Page 1 of 1

وائرس اور انٹی وائرس سے جان چھڑائیں

Posted: Wed Jun 30, 2010 9:58 pm
by asakpke
آپ کمپیوٹر میں چند اقدامات کر کے وائرس اور انٹی وائرس دونوں سے جان چھڑا سکتے ہیں، جی انٹی وائرس سے بھی!‌ کیونکہ یہ دونوں ہی کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر کرتے ہیں
۔
  • لینکس اپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں، وائرس کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی لیے انٹی وائرس کی ضرورت بھی نہیں
  • یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے
  • سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں
  • فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا ائیکون لگائے ہوتے ہیں

Re: وائرس اور انٹی وائرس سے جان چھڑائیں

Posted: Wed Jun 30, 2010 10:15 pm
by چاند بابو
بہت خوب یاسر صاحب آپ کی دی ہوئی معلومات یقینا بے حد مفید ہے اور میں خود ان میں سے کچھ ٹپس آزما چکا ہوں۔
لینکس تو میں نے کبھی انسٹال نہیں کیا لیکن باقی یوزر اکاونٹس بنانا اور فولڈرز کو ڈائریکٹ کھولنے سے باز رہنا ونڈوز میں بھی بہت حد تک وائرس سے بچاؤ کا باعث بنتا ہے اور اس کا میں خود گواہ ہوں کہ پچھلے دوسال سے میں ایک ہی ونڈوز استعمال کر رہا ہوں اور وہ ابھی تک بالکل بہترین انداز میں چل رہی ہے۔
ایک اور ٹپ میں شامل کرنا چاہوں گا وہ یہ کہ انٹرنیٹ پر ہیکنگ اور وائرس کے پھیلاؤ میں 90 فیصد تک سورس پورنو اور گھٹیا مواد پر مشتمل سائیٹس ہیں ان سائیٹس کا وزٹ نہ کرنا بھی وائرس سے بچاو کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

Re: وائرس اور انٹی وائرس سے جان چھڑائیں

Posted: Thu Jul 01, 2010 8:04 am
by رضی الدین قاضی
بہت ہی مفید ٹِپ کے لیئے شکریہ بھائی۔