میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by محمد شعیب »

میرے لیپ ٹاپ کا وائی فائی تنگ کر رہا ہے. کمپیوٹر سٹارٹ کرنے پر اول تو تمام وائی فائی نیٹ ورکس کو صحیح طرح سے تلاش نہیں کرتا، اور جن کو تلاش کرتا ہے اگر ان میں سے کسی سے کنیکٹ ہو جائے تو نیٹ نہیں چلتا. پھر نیٹ ورک اور شئرنگ میں جا کر وائی فائی کو ڈس ایبل کر کے ان ایبل کرنے پر درست ہو جاتا ہے.
یہ ڈرامہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چل رہا ہے. اب ایک اور نخرہ بھی شروع کر دیا. پی ٹی سی ایل کا ایک رائوٹر جس سے ہم نے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اسکے سگنل بھی سٹرانگ ہیں، اس سے کنیکٹ ہو جاتا ہے لیکن No Internet کا میسج دیتا ہے اور نیٹ نہیں چلتا. اور وائی فائی پر پیلا نشان بھی بن جاتا ہے. جبکہ اسی رائوٹر سے کئی دوسرے موبائل اور لیپ ٹاپ بالکل درست نیٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں. اور اسی وقت میں ایک اور پی ٹی سی ایل رائوٹر سے کنیکٹ ہو کر نیٹ چلاتا ہے حالانکہ اس کے سگنل بھی کمزور ہوتے ہیں.
یہ ڈرامہ اکثر رات کو ہوتا ہے. دن میں پھر ہر رائوٹر سے کنیکٹ بھی ہوتا ہے اور نیٹ بھی چلاتا ہے. جبکہ رات کو ایک رائوٹر جس کے سگنل سٹرانگ ہیں، اس سے نیٹ نہیں چلاتا.
یہ کیا سٹوری ہے ؟ کوئی مدد کرے ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by علی خان »

محمد شعیب wrote:میرے لیپ ٹاپ کا وائی فائی تنگ کر رہا ہے. کمپیوٹر سٹارٹ کرنے پر اول تو تمام وائی فائی نیٹ ورکس کو صحیح طرح سے تلاش نہیں کرتا، اور جن کو تلاش کرتا ہے اگر ان میں سے کسی سے کنیکٹ ہو جائے تو نیٹ نہیں چلتا. پھر نیٹ ورک اور شئرنگ میں جا کر وائی فائی کو ڈس ایبل کر کے ان ایبل کرنے پر درست ہو جاتا ہے.
یہ ڈرامہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چل رہا ہے. اب ایک اور نخرہ بھی شروع کر دیا. پی ٹی سی ایل کا ایک رائوٹر جس سے ہم نے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اسکے سگنل بھی سٹرانگ ہیں، اس سے کنیکٹ ہو جاتا ہے لیکن No Internet کا میسج دیتا ہے اور نیٹ نہیں چلتا. اور وائی فائی پر پیلا نشان بھی بن جاتا ہے. جبکہ اسی رائوٹر سے کئی دوسرے موبائل اور لیپ ٹاپ بالکل درست نیٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں. اور اسی وقت میں ایک اور پی ٹی سی ایل رائوٹر سے کنیکٹ ہو کر نیٹ چلاتا ہے حالانکہ اس کے سگنل بھی کمزور ہوتے ہیں.
یہ ڈرامہ اکثر رات کو ہوتا ہے. دن میں پھر ہر رائوٹر سے کنیکٹ بھی ہوتا ہے اور نیٹ بھی چلاتا ہے. جبکہ رات کو ایک رائوٹر جس کے سگنل سٹرانگ ہیں، اس سے نیٹ نہیں چلاتا.
یہ کیا سٹوری ہے ؟ کوئی مدد کرے ؟
میری نظر میں یہ 2 مسئلے ہو سکتے ہیں. ایک تو ونڈوز یا پھر اس وائی فائی کے ڈرائیورز کا بنیادی مسئلہ ہے، اور یا پھر جس موڈیم سے آپ کنیکٹ ہوتے ہیں اس پر میک فلٹر رات کو لگا دیتے ہیں. جس کی وجہ کچھ لوگوں کا انٹرنیٹ تو صحیح ہوتا ہے، اور اپکا یا ہوسکتا ہے کسی اور کا بھی انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ہے،
میک فلٹر ایکٹیو ہو جانے کے بعد اپکا سسٹم اُس موڈیم کے نیٹ ورک سے تو کنیکٹ شو ہو رہا ہوتا ہے، مگر انٹرنیٹ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے.
باقی دوست بھی اپنی رائے دینگے آگے دیکھتے ہیں کہ اس مسئلے کے بارے میں اُنکی کیا رائے ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by میاں محمد اشفاق »

پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ یہ مسلہ راوٹر میں ہوتا ہے ناں کہ پی سی میں.
اس سے نیٹ موبائل پر ٹھیک چلتا ہے مگر لیپ ٹاپ پر مسلہ آتا ہے.
دو کام کیجئے.

انٹرنیٹ راوٹر کو ریسیٹ کیجئے.
پی سی کے آئی پی کو ایک بار مینویل کر کے اوکے کیجئے اور پی سی ریسٹارٹ کیجئے اسکے بعد دوبارہ سے آٹو کر دیجئے.
بس
انشااللہ افاقہ ہو گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by محمد شعیب »

رائوٹر پڑوسیوں کا ہے. یہ بتلائیں کہ کیا رائوٹر کی سیٹنگ میں لاگ ان ہو کر ری سیٹ کیا جاسکتا ہے یا ری سیٹ کرنے کا وہی ایک طریقہ ہے کہ " رائوٹر پر موجود ری سیٹ بٹن کو پریس کرنا" ؟
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by علی خان »

راوٹر پر ریموٹلی بھی لاگ اِن کیا جا سکتا ہے، اسکے لئے اپکو راوٹر کا آئی پی ایڈریس معلوم ہونا چاہیئے۔ ویسے پی ٹی سی ایل ڈیفالٹ آئی پی 192.168.1.1 استعمال کرتا ہے۔ اور اسکا یوزر اور پاسورڈ دونوں admin ہوتے ہیں۔ مگر آج کل کے نئے موڈیم میں یوزر نیم تو یہی ہوتا ہے۔ مگر پاسورڈ البتہ موڈیم کے میک ایڈریس کے آخر والے پانچ الفاظ و ہندسے ہوتے ہیں، یہاں پر یہ یاد رہے کہ الفاظ جس طرح لکھے ہوئے ہوں مطلب بڑے حروف اور چھوٹے حروف میں بس آپ نے بھی اُسی طرح سے درج کرنے ہونگے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by بلال احمد »

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ایکسپرٹس کی رائے آپ نے معلوم کرلی ہے، امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوچکا ہوگا اور اگر نہیں تو

01:. پی ٹی سی ایل رائوٹر کا وائرلیس نام ایک جیسا ہوتا ہے، اپ نے 2 نیٹوہرک تو ایک نام جیسے انسٹال نہیں‌ کر لیے؟
02:. اپنے کمپیوٹر کے آئی پی چیک کریں ہوسکتا ہے مینئول ہوں، انہیں آٹو کردیں اور اگر آٹو ہیں تو مینئول کر کے جیسے میاں اشفاق نے کہا ویسے کر کے دیکھ لیں،
03:.اپنے کمپیوٹر میں سے انسٹال وائرلیس کی تعداد کم کریں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by محمد شعیب »

میک فلٹر نہیں لگا.

Image
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میرے لیپ ٹاپ کے وائی فائی کا مسئلہ

Post by علی خان »

تو پھر میرے خیال میں میاں صاحب کے مشورے پر عمل کرلیں، اُمید ہے کہ اپکا مسئلہ حل ہو جائے گا. انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”