پاکستان میں یوٹیوب سے کمائی کیسے ممکن ہے

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
m aslam oad
دوست
Posts: 259
Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

پاکستان میں یوٹیوب سے کمائی کیسے ممکن ہے

Post by m aslam oad »

اسلام علیکم
آج بی بی سی اردوپر یو ٹیوب کے حوالے سے یہ خبر آئی
پاکستانی صارفین کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانے کا موقع
http://www.bbc.com/urdu/science/2016/09 ... akistan_tk
مگر ایک عام پاکستانی کے لئے یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکے
چند ایک بنیادی سوالات ہے جسکی معلومات انٹرنیٹ ایکسپرٹ دوستوں سے درکار ہے

؛؛ ایک جی میل آئی ڈی سے یوٹیوب پر کتنے چینل بن سکتے ہیں؛؛
؛؛گوگل ایڈسینس سے یوٹیوب کو کسطرح جوڑے؛؛
؛؛گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ پاکستان سے کس طرح بنے گا اور کیا شرائط ہے؛؛
؛؛گوگل ایڈسینس کو اپنے بینک اکاؤنٹ سے کیسے جوڑے؛؛
؛؛پاکستان میں اس آنلائن کام کے لئے کون سا بینک اکاؤنٹ اور بینک بہتر ہے؛؛
؛
والسلام۔۔۔ محمد اسلم اوڈراجپوت
m aslam oad
السلام علیکم نوٹ فرمائیں سابقہ نک نیم ali-oad کو m aslam oadمیں تبدیل کردیا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان میں یوٹیوب سے کمائی کیسے ممکن ہے

Post by چاند بابو »

؛؛ ایک جی میل آئی ڈی سے یوٹیوب پر کتنے چینل بن سکتے ہیں؛؛
میرے خیال میں ایک آئی ڈی سے ایک سے زیادہ چینل بنانے پر یوٹیوب کو کوئی اعتراض نہیں ہے اس لئے آپ بنا سکتے ہیں البتہ آپ کے پاس مناسب مواد موجود ہو۔
؛؛گوگل ایڈسینس سے یوٹیوب کو کسطرح جوڑے؛؛
یوٹیوب کے Monetization صفحہ پر جائیں وہاں Review or change AdSense association کے لنک پر جائیں۔AdSense Association page پر Changeکے بٹن پر کلک کیجئے، اور وہاں سے اپنا وہ اکاؤنٹ منتخب کیجئے جو گوگل ایڈسنس اپرووڈ ہے۔
؛؛گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ پاکستان سے کس طرح بنے گا اور کیا شرائط ہے؛؛
پاکستان سے اکاؤنٹ بنانا گو کہ اب جوئے شیر لانے کے برابر ہے مگر پھر بھی آپ ایک بہت اچھی ویب سائیٹ اور اس پر بہت اچھا مواد جو چوری کا ہرگز نہ ہو اور اردو زبان میں بھی نہ ہو اسے مکمل کرنے کے بعد تقریبا 45 دن بعد اکاؤنٹ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں اور امید ہے کہ اکاؤنٹ منظور ہو جائے گا لیکن اس کے لئے پھر بتا دیتا ہوں‌ کہ سائیٹ کا مواد بہت بہترین اور اچھی انگریزی میں‌ہو چوری شدہ نہ ہو ویب سائیٹ پر ٹریفک آ رہی ہو اور ویب سائیٹ مسلسل اپڈیٹ ہو رہی ہو، ویب سائیٹ کی ایس ای او کی حالت بہتر ہو۔
؛؛گوگل ایڈسینس کو اپنے بینک اکاؤنٹ سے کیسے جوڑے؛؛
جب اکاؤنٹ بن جاتا ہے تو پے منٹ کے مختلف آپشن مل جاتے ہیں مگر پاکستان میں‌ مجھے نہیں معلوم کونسا بنک گوگل ایڈسنس اکاؤنٹ ڈیل کرتا ہے، البتہ اس کی پے منٹ یہاں منگوانے کے لئے دیگر آپشن موجود ہیں جن میں‌ ویسٹرن یونین سب سے بہترین آپشن ہے۔ اس کے علاوہ چیک منگوایا جا سکتا ہے اور وائیر ٹرانسفر بھی کی جا سکتی ہے۔
؛؛پاکستان میں اس آنلائن کام کے لئے کون سا بینک اکاؤنٹ اور بینک بہتر ہے؛؛
اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کام کس ادارے کے ساتھ کر رہے ہیں۔ مختلف اداروں‌کے لئے مختلف طریقے بہتر ہیں اگر آپ اس ویب سائیٹ یا ادارے کا نام بتائیں گے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو زیادہ بہتر جواب دیا جا سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”