ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by محمد شعیب »

ورڈ پریس ایک فری اور اوپن سورس سی ایم ایس ہے۔ اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جوملہ سی ایم ایس سمیت دیگر کئی سی ایم ایسز کی رینکنگ ورڈ پریس کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔
ورڈ پریس کی مقبولیت کی وجہ سے اس کی تھیمز کا کاروبار بھی زوروں پر ہے۔ لیکن ورڈ پریس کی سینکڑوں مفت تھیمز Available ہیں۔ یہاں میں اپنی پسندیدہ دس فری ورڈپریس تھیمز شئر کر رہا ہوں۔ باقی دوست بھی اپنی اپنی پسندیدہ تھیمز شئر کریں۔


1۔ Enlighten

Image
یہ ایک ملٹی پرپز تھیم ہے۔ ویسے تو بنیادی طور پر یہ ایک انسٹیٹیوٹ کی تھیم ہے لیکن آپ اسے دیگر کئی اقسام کی ویب سائٹس کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ تھیم ایکسس پریس کی جانب سے فری میں مہیا کی جا رہی ہے۔ اس تھیم کی تمام تفصیلات وغیرہ کے لئے نیچے کے لنکس پر کلک کریں۔


Details | Demo | Documentation

2۔ AccessPress Staple

Image

یہ بھی ایک ملٹی پرپز تھیم ہے اور بندہ اسے کئی ویب سائٹس پر انسٹال کر کے چیک کر چکا ہے۔ یہ بھی ایکسس پریس کی تھیم ہے جو کہ ورڈ پریس تھیم بنانے والی ایک بہترین کمپنی ہے۔ یہ کمپنی فری تھیمز پر بھی فری سپورٹ دیتی ہے۔ اس تھیم کی تفصیلات کے درج ذیل لنکس چیک کریں۔


Details | Demo | Documentation

3۔ EightStore Lite

Image

آن لائن سٹور کے ایک خوبصورت تھیم۔ ووکامرس ویب سائٹ کے لئے یہ تھیم بہت زبردست ہے۔ اس کا ڈیمو چیک کر کے آپ کو خود اندازہ ہو جائیگا۔ مزید تفصیلات کے لئے نیچے کے لنکس چیک کریں۔

Details | Demo | Documentation

4۔ AccessPress Store

Image

ایکسس پریس کی ایک اور تھیم۔ آن لائن سٹور کی دوسری تھیم۔ یہ تھیم بھی ایٹ سٹور لائٹ کی طرح ووکامرس تھیم ہے۔ تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل لنکس چیک کریں۔


DetailsDetails | Demo | Documentation

5۔ ParallaxSome
Image
ون پیج پیرالیکس تھیم۔ کمال کی تھیم ہے۔ سلائیڈر فل ہائٹ، پیرالیکس مینیو کے علاوہ ایک اضافی مینیو، سلائیڈر کے اوپر سوشل آئیکنز کی وجہ سے تھیم بہت پر کشش بن گئی ہے۔ میں نے اس تھیم کو ایک سکول کے لئے استعمال کیا ہے۔ ابھی تک سکول کے رجسٹرڈ ڈومین نیم پر ٹرانسفر نہیں کیا۔ رجسٹرڈ ڈومین پر ٹرانسفر کرنے کے بعد یہاں شئر کرونگا۔ انسٹالیشن اور کسٹمائزیشن بہت آسان ہے۔ اگر کسی قسم کی دشواری ہو تو مجھ سے رابطہ کریں۔

Demo | Download | Details | Documnetation



6۔ Business Kit
Image

یہ بھی فل سکرین سلائیڈر تھیم ہے۔ یہ ون پیج نہیں ہے۔ سلائیڈر کے اوپر ایڈریس، فون نمبر، ای میل، سوشل آئکنز سب کچھ ہے۔ تھیم انسٹالیشن کے بعد ایک پلگ ان کے ذریعے ڈیمو ڈیٹا امپورٹ کر کے چند منٹوں میں ویب سائٹ لانچ ہو جاتی ہے۔ تھیم ایڈٹنگ بہت آسان ہے البتہ کسی سیکشن کو ہٹانے کے لئے کسٹم سی ایس ایس سے ہٹانا پڑتا ہے۔ اگر دشواری ہو تو رابطہ کریں۔'
میں نے ایک انجئنرنگ ویب سائٹ پر یہ تھیم انسٹال کی ہے۔
Quetta Website

Demo, Download, Details, Documentation


7۔ Sydney

Image

ایک پر کشش خوبصورت تھیم۔ بلاگ، کمپنی یا دیگر کئی مقاصد کے لئے مفید۔

Details | Demo

8- EightLaw Lite

Image

یہ ریویو بناتے وقت میں نے اس تھیم کا تفصیلی مطالعہ نہیں کیا تھا اس لئے اسے آٹھویں نمبر پر رکھا۔ لیکن اب میں اسے مختلف ویب سائٹس پر آزما چکا ہوں۔ اب میری رائے یہ ہے کہ اسے دوسرے نمبر پر ہونا چاہئیے۔ویسے تو یہ تھیم وکلاء یا ججز کےلئے ہے لیکن میں نے اسے ایک میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر انسٹال کیا ہے۔ زبردست رہی۔
میں نے یہ تھیم ایک مدرسہ کی ویب سائٹ پر استعمال کی اور اس کا اردو ترجمہ بھی کیا۔ اردو ویب سائٹ کے لئے یہ تھیم زبردست ہے۔ اس تھیم کا اردو ترجمہ دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں:
Urdu Website
پھر میں نے اس تھیم کو اردوانے کا مکمل ٹیوٹوریل بنایا۔ ٹیوٹوریل دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں:
Tutorial


Details | Demo

9۔ Education Base

Image

سکول، کالج، یونیورسٹی وغیرہ کے لئے بہترین تھیم۔ اس کی ایڈیٹنگ تھوری سی مختلف ہے۔ اگر ایڈٹ کرتے ہوئے مسئلہ ہو تو یہاں پوچھ سکتے ہیں۔

Demo | Documentation | Details

10۔ EightMedi Lite
Image

ہسپتال، کلینک، ڈاکٹرز کی ویب سائٹس کے لئے پرفیکٹ تھیم۔ انتہائی آسان کسٹمائزیشن۔ خوبصورت اور ریسپانسیو تھیم۔ میں نے کوئٹہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال کے لئے یہی تھیم انسٹال کی ہے۔
Yaseen Hospital Quetta.

Demo, Download, Details, Documentation
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by چاند بابو »

بہت خوب شعیب بھیا۔
بہت اچھی شئیرنگ ہے اور بہت سارے دوستوں کے لئے بہت فائدہ مند بھی۔
ویسے کل آ گئی آپ کی اگلی قسط کا انتظار ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by محمد شعیب »

آٹھ تھیمز ہو گئیں۔
باقی دو بھی جلد شئر کرونگا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by محمد شعیب »

ایک اور تھیم بھی ڈال دی۔
نو تھیمز ہو گئیں۔
دارصل میں وہ تھیمز ڈال رہا ہوں جو میں نے خود انسٹال کر کے چیک کی ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کا شکریہ شعیب بھیا۔
ان تھیمز کو سیٹ کرنے کا طریقہ بھی بتائیں ناں۔
جس سے یہ ہوبہو ایسے ہی دکھنے لگیں جیسے ڈیمو میں نظر آ رہے ہیں۔
یا اس کے لئے ڈیمو ڈیٹا ہی ڈاونلوڈ کرنا ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by محمد شعیب »

ماجد بھائی
ہر تھیم کے ساتھ اس کے ڈاکومنٹیشن کا لنک بھی دیا ہوا ہے۔ ڈاکومنٹیشن میں تفصیلا سمجھایا گیا ہے کہ تھیم کو ڈیمو کی طرح کیسے ڈیزائن کرنا ہے۔
آپ جو آن لائن سٹور بنا رہے ہیں اس کے لئے کونسی تھیم استعمال کی؟ لنک شئر کریں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by چاند بابو »

میں نے تو Jarida تھیم انسٹال کی ہے جو Nulled ہے۔
مجھے وہ اچھی لگی میں نے انسٹال کر دی۔
کام ابھی فی الحال ایک بار پھر رک گیا ہے کیونکہ جن کے لئے میں ویب بنا رہا تھا وہ ایک ٹریننگ کے سلسلے میں اسلام آباد چلے گئے ہیں۔
اب باقی کام ان کے آنے پر ہی شروع ہو گا۔
تب تک آپ اس لنک پر ڈیمو دیکھ لیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by محمد شعیب »

ماجد بھائی
اس ویب سائٹ کا ایکسس مجھے دیں۔ میں ایک فری تھیم انسٹال کر کے دیتا ہوں۔ اگر مزہ نہ آئے تو پیسے واپس
:)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by چاند بابو »

ٹھیک ہے شعیب بھیا میں اس کا یوزرنیم اور پاسورڈ آپ کو واٹس اپ کرتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ورڈ پریس کی دس بہترین فری تھیمز

Post by محمد شعیب »

یہ لو جناب
دس تھیمز مکمل ہو گئیں۔ میں نے ایڈٹ کر کے کچھ نئی تھیمز ڈالی ہیں اور کچھ تھیمز ہٹا دی ہیں۔ اس وقت جو دس تھیمز میں نے لگائی ہیں، یہ سب میں انسٹال کر چکا ہوں۔ سب کی سب 100 فیصد فری، ریسپانسیو، خوبصورت، آسانی سے ایڈٹ اور انسٹال ہونے والی ہیں۔
اگر ان میں سے کسی بھی تھیم کے سلسلے میں مدد درکار ہو تو بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”