شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

کاروبار کے ماہرین سے یہ پوچھنا ہے کہ اگر دو افراد کسی کاروبار میں مضاربت کی بنیاد پر شریک ہیں یعنی ایک کا پیسہ اور دوسرے کا کام، تو منافع کا اندازہ کرنے کے لئے حساب کیسے کیا جائے ؟
دوکان میں مختلف چیزیں موجود ہیں مثلا کپڑے، جوتے پردے وغیرہ اگر ہر چیز فروخت ہونے کے بعد لکھا جائے کہ یہ چیز اتنے میں فروخت کی اور یہ اتنے میں، تو یہ کام بہت مشکل ہے. کوئی ایسا آسان طریقہ ہو کہ تین ماہ بعد یا چھ ماہ بعد حساب کیا جائے تو ٹوٹل منافع معلوم ہو جائے.
اگر اس کام کے لئے کوئی آسان سا فری سوفٹ وئر کسی کے پاس ہو تو، تو پلیز شئر کریں.
جزاکم اللہ خیرا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

ایک طریقہ جو ہمارے ہاں مروج ہے، وہ سالانہ حساب کے لئے تو چل سکتا ہے لیکن تین ماہ یا چھ ماہ میں مشکل ہے.
وہ طریقہ یہ ہے کہ ہر ماہ کے اخراجات اور آمدن (ڈیبٹ، کریڈٹ) نوٹ کئے جاتے ہیں. پھر سال کے آخر میں دیکھتے ہیں کہ ٹوٹل خرچہ کتنا ہوا اور ٹوٹل آمدن کتنی ہوئی ؟
مثلا پورے سال میں ٹوٹل خرچہ پنتالیس لاکھ ہوا اور ٹوٹل آمدن مثلا ساٹھ لاکھ ہوئی. اب دوکان میں کتنے کا سامان موجود ہے ؟ پھر دوکان میں موجود ہر چیز کی قیمت خرید دیکھ کر ٹوٹل موجود سامان کی لاگت معلوم کی جاتی ہے. مثلا اس وقت دوکان میں بیس لاکھ کا سامان موجود ہے. اس کا مطلب یہ ہوا کہ پورے سال میں پچیس لاکھ کا سامان ساٹھ لاکھ میں فروخت ہوا. تو گویا پنتیس لاکھ منافع ہوا.
لیکن یہ کام سال میں ایک مرتبہ تو کیا جا سکتا ہے لیکن ہر تین ماہ بعد بہت مشکل ہے.
اس کا کوئی اور آسان حل ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

اس کا آسان ترین حل تو یہ ہے کہ آپ ایک ایسا سافٹ وئیر حاصل کریں جس میں تمام انونٹری کی معلومات ریکارڈ ہوں.
اس سافٹوئیر میں تمام انونٹری، اخراجات اور آمدن کا روزانہ کی بنیاد پر اندراج کیا جائے.

ایسے سافٹ وئیر کی مدد سے آپ چاہیں تو روزانہ کی بنیاد پر بھی اپنے نفع نقصان کا حساب لگا سکتے ہیں.

ایسے کچھ سافٹوئیرز انٹرنیٹ پر فری میں بھی شاید دستیاب ہوں مگر سب سے بہتر حل کسی سافٹ وئیر بنانے والے سے اپنے لئے اپنی ضرورت کے لحاظ سے نیا سافٹ وئیر بنوانا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by عبیداللہ عبید »

ویسے مجھے اندازہ ہے درست علم نہیں کہ ایکسل اس بارے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے اور استعمال میں آسان بھی۔

کیونکہ ایک دفعہ مجھے اپنے کاروبار کے لیے ایسے سافٹ ویر کی ضرورت پڑی تھی کہ مخصوص فیصدی کا حساب نکال سکے ۔

میں نے اکاونٹنگ کے ماہرین سے پوچھا لیکن تسلی بخش جواب نہ ملا ۔

پھر میرا سافٹ ویر بنانے کا ارادہ تھا کہ اس دوران ایکسل کے ہیلپ فائلوں میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے وہ فارمولا ہاتھ آیا ۔

اور سافٹ ویر ڈویلپر نے تیس ہزار مانگے تھے ۔ اس سے بچ گیا ۔

میرا بھی یہی خیال ہے کہ آپ ایکسل اور اکاونٹنگ دونوں کے ماہر فرد کے سامنے اپنا مسئلہ رکھ کر حل پوچھ لیں ممکن ہے کچھ آسانی ہو۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

جی بالکل ایکسل میں یہ کام ہو تو سکتا ہے مگر اس کے لئے جو فرد کمپیوٹر پر انٹری کرے گا اس کا ایکسل اور کمپیوٹر کا اچھا ماہر ہونا بہت ضروری ہے.
کیونکہ ایکسل میں آپ کو تمام فارمولاز وغیرہ خود سے لگانا ہوں گے اور اگر انٹری وغیرہ میں کوئی چھوٹی سی غلطی بھی ہو گئی تو بات کہیں سے کہیں جا پہنچے گی.

البتہ اگر واقعی بات ایکسل پر آن اٹکے تو اس معاملے میں اگر میری مدد کی ضرورت پڑے تو بتایئے گا اور اگر مجھ سے زیادہ ماہر بندے کی ضرورت ہو تو اشفاق علی بھیا کی خدمات حاصل کیجئے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

دونوں دوستوں کا بہت بہت شکریہ
عبید صاحب !
ایکسل میں تو کام اور لمبا ہو جائے گا. چاند بابو کی بات درست ہے. اس کام کے لئے پرسنل سوفٹ وئر بنایا جا سکتا ہے.
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں جن کے ساتھ کاروبار شروع کرنے لگا ہوں، وہ کمپیوٹر آپریٹنگ بھی نہیں جانتے. کمپیوٹر میں ڈیٹا انٹری کے لئے الگ سے بندہ رکھنا پڑے گا. کیونکہ میں لیڈیز اینڈ جنٹس شاپنگ سنٹرز بنا رہا ہوں. جس میں ہزاروں آئٹمز ہونگے. اور بڑھتے رہیں گے. ان سب کو سوفٹ میں ڈالنا اور پھر رش کے وقت بل بنانا ایک مشکل کام ہو جاتا ہے.
اگر کمپیوٹر سے ہٹ کر کسی کے ذہن میں کوئی حل ہو تو بتلائیں.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

جہاں تک میرا خیال ہے ایکسل ہی بہتر مددگار ہے:آپ اگر کوئی سافٹ ویر بھی لیتے ہیں تو بھائی اس کے لئے آپ کو اس میں آپنی ساری آئٹم کے نام لکھنا پڑیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ان کی مقدار اور ہر یونٹ کی قیمت بھی سافٹ ویر میں لکھنا پڑیں گی: تب ہی جا کر یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو پتہ چلے گا کہ سال کے آخر میں ہم نے کتنی چیزیں بیچی ہو کتنے کی بیچیں اور اس پر ہمارا کتنا خرچہ آیا : بھائی بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ پہلی بار جب آپ نے سامان خریدنا ہے تب سے ہی سامان کی اینٹری سٹارٹ کر دیں اس کے لئے بے شک آپ کو ایک ڈیٹا انٹری رکھنا پڑے گا جو روزانہ کی بنیاد پر آپ کو سیل کو اس میں سے منفی کرے گا اور منتھلی کے حساب سے اور سالانی کے حساب سے جو بھی آپ نئی خریداری کریں بس تاریخ کے حساب سے ان کو اینٹر کرے اگر آپ کوئی سافٹ ویر بھی خریدتے ہیں اس کے لئے بھی آپ کو ڈیٹا انٹری رکھنا پڑے گا اور کام پھر بھی اسی بنیاد پر پی ہو گا: شیٹ پر فارمولا صرف پہلی بار ہی لگانا پڑے گا اور جیسا کہ چاند بھائی نے کہا ہے اس معاملے میں اشفاق علی بھائی واقعی بہت ہی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ان کی علمی حثیت سے فائدہ اُٹھائیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

مگر میں میاں صاحب کی بات سے اتفاق نہیں کرتا ہوں، اگر انونٹری سسٹم میں ساری چیزیں درج کرنا ہوں گی تو ایکسل کونسا خودبخود درج کرتا جائے گا وہاں بھی سارے کا سارا کام ایسے ہی کرنا ہو گا.

اور ایکسل میں کام کرنے کا نقصان یہ ہے کہ یہاں غلطی کا کافی زیادہ احتمال رہتا ہے اور سافٹ وئیر میں اس کا اندیشہ اتنا زیادہ نہیں ہے.

باقی رہی بات شعیب بھیا کی تو شعیب بھیا کمپیوٹر سافٹ وئیر میں انٹری کے لئے بندے کا کوئی زیادہ ماہر ہونا ضروری نہیں ہے ایک ایسا بندہ جو کمپیوٹر کو سٹارٹ کرنا جانتا ہو اور کسی سافٹ وئیر کو اوپن کرنا جانتا ہو انگریزی پڑھ سکتا ہو تو وہ اس سافٹ وئیر کو آسانی سے چلا سکتا ہے.

باقی رہی انونٹری ریکارڈ کی بات تو جناب جب آپ سافٹ وئیر بنوا لیں گے تو بہت ممکن ہے کہ آپ کو اسی کمپنی یا فرد سے اس بات کی سہولت مل جائے کہ وہ آپ کا ریکارڈ کمپیوٹر میں پہلی بات محفوظ کر دیں گے کیونکہ یہاں ہمارے ہاں تو ایسا ہوتا ہے.

لیکن اگر ایسا نا بھی ہو سکا تو آپ کسی بھی بندے کو وقتی طور پر رکھ کر اسے دو تین ہزار روپے دے کر اس سے یہ سارا کام چند دنوں میں کروا سکتے ہیں اور اگر ایک بات یہ کام ہو گیا تو پھر روزانہ کی بنیاد پر آپ کو یہ کام کرنا نہایت آسان ہو گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

چاند بابو کی رائے بہت معقول ہے.
مسئلہ صرف یہ ہے کہ جب دوکان پر رش ہوتا ہے اس وقت گاہک بھی جلدی میں ہوتا ہے. ہمارے علاقے میں یہ پیسوں کی ادائیگی بہت سادہ طریقے سے ہوتی ہے. یعنی پہلے گاہگ اور دوکاندار کے درمیان رقم پر تکرار چلتا ہے. پھر گاہک اپنی مرضی سے کچھ رقم دے دیتا ہے. اور زیادہ رش کی صورت میں اگر ایک گاہک نے بہت زیادہ سامان خریدا ہے تو سب کا بل سوفٹ میں انٹری کے ذریعے بنانا بھی مشکل کام ہے. لیکن اس سب کے باوجود سوفٹ وئر کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ معاملات شفاف ہوتے ہیں. خرد برد کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے. اور جب کوئی آئٹم سٹاک میں کم ہونے لگتا ہے تو سوفٹ وئر خود الرٹ دے دیتا ہے.
میں اس پر مزید غور کرتا ہوں. سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

جی بالکل آپ نے درست کہا سافٹوئیر کے معاملات کافی شفاف ہوتے ہیں.
مگر جیسے آپ بتا رہے ہیں ویسے تو کافی مشکل ہو جاتی ہے.
یعنی گاہک نے جتنے پیسے دے دیئے اتنے لے لیئے.

اس میں مسئلہ انٹری کا نہیں بلکہ شفافیت کا پیدا ہو جاتا ہے.
اس مقصد کے لئے سافٹ وئیر میں رعائت کا آپشن استعمال ہوتا ہے.
یعنی ایک آئیٹم جو چار سو کی ہوتی ہے اسے اگر آپ تین سو پر بیچنا چاہیں گے تو آپ اس آئیٹم کے رعائت والے خانے میں ایک سو روپے درج کریں گے.
مگر زیادہ چلنے والے کاروبار میں یہ کام کافی مسئلے والا ہوتا ہے کیونکہ جس بندہ سافٹ وئیر میں انٹری کر رہا ہے اس کے لئے ہیراپھیری کافی آسان ہو جاتی ہے یعنی وہ ایک آئیٹم میں سو روپے کی رعایت ظاہر کرتا ہے حالانکہ گاہک سے پورے پیسے وصول کر لیئے جاتے ہیں.
ایسی صورت میں ایک لمبے عرصے تک مالک کو دھوکہ دیا جاتا ہے جس کا پتہ چلانا ناممکن نہیں تو بے حد مشکل ضرور ہے.

اس کا ایک حل یہ ہے کہ انٹری کرنے والا اور پیسے وصول کرنے والا بندہ الگ الگ ہو.
یعنی گاہک کے سامان کو پہلے دکان کے درمیان میں اکٹھا کیا جاتا رہے اور کمپیوٹر میں اس کی انٹری ہوتی رہے اس کے بعد گاہک اپنا سامان اٹھا کر جائے اور جاتے جاتے دکان کے بالکل شروع میں موجود کاونٹر پر موجود صاحب کو اپنا بل دکھا کر ادائیگی کر دے.
وغیرہ وغیرہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

بات پھر گھوم پھر کر وہاں ہی آ جاتی ہے غلطی کی گنجائش تب نکلتی ہے جب اس پر غور و فکر نہ کیا جائے :اور جب آپ ایکسل میں فارمولے فکس کر دیں گے تو اس کو لاک بھی لگایا جا سکتا ہے آپ بس اینٹری کریں اور سیو کر دیں اور آسانی کے لئے ڈیٹا کا بیک آپ بھی بنا لیں اس مٰں آپ کی پرسنٹ ٹیج بھی نکلتی رہے گی اور جس نے سوفٹ ویر میں ڈیٹا ڈالنا ہے وہ ایکسل میں بھی ڈال سکتا ہے : آگے آپ جو مناسب سمجھیں :
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by بلال احمد »

میرا ذاتی مشورہ بھی سافٹ ویئر بنوالینے میں ہے،

جہاں تک
اس کا ایک حل یہ ہے کہ انٹری کرنے والا اور پیسے وصول کرنے والا بندہ الگ الگ ہو.
تو جب ایک بندہ ہیرا پھیری کرسکتا ہے تو دوسرا کیوں اس میں شامل نہیں ہوسکتا؟

سافٹ ویئر میں فکس پرائس ہی رہنی چاہیے، کیونکہ جب آپ شاپنگ مال بنارہے ہیں تو پھر بحث مباحثہ سے پرہیز کریں، باقی جہاں تک پرائسز میں کمی کرنے کا تعلق ہے تو آپ شروع میں ہی قیمت مناسب رکھیں، تاکہ آپ کی سیل بھی اچھی ہو اور منفرد بھی رہے، اگر آپ بھی روائتی شاپنگ مالز کی طرح پہلے کچھ قیمت بتائیں گے اور پھر کم کرنا شروع کردیں گے تو پھر آپ میں اور دوسروں میں کیا فرق رہ جائے گا؟؟؟

باقی جیسے آپ کی مرضی :fubar: :fubar:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

بلال بھیا کی تجویز تو بہت مناسب ہے مگر اکثر علاقوں میں قابلِ عمل نہیں کیونکہ اکثر علاقوں میں گاہک کا ٹرینڈ ہی بحث مباحثہ کے بعد چیز لینے اور اس پر رعائت لینے کا ہوتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

آپ دوستوں کی بہترین آراء سے بہت فائدہ ہوا. ان تمام مشوروں پر غور کرنا چاہئیے.
اگر کسی دوست کے ذہن میں کوئی اور رائے ہو تو وہ بھی ضرور شئر کرے.
جزاکم اللہ خیرا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by بلال احمد »

چاند بابو wrote:بلال بھیا کی تجویز تو بہت مناسب ہے مگر اکثر علاقوں میں قابلِ عمل نہیں کیونکہ اکثر علاقوں میں گاہک کا ٹرینڈ ہی بحث مباحثہ کے بعد چیز لینے اور اس پر رعائت لینے کا ہوتا ہے.
چاند بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن اگر غور کیا جائے تو،

کسی بھی آئیٹم کی اصل قیمت 10 روپے ہے، نارمل میں وہی چیز 13 روپے میں مل رہی ہے، آپ بس اس کی قیمت 11.5 رکھ دیں، اس سے نہ صرف چیز زیادہ بکے گی بلکہ آپ کی شہرت بھی ہوگی. گاہک کا ٹرینڈ تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے،

اب اگر چیز زیادہ بکے گی تو آپ کا پرافٹ اسی تناسب سے زیادہ ہوجائے گا، اور آپ کو ایک حساب سے 13 روپے کے حساب سے ہی چیز بکتی نظر آئے گی،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

تجویز تو بلال بھیا آپ کی بالکل ٹھیک ہے مگر اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ آپ دس روپے والی چیز کا فکسڈ ریٹ گیارہ روپے رکھ دیتے ہیں مگر گاہک مارکیٹ ٹرینڈ کے باعث یہی چیز آپ سے نو روپے میں لے جانے کی ضد کرتا ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر اسے رعایت نا دی جائے تو ناراض ہو جاتا ہے.

اکثر گاہک مارکیٹ ریٹس کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے خاص طور پر جیسا بزنس شعیب بھیا کرتے ہیں ایسے گاہک تو بالکل ہی اس بارے میں لا علم ہوتے ہیں انہیں تو بس یہ آتا ہے کہ اگر دکاندار نے قیمت ایک ہزار بتائی ہے تو انہوں نے اس چیز کو آتھ سو میں لے کر جانا ہے چاہے اسے خود یہ نو سو میں ملی ہو.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

بالکل ایسا ہی ہے.
دراصل پاکستان، ہندوستان جیسے ممالک کے لوگوں کی یہ عادت کئی وجوہات کی بنا پڑ گئی ہے کہ وہ ہر چیز میں رعایت مانگتے ہیں.
ایک بڑی وجہ دوکانداروں کی بہت زیادہ منافع خوری کی لالچ بھی ہے.
اس کے علاوہ دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جن اشیاء پر ریٹیل پرائس لکھے ہوں اس پر گاہک شور نہیں کرتا اگرچہ بہت سی ایسی اشیاء جو دوکاندار کو بہت سستی مثلا 20 روپے میں ملتی ہیں، اس پر ریٹیل 200 لکھی ہوتی ہے. اور گاہک خاموشی سے دے دیتا ہے. جبکہ کپڑا، جوتا وغیرہ جن پر ریٹیل پرائس نہیں ہوتی، اس میں جھک جھک چلتی ہے.
میرے اس تھریڈ سے نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو بہت مدد مل سکتی ہے. اس لئے جس دوست کے ذہن میں جو رائے ہو وہ ضرور شئر کرے.
شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by محمد شعیب »

میں نے اس کا حل یہ نکالا تھا کہ ایک انونٹری سوفٹ وئر بنا کر اس میں ڈیٹا انٹری کردی۔ پھر دوکان کے لیٹر ہیڈ (واوچر) بنوائیے۔ اور ہر گاہک کو فورا ہاتھ سے بل بنا کر دیا جاتا اور بل بناتے وقت پراڈکٹ کوڈ ہاتھ سے بل پر لکھا جاتا۔ بل کی اصل کسٹمر لے جاتا اور کاربن پیپر کے ذریعے ایک کاپی ہمارے پاس رہ جاتی۔ رات کو سارے بل ایک سوفٹ وئر میں انٹر کر دئیے جاتے۔ اس طرح حسابات بھی ہو جاتے اور گاہک کی موجودگی میں کمپیوٹر انٹری کا مسئلہ بھی نہ ہوتا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شراکت کے کاروبار کا حساب کیسے کیا جائے ؟

Post by چاند بابو »

یہ بھی ٹھیک ہے بلکہ اس طرح کے حالات میں‌ یہی ٹھیک ہے جب گاہک کے ساتھ بھاؤ تاؤ کرنا پڑے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”