انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

دعوے میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پاکستان میں عوام کی بہت بڑی اکثریت اردو بولتی، سمجھتی، پڑھتی یا لکھتی ہے۔ گو کہ یہ پاکستان کی 10 فیصد آبادی کی بھی مادری زبان نہیں ہے لیکن یہ عوامی زبان ضرور ہے۔ چاہے آپ گلگت جیسے دور افتادہ علاقے میں ہوں یا گوادر کے ساحلوں پر، تھر کے تپتے ریگستانوں میں ہوں یا کشمیر کی حسیں وادیوں میں، آپ کو رابطے میں کوئی مشکل نہ ہوگی اگر آپ اردو بولنا جانتے ہیں۔ یہ گویا چاروں صوبوں کی حقیقی زنجیر ہے۔

مجھے یہ بات قبول کرنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو زبان میں بہت اعلیٰ اور تخلیقی مواد موجود نہیں ہے تاہم پاکستان میں تخلیق ہونے والا انگریزی مواد بھی کوئی انتہائی اعلی و تحقیقی نوعیت کا نہیں ہے۔ پاکستان کے حوالے سے جو اچھا مواد تخلیق ہو رہا ہے وہ بیرونی ممالک ہی سے ہو رہا ہے چاہے وہ غیر ملکی کر رہے ہوں یا تارکین وطن پاکستانی۔ اس طرح دیکھا جائے تو دونوں جانب صورتحال تقریباً یکساں ہی ہے۔ ہاں اردو میں اچھا اور تعمیری لکھنے والوں کی کمی ضرور ہے۔اب ہم اس بات کو ہی لے لیں کہ کہ ہم موبائل کو اردو میں کیا کہیں گے،کار کو کیا کہیں گے،سم کارڈ،چارجر، ٹیلیفون، ٹی وی،سٹیمپ اور بھی کئ ایسی چیزیں ہیں جن کے الفاظ ہم آج تک اردو میں میں نہیں ایجاد کر سکے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردو جہاں شروع میں تھی وہاں ہی ہے ہم حالات کہ مطابق اس میں کو ئی تبدیلی نہیں لا سکے۔اس میں قصور کس کا ہے میں نہیں جانتا۔مگر کیا ڈیجیٹل عہد میں اردو انقلاب رونما ہو سکے گا؟
ایک مسئلہ جو کافی دنوں سے مجھے پریشان کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ اردو ویب سائٹس اور بلاگز کو زیادہ وزٹ کیوں نہیں ملتے۔ آپ خود دیکھ لیں کہ ایک اوسط یا کم درجے کے انگریزی بلاگ کو بھی کسی بہت اچھے اردو بلاگ سے زیادہ وزٹ ملتے ہیں۔ کیوں؟ گو کہ دونوں کی تحاریر کے معیار میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

مختلف دوستوں کے ساتھ اس مسئلے پر گفتگو کے بعد اس کی جو سادہ سی وجہ نظر آئی ہے وہ ہے کمپیوٹر پر اردو استعمال نہ ہونا۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ شاید اس کی وجہ اس مغالطے کا عام ہونا ہے کہ کمپیوٹر کی زبان ‘انگریزی’ ہے۔ ملک کے 98 فیصد عوام انگریزی میں اظہار خیال نہیں کر سکتے یا اپنی بات اچھی طرح سے بیان نہیں کر سکتے۔ اور انٹرنیٹ کے صارفین میں بھی یہ شرح کافی زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے لے کر ویب سائٹس ملاحظہ کرنے تک لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ انگریزی ہی میں ہوگی۔

ایک سادہ سی مثال لوگوں کے سرچ کرنےکے رحجانات کی ہی دیکھ لیجیے۔ اگر انہیں قائد اعظم رحمت اللہ علیہ پر مضمون اردو میں بھی درکار ہوگا تب بھی وہ یہ لکھ کر سرچ کریں گے Quaid-e-Azam article in Urdu۔ اب مجھے یہ بتائیے کہ in Urdu لکھ دینے سے کیا انہیں آرٹیکل اردو میں مل جائے گا؟ ہر گز نہیں۔ اس کے لیے لوگوں کو یہ بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اگر کوئی معلومات اردو میں درکار ہے تو اسے اردو میں تلاش کرنا ہوگا اور اس کے لیے انہیں اپنے کمپیوٹر کو اردو لکھنے کے قابل بنانا ہوگا۔

اردو کی تنزلی میں ان پیج کا کردار
میری اس دلیل سے ہو سکتا ہے بہت سارے لوگوں کا دل دکھے لیکن یہ بات میں ضرور کہوں گا کہ اس معاملے میں اردو کو سب سے زیادہ نقصان ‘ان پیج’ نامی سافٹ ویئر نے پہنچایا ہے۔ اس نے عوام کو یہ چور دروازے دکھائے کہ وہ ناقابل تلاش (لیکن خوبصورت) مواد انٹرنیٹ پر رکھیں اور ساتھ ہی بھانت بھانت کے کی بورڈز کا آپشن دے کر بھی اردو کی مرکزیت ختم کر دی۔ آپ خود دیکھ لیں، آپ کے قریب جو 5 افراد اردو ٹائپ کرنا جانتے ہیں وہ سب ایک کی بورڈ کے استعمال پر متفق نہیں ہوں گے۔ کوئی فونیٹک کرتا ہوگا، کوئی مقتدرہ، کوئی مونو ٹائپ تو کوئی اپنی مرضی کا۔ یہ راستہ ان کو کس نے دکھایا؟ ان پیج نے۔

جب ونڈوز 98ء آئی اور کمپیوٹر عربی و اس سے ملتی جلتی زبانوں میں لکھنے کے قابل ہوا تو زبانوں نے انتظار نہیں کیا کہ ہماری زبان کا نستعلیق فونٹ بن جائے تب اسے استعمال کریں گے۔ مثلاً فارسی۔ فارسی جو نستعلیق میں لکھی جاتی ہے نسخ کے ساتھ ایسی بندھ گئی کہ اب وہاں نسخ کے اخبارات تک نکلتے ہیں۔ دوسری طرف میں سندھی زبان کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ سندھی اُس وقت سے آج تک مائیکروسافٹ ورڈ اور دیگر ورڈ پروسیسرز پر لکھی جاتی ہے۔ اس کا ایک ہی کی بورڈ ہے اور بہت پہلے اسٹینڈرڈ فونٹ بھی بنا لیا گیا تھا۔

اس کے مقابلے میں اردو والوں نے نستعلیق کے انتظار میں اپنا ستیاناس کر لیا اور اس بیڑے کو غرق کرنے میں سب سے بڑا حصہ ان پیج کا رہا۔ جس کی بدولت لوگوں نے اپنی سائٹ پر امیج بیسڈ اردو مواد کو دھڑا دھڑ شامل کیا اور اب حالت یہ ہے کہ اہم ترین اخبارات اور جرائد کا وہ مواد جو اردو کا بہت بڑا ذخیرہ بن سکتا تھا، ناقابل تلاش (unsearchable) ہو کر ضایع ہو چکا ہے۔ آپ تصور کیجیے کہ گزشتہ 30 سالوں کے اردو ڈائجسٹ، اخبار جہاں، اور روزنامہ جنگ ہی کا مواد اتنا ہے کہ اردو کو کسی موضوع کی کمی محسوس نہ ہوگی۔ لیکن صرف اور صرف ان پیج کی وجہ سے آج ہم اس مواد سے محروم ہیں۔ 10 سالوں کے اخبار جہاں اور جنگ کے میگزینز انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن ہم انہیں تلاش نہیں کر سکتے۔ اب مجھے کیا معلوم کہ اپریل 2006ء کے تیسرے ہفتے کے اخبار جہاں کے صفحہ نمبر 56 پر راجر فیڈرر کے حوالے سے اک شاندار مضمون موجود ہے؟ بلکہ میں اسی تصویری صورت کی وجہ سے ایک اچھا مضمون پڑھنے سے محروم ہو گیا۔ r;o;s;e :!:

ابو شامل
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب میاں صاحب اردو کی ترویج میں رکاوٹوں کی نشاندہی بہت بہترین انداز میں کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
واقعی میں آپ کی اس تحریر سے بالکل متفق ہوں اور یہ سارے عوامل اردو کی ترویج کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
مگر آپ شاید ایک اہم نکتہ بھول گئے ہیں، اس کی ترویج میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومتوں کا اس معاملے میں بے حد بے حسی والا کردار ہے۔
آج تک سوائے پرویز مشرف کے دورِ حکومت کے اردو میں انٹرنیٹ پر کام کے لیے سرے سے کوئی کوشش کی گئی نا اس کی ضرورت محسوس کی گئی۔
پرویز مشرف دور میں اس موضوع پر کام شروع ہوا جسے سرکاری سرپرستی حاصل تھی، گو کہ یہ اتنا کامیاب تو نہ ہو سکا مگر اس سے عام لوگوں کو مہمیز ملی اور آج اردو نستعلیق کے سینکڑوں فونٹس عام لوگوں کے بنائے موجود ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by اضواء »

بہترین موضوع پئش کرنے پر آپ کا شکریہ ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

میرے بھائی مشرف ہو یا کوئی اور ہمارے سیاستدان :( ;( اپنے ابا و اجداد کا بنائے ہوے منصوبے ہی نہیں چلا سکتے نئے کیا شروع کریں گے میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اردو کسی سرکاری سرپرستی میں ایجاد ہوئی تھی،شائد نہیں بلکہ اس کو بنانے سنوارنے میں اردوادب کے ماہرین کا ہی کردار ہے جن میں سے کئی کو تو ہم جانتے ہی نہیں ہیں۔۔ کیا آپ میں سے کوئی ایک انسان بھی مجھے بتا سکتا ہے کہ پاکستان کہ بننے کہ بعد کوئی ایک لفظ بھی نیا ایجاد ہوا ہو ۔۔۔؟؟؟؟؟؟
اب تو ہم اردو کو اچھی طرح سے سمجھ بھی نہیں سکتے میں خود اپنی بات کرتا ہوں مجھے اقبال کہ اور کئی معروف شعرا کہ کہے ہوئے اشعار کو سمجھنے کہ لئے شائد گھنٹوں سوچنا ہوتا ہے ؟؟
میرے بھائی ہم بجائے آگے بڑنے کے اب اپنی پہچان کھوتے جا رہے ہیں ہم نہ تو اپنے ہیروز سے کچھ سیکھ سکے اور نہ ہی اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر سکے۔۔۔۔؟
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

فتوی ہے شیخ کا یہ زمانہ قلم کا ہے
دنیا میں اب رہی نہیں تلوار کارگر

لیکن جناب شیخ کو معلوم کیا نہیں؟
مسجد میں اب یہ وعظ ہے بے سود و بے اثر

تیغ و تفنگ دست مسلماں میں ہے کہاں
ہو بھی، تو دل ہیں موت کی لذت سے بے خبر

کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر

تعلیم اس کو چاہیے ترک جہاد کی
دنیا کو جس کے پنجۂ خونیں سے ہو خطر

باطل کی فال و فر کی حفاظت کے واسطے
یورپ زرہ میں ڈوب گیا دوش تا کمر

ہم پوچھتے ہیں شیخ کلیسا نواز سے
مشرق میں جنگ شر ہے تو مغرب میں بھی ہے شر

حق سے اگر غرض ہے تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ، یورپ سے درگزر!

.
علامہ محمد اقبال
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
شئرنگ کا شکریہ
میاں اشفاق صاحب !
اردو دراصل فارسی، ہندی اور عربی کا ملغوبہ ہے. اردو میں کمال حاصل کرنے کے لئے کم از کم فارسی اور عربی کی تھوڑی بہت شدھ بدھ ضروری ہے. اردو میں ماسٹر کئے ہوئے احباب سے ملاقات میں اس بات کا بخوبی اندازہ ہوا ہے کہ عربی اور فارسی پر مکمل دسترس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی بہت سی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں. اگر اور نہیں تو تلفظ میں تو غلطی ہو ہی جاتی ہے. بندہ نے آج تک علماء کے علاوہ اردو کا حق ادا کرتے ہوئے بہت کم لوگوں کو سنا ہے. البتہ گنتی کی چند شخصیات مثلا مشتاق احمد یوسفی، احمد فراز اور دیگر چند عظیم ادیب اس سے مستثنی ہیں.
آپ تو اقبال اور غالب کی بات کرتے ہیں، بھائی یہاں تو فراز اور یوسفی کو سمجھنے والے بھی بہت کم ہیں. اگر کسی جگہ خالص اردو کے چند جملے یا اشعار کہہ دئیے جائیں تو لوگ بور ہونا شروع ہو جاتے ہیں.
اب اگر اردو کو زندہ رکھنا ہے تو ہر ایک کو انفرادی طور پر اس کے لئے کام کرنا ہو گا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

میں بہت شکر گزار ہوں جو‌ آپ جیسے دوستوں نے میرے اس موضوع کو سراہا ۔
سچ بات تو یہ ہی ہے کہ اب تو پاکیستان میں بہت ہی کم لوگ فارسی جانتے ہیں عربی ہم مسلمانوں کے لئے بہت ہی احترام کی زبان ہے شائد اس کئے کچھ لو گ جانتے ہیں اردو میں تو بہت ہی الفاظ ایسے ہیں جو عربی زبان مٰیں عام ہیں۔ مگر مسلہ یہ ہے کہ ہم نے انگلش کو اپنے سر پر سوار کر لیا ہے آپ ہی بتایئں دنیا میں کہاں کہاں انگلش بولی جاتی ہے ۔۔۔ امریکہ اور انگلینڈ کے علاوہ چند ہی ایسے ممالک ہیں جہاں اس کا استمعال عام ہے باقی سب یورپ والوں کی اپنی اپنی زبانیں ہیں ۔۔میں اس بات سے متفق ہوں کہ انگلش بہت ضروری ہے ہم لوگوں کے لئے مگر ہماری مثال ایسی ہے کہ ، کوا چلا ہنس کی چال تو اہنی چال بھی بھول بیٹھا، میں شعیب بھائی کی اس بات سے متفق ہوں کہ اگر کسی محفل میں اگر کوئی اصل اردو کہ چند الفاظ کہہ دے تو لوگ بور ہو جاتے ہیں اگر ایسا ہی حال رہا تو دنیا ہمیں تاریخ کی زبانوں میں بُرے الفاظ میں یاد کرے گی :(
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by چاند بابو »

انشااللہ جب تک دنیا میں آپ جیسے لوگ اور اردونامہ جیسے فورمز موجود ہیں اردو قائم و دائم رہے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

میرے بھائی اصل بات ہی تو یہ ہے کہ ہم جیسے تو کیا بلکہ بہت اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی صرف باتیں کرتے ہیں مگر عمل ہم نہیں کرتے ، ویسے اگر عمل بھی کریں تو کس طرح سے کریں کوئی رستہ ہی سوجھائی نہیں دے رہا ۔۔
بس اتنا کہوں گا کہ کہ ہم پہلے ہی بہت نقصان کر چکے ہیں اپنے پیارے وطن کا اللہ ہمیں مزید نقصان کرنے سے بچائے۔ نقصان کرنے والوں میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔۔۔میں تو جب بھی عمرہ کرنے جاتا ہوں اللہ کہ اور آپ sw: کی حضور یہ ہی دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما اور ہم سے جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو درگزر فرما اور ہمارے ملک کو اسلام کا ایک مضبوط گڑھ بنا دے ۔
پتہ نہیں مجھے ہر بار ایسا کیوں لگتا ہے کہ ہمارا کوئی بڑا نقصان ہونے والا ہے میں اس نقصان کی نشاندہی تو نہیں کر سکتا ۔۔مگر اللہ سے خیروعافیت کی دعا ضرور مانگتا ہوں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Aamirfarooq13
کارکن
کارکن
Posts: 41
Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
جنس:: مرد

اردو تب ہی اچھی لگی گی جب فاؤنٹ تبدیل ہوگا

Post by Aamirfarooq13 »

مجھے بہت شوق ہے کہ ہر چیز میری اپنی اردو زبان میں ہو لیکن ایسا نہیں ہے میں نے کافی انٹرنیٹ سروے کرنے کے بعد یہ بات سیکھی اگر اردو کو آگے لانا ہے تو اس کا بس ایک ہی طریقہ ہے اردو کا فاؤنٹ صحیح کیا جائے ہر چیز تبھی اچھی لگتی ہے جب وہ آسانی سے سمجھ آئے مجھے خود اس روبوٹک لکھاوٹ سے نفرت ہونے لگی ہے پر میں ایسا نہیں کہ صرف باتیں کرتا رہوں میں نے ڈیویلپر کی جان کھا رکھی ہے اردو زبان کا فاؤنٹ تبدیل کرنے کے لیے سب سے زبردست اگر کوئی فاؤنٹ ہے اردو کے لیے تو وہ ہے جمیل نوری نستعلیق یہ لگاتا بھی اچھا ہے اور اس میں پڑھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ اب کام کی بات ایپل کمپنی ان قریب اپنا اردو کا فاؤنٹ نستعلیق میں دے گی پر دعا کرو وہ نستعلیق
جمیل نوری نستعلیق ہو مزہ آجائے گا۔کیوں کے ایپ سٹور میں اردو کی بورڈ دینے والے ڈیویلپر مدثر عظیمی ان کو ایپل کے مالک ٹم کک کا فون آیا تھا اردو کا فاؤنٹ بنانے کے لیے ان سے بات ہوئی تھی انھوں نے کہا میرا کام ختم ہوچکا ہے بس ایپل اپنے وقت کے حساب سے یہ فاؤنٹ پیش کرے گا۔ اگر آپ کو بھی مدثر بھائی سے اور کچھ جاننا ہے تو انھیں ٹیوٹر پر رابطہ کریں۔ @MMudassir اب بات گوگل کی تو انھوں نے تجربے کے طور پر اردو کا نستعلیق فاؤنٹ دیا ہے پر وہ ابھی مراحل میں ہے ابھی انھیں اسے کافی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے آپ بھی فیڈ بیک میں جا کے کہیں اردو کا اصل فاؤنٹ جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ ہمیں وہ دیں میں ان کے ڈیویلپر کی ٹیم کا لنک یہاں دے رہا ہوں آپ بھی اردو کا ساتھ دیں لنک پر کلک کر کے پھر فیڈ بیک میں لکھ بھجئیے ۔ http://googledevelopers.blogspot.com.au ... noto-urdu-" onclick="window.open(this.href);return false;
1114&utm_source=gdbc&utm_medium=tw&m=1

https://docs.google.com/forms/d/1XqzTEt ... 5456863648" onclick="window.open(this.href);return false;
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by محمد شعیب »

میں نے میاں اشفاق کی اس پوسٹ پر پہلے بھی تبصرہ کیا تھا. لیکن آج Aamirfarooq13 کی پوسٹ سے یہ پرانا موضوع دوبارہ پڑھنے کا موقع ملا.
میاں اشفاق نے ان پیج پر جو جرح کی ہے بندہ اس سے متفق ہے. یقینا خوبصورت لکھائی کے چکر میں ہم نے سرچ آپشن کو نظر انداز کر دیا.
سرچ انجنز پر یونی کوڈ اردو میں ٹائپنگ کا اکثر کو علم ہی نہیں ہے. اور اخبارات نے تصویری شکل میں مواد شائع کر کے انہیں ایک طرح سے ضائع کر دیا.
اگر یہی مواد یونی کوڈ میں ہوتا تو اب تک انٹرنیٹ پر اردو میں سب کچھ میسر ہوتا.
دراصل اخبارات اور رسائل کو سرقہ کا بہت خدشہ ہوتا ہے. اس لئے وہ یونی کوڈ کے بجائے تصویری شکل میں دیتے ہیں.
لیکن اب کئی اخبارات نے اپنی سرچ ایبل ویب سائٹس بنا لی ہیں. جنگ، ایکسپریس، ڈیلی پاکستان، نوائے وقت اور دیگر کئی اخبارات کی ویب سائٹس موجود ہیں.
لیکن یہ کام بھی سب سے پہلے بی بی سی اردو نے شروع کیا تھا. اس وقت نوری نستعلیق فونٹ نہیں تھے.
اس سب کے باوجود جب تک حکومت اس میں دلچسپی نہیں لیگی تب تک خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا. سکولز اور کالجز میں بھی اردو فونٹ اور اردو سرچ کی ٹریننگ دینی چاہئیے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

سب سے فضول اگر کہیں اردو لکھ جاتی ہے تو وہ بی بی سی ہے ہر پیراگراف میں انتہائی غلطیاں اور فونٹ بھی سب سے پہلے والا ان سے اچھی تو پاکستان نیوز والی ویبز ہیں! انٹر نیشنل میڈیا میں بی بی سی کا بہت نام ہے اس لئے اردو کی ترویج کے لئے انہیں اس پر دھیان دینا ہو گا مگر لگتا ہے وہ بس ٹائم پاس والے چکروں میں ہیں!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by محمد شعیب »

بھائی بی بی سی نے سب سے پہلے یونی کوڈ اردو میں خبروں کی ویب سائٹ لانچ کی تھی. اور انہوں نے اردو کے لئے اپنا فونٹ ڈیولپرز کو پیسے دیکر بنوایا تھا.
اس وقت بھی بی بی سی کی ویب سائٹ کا رینک بہت اونچا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
مزے کی بات بتاؤں.
یہ وہی ڈویلپر صاحب ہیں جن کا اردو ایڈیٹر میں نے بی بی سی کو بکنے سے بھی پہلےاپنی لاعلمی کی وجہ سے چرا لیا تھا.
مگر بعد میں ان کے کہنے پر واپس کر دیا. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by محمد شعیب »

ارے واہ ماجد صاحب
آپ تو بہت پرانے چور ہیں ;)
کچھ تفصیل بتلائیں. کیسے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by میاں محمد اشفاق »

چور کیتھے ہائیں ماجد بھائی چور اففففف n;a;n;a n;a;n;a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by چاند بابو »

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
v;e;r;y;happ;y v;e;r;y;happ;y v;e;r;y;happ;y
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں رکاوٹ کیوں؟؟؟؟

Post by محمد اسفند »

چاند بابو wrote:بہت خوب میاں صاحب اردو کی ترویج میں رکاوٹوں کی نشاندہی بہت بہترین انداز میں کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
واقعی میں آپ کی اس تحریر سے بالکل متفق ہوں اور یہ سارے عوامل اردو کی ترویج کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
مگر آپ شاید ایک اہم نکتہ بھول گئے ہیں، اس کی ترویج میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومتوں کا اس معاملے میں بے حد بے حسی والا کردار ہے۔
آج تک سوائے پرویز مشرف کے دورِ حکومت کے اردو میں انٹرنیٹ پر کام کے لیے سرے سے کوئی کوشش کی گئی نا اس کی ضرورت محسوس کی گئی۔
پرویز مشرف دور میں اس موضوع پر کام شروع ہوا جسے سرکاری سرپرستی حاصل تھی، گو کہ یہ اتنا کامیاب تو نہ ہو سکا مگر اس سے عام لوگوں کو مہمیز ملی اور آج اردو نستعلیق کے سینکڑوں فونٹس عام لوگوں کے بنائے موجود ہیں۔
بھائی جان آپ جس کا زکر کر رہے ہیں میرے خیال سے اس ادارے کا نام مقتدرہ اردو یا اس میں قوم کا لفظ بھی شامل تھا .آپ اس کی آپنی ویب سائٹ کو دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کہ کتنے پانی میں ہیں وہ
اس کے علاوہ مجھے خود یونی کوڈ اردو کے بارے میں نہی پتا تھا اس کے بارے میں بتا م بلال م نے دیا اور مہارت اردو نامہ پر ہو گئی.
باقی ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ ہم جس بارے میں‌بھی جانتے ہیں اس کو اردو میں وضاحت کے ساتھ بیان کریں
اور لوگوں کو کمپوٹر میں اردو کی بورڈ کر کے دیں جب ان کے پاس کی بورڈ ہو گا تو اردو بھی لکھنا شروع کر دیں گیں
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”