Page 1 of 1

ورڈ پریس ویب سائٹ لوڈ ہونے میں ٹائم لے رہی ہے

Posted: Sun Nov 12, 2017 9:20 pm
by محمد شعیب
دوستو
میں نے ایک کلائنٹ کے لیے ورڈ پریس ویب سائٹ بنائی ہے۔ ویب سائٹ لوڈ ہونے میں بہت ٹائم لیتی ہے۔ ایک بلاگ پر Autoptimize پلگ ان انسٹال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ یہ بھی آزما لیا لیکن افاقہ نہ ہوا۔ اب آپ لوگ ویب سائٹ چیک کر کے اپنی آراء دیں۔

http://www.buyonlinephones.com

یہ لنک ہے۔

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ لوڈ ہونے میں ٹائم لے رہی ہے

Posted: Sun Nov 12, 2017 9:37 pm
by چاند بابو
السلام علیکم

شعیب بھیا آپ کی سائیٹ چیک کی ہے دراصل مسئلہ سائیٹ کا نہیں بلکہ سلائیڈر کا ہے جو لوڈ ہونے میں بہت وقت لے رہا ہے۔
اگر سلائیڈر ہٹایا جا سکتا ہے تو ہٹا کر دیکھیں سائیٹ فورا لوڈ ہو جائے گی۔
سلائیڈر میں جو مسئلہ ہے اس میں شاید اس کی جاواسکرپٹ فائلز کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
مجھے اس کا درست طریقہ تو معلوم نہیں ہے کہ یہ ہو گا کیسے لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں‌کہ اس قسم کے تمام اسکرپٹس اگر ہیڈر کے باقی تمام کوڈز کے آخر میں فعال ہوتے ہوں تو پہلے ویب سائیٹ لوڈ ہو گی اور بعد میں سلائیڈر وغیرہ لوڈ ہوتے رہیں گے۔
اسی طرح اگر کوئی جاوا فائلز وغیرہ کسی اور سرور سے رن ہو رہی ہیں تو انہیں ڈاونلوڈ کر کے اپنے سرور پر منتقل کریں وہاں سے رن کروائیں اس سے بھی وقت کی بچت ہو گی۔

Re: ورڈ پریس ویب سائٹ لوڈ ہونے میں ٹائم لے رہی ہے

Posted: Tue Nov 14, 2017 3:04 pm
by محمد شعیب
توجہ دینے کا شکریہ ماجد بھائی
میں نے سلائیڈر ڈس ایبل کر کے دیکھا۔ تب بھی سائیٹ سلو چل رہی ہے۔ اور ویب سائٹ کا بیک اینڈ بھی کھلنے میں ٹائم لے رہا ہے۔