کارڈ نمبر کی طرح الاٹ کیا جاتا ہے تاکہ اسے پہچانا جاسکے۔ ڈومین نیم ہمارے لیے پڑھنے میں آسان ہیں اور آئی پی ایڈریس کمپیوٹر کے لیے۔

آپ اس طرح بھی پڑھ سکتے ہیں.

ڈی این ایس ۔ مخفف ہے ڈومین نیم سرور کا جو کسی نام کو کسی خاص ایڈریس کے ساتھ منسلک کرتا ہے .۔ اسے ڈومین نیم سرور ۔ ڈومین نیم سروس اور ڈومین نیم سسٹم تین مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔ دراصل یہ وہ نظام ہے جس پر انٹرنیٹ کا ڈھانچہ قائم ہے ۔ ہر مرتبہ جب بھی آپ انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں کسی کو ای میل کرنے کے لیئے یا کسی ویب سائیٹ کا مطالعہ کرنے کو یا انٹر نیٹ کی کوئی بھی خدمت استعمال کرنے کو تو ڈی این ایس ہی انٹر نیٹ کو بتاتا ہے کہ آپ کو کیا درکار ہے ۔ آپ کسی نہ کسی صورت میں ڈی این ایس سروس کا استعمال کرتے ہیں ۔ کمپیوٹرز آپ کے لکھے ہوئے الفاظ کو نہیں جانتے وہ جانتے ہیں آئی پی ایڈریس کو جو انٹر نیٹ پر ہونے والی ہر کاروائی کا پتہ ہے ۔ یہ ڈی این ایس ہی ہے جو آپ کے تحریر کردہ ایڈریس کو آئی پی ایڈریس میں ترجمہ کرتا ہے اور اسے اس قابل بناتا ہے کہ آپ انٹرنیٹ میں کچھ بھی کر سکیں ۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ping and dns?

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”