Page 1 of 2

یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Fri Jun 05, 2015 10:17 am
by عبیداللہ عبید
میرے پاس ایم ایس ورڈ میں ایک تحریر ہے جو میں ایم ایس ورڈ سے ان پیج 2000 میں کنورٹ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اکثر اداروں کے پاس ان پیج 2000 زیرِ استعمال ہے۔

میں ابرار حسین صاحب والا پاک ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر بھی آزما چکا ہوں۔ اس سے بھی کام نہیں بنا شاید میں اسے درست استعمال نہیں کرپایا۔

اور امانت علی صاحب والا کنورٹر بھی آزمایا لیکن اس سے بھی ناکامی ہوئی ۔

میرے پاس سسٹم میں دونوں ان پیج ہیں یعنی ان پیج 2000 اور ان پیج تھری۔

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Fri Jun 05, 2015 10:45 pm
by چاند بابو
بھانجے فائل مجھے بھیجو میں کوشش کرتا ہوں اور اگر کامیابی ہوئی تو سوفٹویر بھی شیئر کروں گا

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Sat Jun 06, 2015 10:33 am
by عرفان حیدر
سلام،

آپکے مسئلےکے حل سے پہلے کچھ چیزوں کا علم درکار ہے.
1. ورڈ کی فائل کونسے ورژن میں بنی ہوئی ہے؟
ورڈ نے جب سے docX کا ایکسٹینش استعمال شروع کیا ہے تو وہ پوری کی پوری فائل دراصل Zip ہوتی ہے جسمیں تمام ڈیٹا ایک XML فارمیٹ میں موجود ہوتا ہے. اس Zipمیں XML کے علاوہ باقی معلومات بھی ہوتی ہیں .
2
. ان پیج کے ورژن 2000 ہو یا 2004 یا کہنے کو تھری، یہ سب کے سب ایک ہی طریقہ سے کام کرتے ہیں، 2004 اور تھری کا تو صرف اپلیش سکرین (جوشروع میں نظر آتی ہے) تبدیل ہے باقی اسمیں کوئی نئی چیز نہیں ہے ماسوائے فونٹس کے جو آپ 2004 میں بھی استعمال کرسکتے ہیں.

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Sat Jun 06, 2015 5:04 pm
by محمد شعیب
اس کے کئی حل ہیں. ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ ان پیج کا وہ ورژن انسٹال کریں جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے. پھر ورڈ کے تمام ٹیکسٹ کو سلیکٹ آل کر کے کاپی کریں اور یونی کوڈ والے ان پیج میں پیسٹ کردیں. اس ان پیج کی فائل کو سیو کر دیں.
اب یہ فائل ان پیج کے ہر ورژن میں کھل سکے گی.

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Sun Jun 07, 2015 12:10 am
by عبیداللہ عبید
چاند بابو wrote:بھانجے فائل مجھے بھیجو میں کوشش کرتا ہوں اور اگر کامیابی ہوئی تو سوفٹویر بھی شیئر کروں گا
ماموں ! فائل ایک انگریزی تحریر کا ترجمہ ہے جو بدقسمتی سے ورڈ 2010 یا ورڈ 2013 میں کیا ہے (متعین ورژن یا د نہیں:عرفان حیدر بھائی کے لیے ) لیکن compatibility mode 97------2003 تھا اس میں محفوظ کیا ہے.

چونکہ اکثر ان پیج تھری زیرِ استعمال ہے اس لیے ورڈ سے ان پیج تھری اور ان پیج تھری سے ورڈ میں چھلانگ باسانی مارتا ہوں.

لیکن اس دفعہ مصیبت یہ ہے کہ مذکورہ فائل میگزین والے ان پیج میں مانگ رہے ہیں اور مجھے علم ہے کہ بیشتر میڈیا اداروں کے پاس ان پیج 2000 استعمال کیا جاتا ہے

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Sun Jun 07, 2015 1:52 am
by چاند بابو
تو کیا آپ فائل نہیں بھیج سکتے ہیں

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:15 am
by عبیداللہ عبید
چاند بابو wrote:تو کیا آپ فائل نہیں بھیج سکتے ہیں
کون کمبخت ہوگا جو فائل ماموں کی خدمت میں نہیں بھیجے گا لیکن مصیبت یہ ہے کہ جب فائل ارسال کرنا چاہتا ہوں تو ہماری پیاری معشوقہ بجلی نخرے دکھانا شروع کردیتی ہے ابھی کچھ کرتا ہوں پھر عرفان حیدر بھائی کو بھی ارسال کریں لیکن درخواست یہ ہے کہ کنورٹ کرنے کے بعد اسے میرے ذاتی ایڈریس پر بھیج دیں لنک بنا کر کسی عام ہوسٹنگ سائٹ پر نہ رکھیں.

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:19 am
by عبیداللہ عبید
ماموں ! ذاتی پیغام میں فائل کدھر سے اٹیچ کروں؟

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:21 am
by عرفان حیدر
سلام

اسکو اپنی گوگل ڈرائیو پر ڈالیں اور وہاں سے اسکا لنک بھیج دیں پیغام میں.
احتیاط کے طور پر زیپ کرکے پاسورڈ لگا دیں.

وسلام،

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:35 am
by عبیداللہ عبید
محمد شعیب wrote:اس کے کئی حل ہیں. ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ ان پیج کا وہ ورژن انسٹال کریں جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے. پھر ورڈ کے تمام ٹیکسٹ کو سلیکٹ آل کر کے کاپی کریں اور یونی کوڈ والے ان پیج میں پیسٹ کردیں. اس ان پیج کی فائل کو سیو کر دیں.
اب یہ فائل ان پیج کے ہر ورژن میں کھل سکے گی.
محمد شعیب بھائی !

ان پیج تھری یونیکورڈ سپورٹ کرتا ہے اور اکثر ان پیج تھری یا ورڈ میں کام کرتا ہوں.

لیکن ورڈ سے ان پیج تھری میں متن پیسٹ کرنے کے بعد ان پیج تھری میں سیو کریں لیکن وہ فائل پھر کسی بھی ان پیج ورژن میں کھلنے کی بات میرے تجربے کے مطابق درست معلوم نہیں ہوتی. البتہ ان پیج تھری میں کھل جاتا ہے وہ فائل.

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:43 am
by عبیداللہ عبید
عرفان حیدر wrote:سلام

اسکو اپنی گوگل ڈرائیو پر ڈالیں اور وہاں سے اسکا لنک بھیج دیں پیغام میں.
احتیاط کے طور پر زیپ کرکے پاسورڈ لگا دیں.

وسلام،
وعلیکم السلام عرفان حیدر بھائی !

آپ اپنا ذاتی پیغام چیک کریں.

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:57 am
by عرفان حیدر
سلام،

ویسے میں نے تجربے کے طور پر مندرجہ زیل کیا اور وہ اردو یونی کوڈ میں انپیج میں دیکھا رہا ہے.
ورڈ 2013 کھولا اور اسمیں کچھ اردو لکھی.
ان پیج 2000 کھولا
ورڈ میں جا کر لکھی ہوئی اردو Ctrl+C کے زریعہ کاپی کی.
ان پیج میں واپس آ کر Edit کے مینو سے Paste Special کا آپشن چنا.
Paste Specialکے باکس میں سے Microsoft Word کا آپشن چنا اور Ok کا بٹن دبایا.
ورڈ سے کاپی کیے گئے الفاظ یونی کوڈ میں ان پیج میں نظر آنے لگے.

او ، ایس: Windows 8.1
ورڈ: 2013
ان پیج: 2000

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 10:59 am
by عبیداللہ عبید
عرفان بھائی !

فائل کے لیے اپنا میل باکس چیک کیجیے ایک پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے اور دوسرا ایم ایس ورڈ میں .

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 11:17 am
by عرفان حیدر
سلام،

اسکو کنورٹ کرنے کے بعد اسکا کیا کروں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Mon Jun 08, 2015 11:19 am
by عرفان حیدر
سلام،

اپنا ایمل چیک کریں اور بتایں کہ کیا یہی آپ چاہتے تھے؟
اسکے بعد ہی میں یہاں وہ طریقہ بتاوں گا.

وسلام

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 09, 2015 8:50 am
by عبیداللہ عبید
عرفان حیدر wrote:سلام،

اپنا ایمل چیک کریں اور بتایں کہ کیا یہی آپ چاہتے تھے؟
اسکے بعد ہی میں یہاں وہ طریقہ بتاوں گا.

وسلام
دیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ ہوں لیکن یہاں بجلی کا مسئلہ ہے اور جب بجلی چلی جاتی ہے تو پھر میں گھر سے نکل کر اگلے دن آنلائن ہوسکتا ہوں

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 09, 2015 8:57 am
by عبیداللہ عبید
عرفان حیدر wrote:سلام،

اپنا ایمل چیک کریں اور بتایں کہ کیا یہی آپ چاہتے تھے؟
اسکے بعد ہی میں یہاں وہ طریقہ بتاوں گا.

وسلام
جی عرفان حیدر بھائی !

میں بالکل یہی چاہتا تھا لیکن اس کنورژن میں انگریزی اور اردو متن ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط ہوگئے ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے اندر ٹھنسے ہوئے معلوم ہوتے ہیں کیا آپ کے ہاں بھی اسی طرح نظر آرہا ہے ؟

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 09, 2015 9:26 am
by عبیداللہ عبید
عبیداللہ عبید wrote:
عرفان حیدر wrote:سلام،

اپنا ایمل چیک کریں اور بتایں کہ کیا یہی آپ چاہتے تھے؟
اسکے بعد ہی میں یہاں وہ طریقہ بتاوں گا.

وسلام
جی عرفان حیدر بھائی !

میں بالکل یہی چاہتا تھا لیکن اس کنورژن میں انگریزی اور اردو متن ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط ہوگئے ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے الگ کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے اندر ٹھنسے ہوئے معلوم ہوتے ہیں کیا آپ کے ہاں بھی اسی طرح نظر آرہا ہے ؟

اب کچھ تدوین سے یہ ممکن ہوگیا کہ اسے میگزین والوں کو ارسال کرسکوں:

جزاک اللہ احسن الجزاء عرفان حیدر بھائی

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 09, 2015 11:57 am
by عبیداللہ عبید
اسی طرح چندا ماموں اور محمد شعیب کا بھی ممنون ہوں

Re: یونیکوڈ سے ان پیج 2000 کنورٹر کی ضرورت ہے

Posted: Tue Jun 09, 2015 12:49 pm
by عرفان حیدر
سلام،

چلیں آپکا کام تو ہوگیا، میں پہلے تصدیق کرنا چاہ رہا تھا کہ کام ٹھیک ہوا ہے کہ نہیں سو آپنے تصدیق کردی.
طریقہ کار:
1. ان پیج کنورٹر ، یہاں سے ڈانلوڈ کریں
2. ان پیج 2000 یا کوئی سا بھی ہو فرق نہیں پڑتا، کنورٹر ہر ایک پر کام کرتا ہے.
3. یونی کوڈ والی فائل جسکو کو تبدیل کرنا ہے.

ان پیج کنورٹر: یہ کنورٹرUrdu Unicode Solution by khawarlatif کے نام سے دستیاب ہے جسکو استعمال کرتےہوئے آپ یونیکوڈ سے ورڈ سپورٹڈ یا ورڈ سے یونیکوڈ کام کرسکتے ہیں. اسکا طریقہ بھی نہایت آسان ہے جو مندرجہ زیل ہے.
0. کنورٹر کو ڈانلوڈ کریں اور کھولیں.
Image

1. اپنی مطلوبہ فائل سے تمام ٹیکسٹ کاپی کریں اور کنورٹر میں پیسٹ کریں.
Image
Image

2. کنورٹ کا بٹن دبائیں، کنورٹ ہوجانے کا پیغام آئے گا.
Image

3. کنورٹر سے تمام ٹیکسٹ سلیکٹ کرکے دوبارہ کاپی کریں.

4. ان پیج کھولیں

5. کاپی شدہ ٹیکسٹ پیسٹ کردیں، اب یہ تبدیلی کے قابل ہے.
Image

اگر کوئی سوال ہو تو کرسکتے ہیں.

نوٹ: مجھے بار بار اس مراسلہ کی تدوین کرنی پڑی کیوں کہ تصاویر ٹھیک سے نظر نہیں آرہیں تھی.