ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

پچھلے کچھ دنوں بلکہ تقریبا دو ماہ سے اردونامہ فورم اور اردونامہ بلاگ مسلسل ہیکرز کے حملوں کا شکار ہے اور ہیکرز مسلسل اس میں کچھ ایس کیو ایل انجکشنز داخل کرنے میں‌ کامیاب ہو رہے تھے جس کی وجہ سے اردونامہ مسلسل مشکلات کا شکار رہا اور کئی بار تو صورتحال ایسی ہو گئی کہ میں بھی مایوس ہو گیا تھا کہ اب شاید اردونامہ بند ہی کرنا پڑے گا یا پھر نئے سرے سے سارا کچھ کرنا پڑے گا اور ہماری کئی سال کی محنت ضائع ہو جائے گی.
مگر پھر الحمداللہ مسلسل کاوشوں اور اللہ پاک کی مدد کے نتیجے میں ایک بار پھر اردونامہ مکمل طور پر نا صرف سیکور ہو گیا بلکہ اس پر ہونے والے تمام اٹیک کا مکمل حل بھی ہو گیا. اور اس وقت اردونامہ فورم اور بلاگ دونوں انتہائی سیکور اور کسی بھی قسم کے وائرس یا مالوئیر سے بالکل پاک ہے.
اس سارے عمل میں جہاں اردونامہ کو اتنا فائدہ پہنچا وہاں مجھے بھی خاصہ فائدہ ہوا کہ میں اس طرح کے حملوں کا مقابلہ کرنا الحمداللہ بہت اچھی طرح جان گیا ہوں اور امید ہےکہ مستقبل میں ایسی کسی بھی صورتحال میں مجھے زیادہ فکرمند نہیں ہونا پڑے گا.

اب چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کچھ حد تک معلومات حاصل ہو گئی ہیں کہ ایک ایسی ورڈپریس سائیٹ جس پر مسلسل اٹیک ہو رہے ہوں یا ایک ایسی ویب سائیٹ جو اٹیک کی وجہ سے بند یا بد شکل ہو چکی ہو اسے کیسے دوبارہ اپنی اصلی حالت میں لاتے ہیں اور مستقبل میں اس جیسے حملوں کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے. اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس حوالے سے اردونامہ کے اراکین جن میں ایک بڑی تعداد اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ چلا رہی ہے کو بتایا جائے کہ ایسا کیونکر ممکن ہو سکتا ہے.
[center]Image[/center]
تو اب چلتے ہیں اصل بات کی طرف اگر آپ نے اپنی ورڈپریس سائیٹ بنا رکھی ہے اور اس پر بہت محنت کے بعد ایک بڑی مقدار میں ڈیٹا اکٹھا کر چکے ہیں اس کی شکل ایک پیارے سے تھیم سے پیاری سی بنا چکے ہیں اور ایک صبح سو کر اٹھنے کے بعد آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کی سائیٹ ہیک ہو چکی ہے یا اس میں ہیکرز کی طرف سے ایسا مواد داخل کیا جا چکا ہے جس کی بناء پر گوگل اور باقی سائیٹس نے آپ کی سائیٹ کو وائرس سائیٹ کی بناء پر بلاک کر دیا ہے اور آپ کے یوزرز نیچے موجود صفحہ دیکھ رہے ہیں.
[center]Image[/center]
تو اب صورتحال یقینا گھمبیر ہو چکی ہے جس کے ساتھ ساتھ آپ کو اگر اس کا حل معلوم نہیں ہے تو پھر صورتحال اور بھی گھمبیر ہو سکتی ہے آپ کا سارا کیا کرایا ضائع ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی یوزرز کا آپ پر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے اور اگر کہیں یہ سائیٹ ایسی ہے جس پر آپ کچھ بیچ رہے ہیں تو پھر تو معاملہ اور بھی خراب ہو جاتا ہے اب آپ کی کاروباری ساکھ بھی متاثر ہو جاتی ہے. اگر آپ کے ساتھ ایسی صورتحال درپیش ہے تو نیچے موجود حل آپ کی بہت حد تک مدد کر سکتے ہیں. تو دوستو ایسی صورتحال میں کرنا کیا ہے ذیل میں دیکھئے.

1. پرسکون رہئے
سب سے پہلا عمل جو آپ کو کرنا ہے وہ ہے پرسکون رہنا کیونکہ بدحواسی میں‌معاملات حل ہونے کی بجائے اور بگڑ جاتے ہیں. اس لئے بالکل پرسکون رہئے جو ہونا تھا اب ہو چکا ہے اس لئے عجلت میں کوئی قدم اٹھانا آپ کے اور آپ کی ویب سائیٹ کے ڈیٹا کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے.

2. اپنا کمپیوٹر سکین کیجئے
سب سے پہلی چیز جو اس ضمن میں آپ کو کرنا ہے وہ ہے اپنے کمپیوٹر کو کسی اچھے انٹی وائرس سے سکین کرنا ہے کیونکہ سو میں‌ سے اسی مرتبہ ہیکرز آپ کے کمپیوٹر کی مدد سے ہی آپ کی ویب سائیٹ کا کنٹرول حاصل کرتے ہیں یا پھر آپ کے کمپیوٹر میں موجود Malware آپ کی ویب سائیٹ میں اس وقت داخل ہوتے ہیں جب آپ اپنی سائیٹ کے ایڈمن پینل میں داخل ہوتے ہیں یا ایف ٹی پی اکاونٹ کے ذریعے اس میں داخل ہوتے ہیں. اس لئے آپ کے کمپیوٹر کا صد فیصد وائرس اور مالوئیر سے پاک ہونا ضروری ہے. اس لئے اپنے کمپیوٹر کو انٹی وائرس اور انٹی مالوئیر سے اچھی طرح سکین کیجئے، یاد رکھئے اکثر انٹی وائرس مالوئیر کو وائرس نہیں سمجھتے اور آپ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ کمپیوٹر بالکل درست ہے مگر وہاں مالوئیر کی بھرمار ہوتی ہے.
اپنے کمپیوٹر میں ایسا کوئی بھی سافٹ وئیر نہ چلنے دیں جو مالوئیر سائیٹس سے رابطہ کر سکتا ہے اکثر بوٹ، ٹریفک سافٹ وئیر وغیرہ ایسا کام کرتے ہی رہتے ہیں.

3. اپنی ورڈپریس سائیٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیجئے.
اپنی ورڈپریس سائیٹ کے ایڈمن پینل میں داخل ہونے کی کوشش کیجئے، اور اگر اس عمل میں آپ کامیاب ہو جائیں تو فوری طور پر اپنا پاسورڈ تبدیل کیجئے اور ایک مضبوط پاسورڈ سے اس محفوظ بنائیں.
اگر آپ کا یوزر نیم admin ہے تو یہ بالکل بھی محفوظ نہیں ہے اپنا ایڈمن یوزرنیم تبدیل کیجئے اور ایسا رکھئے جس کا تکا لگانا مشکل ہو مگر یاد رکھئے سکرین نیم اور بیک انڈ نیم دو مختلف ہوں. مثال کے طور پر فرنٹ اینڈ پر یوزرز کو میری پوسٹس پر میرا نام چاند بابو نظر آ رہا ہے مگر اصل یوزرنیم کوئی اور ہے جو میں ورڈپریس کے ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے استعمال کرتا ہوں. جیسا کہ نیچے موجود تصویر سے ظاہر ہے.
[center]Image[/center]

4. اگر آپ کا یوزرنیم یا پاسورڈ تبدیل کر دیا گیا ہے
لیکن اگر آپ کا یوزرنیم یا پاسورڈ تبدیل کر دیا گیا ہے تو پھر آپ ایڈمن پینل میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں. اس صورتحال میں آپ کو اپنی ہوسٹنگ سے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لئے پاسورڈ تبدیل کرنا پڑے گا. اس کا آسان ترین حل ہے phpmyadmin سے اپنی ورڈپریس ڈیٹابیس میں سے اپنا پاسورڈ تبدیل کرنا اور پھر سائیٹ کے ایڈمن پینل میں داخل ہونا. جس کا طریقہ نیچے موجود ہے.

5. phpmyadmin یعنی ڈیٹابیس میں سے ورڈپریس پاسورڈ تبدیل کرنا
اس کے لئے سب سے پہلے اپنی ہوسٹنگ کنٹرول پینل سے phpmyadmin پر جائیں اور اپنی ڈیٹابیس جو اس سائیٹ سے منسلک ہے کھولیں. وہاں نظر آنے والے ٹیبلز میں سے wp_users کے ٹیبل پر جائیں اور اسے کھولیں.
[center]Image[/center]
[center]Image[/center]
اب اس ٹیبل میں جہاں یوزرنیم والی Row نظر آ رہی ہے اس کے ساتھ موجود Edit کا لنک کھولیں.
اور user_pass والے خانے میں اپنا نیا پاسورڈ درج کریں، ساتھ میں فنکشنز میں MD5 کا انتخاب کریں.
[center]Image[/center]
اب نیچے موجود Go کے بٹن پر کلک کیجئے. لیجئے آپ نے اپنا پاسورڈ کامیابی سے تبدیل کر لیا ہے.
گو کہ ڈیٹابیس میں پاسورڈ تبدیل کرنے کے اور بھی طریقے موجود ہیں مگر سب سے آسان یہی ہے اس میں بھی احتیاط کی انتہائی زیادہ ضرورت ہے کوئی بھی کام دیئے گئے طریقہ سے بالکل بھی مختلف نہ ہو وگرنہ آپ مشکلات در مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں.

6. اپنی ویب سائیٹ‌کی تمام فائلز کو اسکین کیجئے.
سب سے پہلے اپنی ویب سائیٹ کی تمام فائلز کو ڈاونلوڈ کیجئے اور کسی اچھے انٹی وائرس اور انٹی مالوئیر سے انہیں سکین کریں اور ان میں‌ موجود تمام وائرس اور مالوئیر اسکرپٹ حذف کریں. اب صاف کردہ فائلز کو پھر سے ہوسٹنگ پر رکھئے اور اپنی ویب سائیٹ کا جائزہ لیجئے اگر وہ ٹھیک کام کر رہی ہے تو پھر اسے آن لائن اسکین کریں.چند ایک بہت اچھے پلگ ان موجود ہیں جو نہ صرف آپ کی ویب سائیٹ کو اسکین کرتے ہیں بلکہ اس میں موجود مالوئیرز کو تلاش کر کے ختم بھی کرتے ہیں. ان میں جو مجھے سب سے بہتر لگے وہ نیچے موجود ہیں.
Sucuri Security - Auditing, Malware Scanner and Security Hardening
Wordfence Security
Wordfence Security سب سے بہترین پلگ ان ہے جو ناصرف تلاش کرتا ہے بلکہ ان کی درستگی میں بھی آپ کی ہر ممکن مدد کرتا ہے اور اس کی فری سروس بھی اس قابل ہے کہ اس سے بہت سارا کام لیا جاسکے.
ان پلگ انز کی مدد سے سائیٹ اسکین کریں اور اس میں‌موجود کسی بھی قسم کے مسئلے کو تلاش کرنے کے بعد اس کا حل کریں. جو کہ عموما یہ پلگ ان ایک بٹن دبانے سے ہی کر دیتے ہیں.
ہوسٹنگ میں تلاش کریں اگر کوئی exe فائل موجود ہے تو یقینا وہ اسکرپٹ انسٹال کرنے کا کام کر رہی ہے اسے حذف کریں. اس کے ساتھ ساتھ تمام فائلز کو غور سے دیکھیں اگر کسی فائل کا نام جانا پہچانا نہیں لگ رہا ہے تو وہ یقینا مالوئیر فائل ہے اس کے بارے میں گوگل پر تلاش کریں کہ آیا یہ فائل وہاں ہونی چاہئے کہ نہیں اور اگر نہیں تو پھر اسے حذف کردیں مگر اس میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ لاپرواہی میں کوئی اصل فائل بھی حذف ہو سکتی ہے.

7. اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کیجئے.
اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے ضرور رابطہ کیجئے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ پورا سرور اس مسئلے کا شکار ہے خاص طور پر اگر آپ شئیرڈ ہوسٹنگ کا استعمال کر رہے ہیں تو پھر تو یہ خدشہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے کہ وائرس یا مالوئیر فائلز آپ کی ہوسٹنگ سے دوسرے لوگوں کی فائلز میں بھی داخل ہو چکی ہوں یا پھر آپ کا مسئلہ بنا ہی دوسروں کی وجہ سے ہو جن کی انفکٹڈ فائلز اسی سرور پر موجود ہیں اس لئے انہیں اس ضمن میں آگاہ ضرور کیجئے تاکہ وہ حفاظتی اسکیننگ کر لیں. اور اگر آپ مالوئیر یا وائرس تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تو انہیں اس کا نام وغیرہ بھی ضرور بتایئے یا کوئی فائل نمونہ کے طور پر ضرور دیں تاکہ وہ مسئلہ اچھی طرح حل کر سکیں.
یاد رکھیں اردونامہ پر ہمیشہ مسئلہ اس کی سسٹر سائیٹس یا پھر سرور پر موجود دوسری سائیٹس کی طرف سے ہی پیش آیا ہے.

8. گوگل بلیک لسٹ سے اپنی ویب سائیٹ کو نکالنا
یاد رکھئے اگر مالوئیر اٹیک کی وجہ سے گوگل نے آپ کی سائیٹ کو Google Blacklist کر دیا ہے تو اس سارے عمل کے باوجود آپ کی سائیٹ گوگل بلیک لسٹ سے باہر نہیں آئے گی. اس کام کے لئے گوگل ویب ماسٹر سروسز سے رابطہ کیا جائے گا. گوگل ویب ماسٹر ٹولز میں Search Console میں اپنی ویب سائیٹ کو شامل کیجئے اور Crawl کے لنک پر موجود Security Issues پر جایئے جہاں گوگل نے آپ کی سائیٹ میں موجود مسائل کی نشاندہی کی ہو گی.
[center]Image[/center]
جو مسائل گوگل نے بتائے ہیں ان لنکس پر کلک کر کے آپ بطور گوگل Fetch کریں گے تو آپ کو گوگل ایک لنک مہیا کرے گا جس کے کھولنے پر آپ کو نظر آئے گا کہ اگر گوگل آپ کی سائیٹ کھولتا ہے تو اس کا سٹرکچر کیسا نظر آئے گا. اسے غور سے پڑھئے اور دیکھئے کہ آیا اب اس میں کوئی ایسی چیر موجود تو نہیں ہے جس کی نشاندہی گوگل نے کی ہے اور ہے تو پھر آپ کی سائیٹ ابھی بھی کلئیر نہیں ہے لیکن اگر موجود نہیں ہے تو پھر آپ نے کامیابی سے ان مسائل کا حل کر لیا ہے.
اگر حل کر لیا ہے تو وہاں موجود Request a Review بٹن دبا کر گوگل کو دوبارہ آپ کی سائیٹ کو Review کرنے کی درخواست بھیجیں، اور انتظار کیجئے تقریبا چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد گوگل Review رپورٹ آپ کو پیش کر دے گا جو آپ کو ای میل کی جائے گی اور Search Console میں بھی ایک پیغام موصول ہو جائے گا. اگر گوگل نے دیکھ کہ آپ کی سائیٹ اب صاف ہے تو فوری طور پر آپ کی سائیٹ کو Google Blacklist سے نکال دیا جائے گا اور اگر نہیں تو پھر آپ کو بتایا جائے گا کہ مسئلہ کہاں باقی ہے.
یاد رکھئے گوگل ویب ماسٹر ٹولز اس معاملے میں سب سے بہترین سپورٹ ہے جو ایک ویب ماسٹر کو بالکل مفت میسر ہے اور اربوں ویب سائیٹس اس سے روزانہ استفادہ کر رہی ہیں اس لئے اپنی تمام ویب سائیٹس اس پر ضرور ڈالیں.

9. اپنے کنٹرولز کو بہتر بنائیں
آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ اپنے پاسورڈز بہت مضبوط لگائیں اور انہیں مسلسل تبدیل کرتے رہیں، سننے میں یہ شاید فضول لگتا ہو مگر کسی بھی ویب سائیٹ کی سیکورٹی میں ایک مضبوط پاسورڈ کا عمل دخل 99 فیصد ہوتا ہے. اس لئے اپنے تمام پاسورڈز بہت اچھے رکھیں اور انہیں وقتافوقتا تبدیل کرتے رہیں. آپ کے سی پینل، ایڈمن پینل، ڈیٹابیس پینل، ڈیٹابیس پاسورڈ اور ایف ٹی پی پاسورڈز تبدیل کریں اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے جو کر سکتے ہیں کریں. مضبوط پاسورڈ کے لئے اپنا پاسورڈ زیادہ حروف پر مبنی رکھیں ان میں کچھ بڑے اور کچھ چھوٹے ہوں کچھ ہندسے ہوں اور کچھ سمبلز بھی موجود ہوں مثال کے طور پر کسی زمانے میں اردونامہ کا میرا پاسورڈ P4+Kista7@na#13 ہوا کرتا تھا جو کہ ایک مضبوط پاسورڈ ہے.

10. ورڈپریس سیکورٹی کیز تبدیل کریں
اپنی ورڈپریس سائیٹ کی wp-config.php فائل میں موجود سیکورٹی کیز تبدیل کریں جو کہ اس لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں، یہاں سے حاصل ہونے والی کیز اپنی wp-config.php فائل میں پہلے سے موجود کیز کے ساتھ تبدیل کر دیں اور اطمینان رکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ کی سائیٹ کو کچھ نہیں ہو گا.

11. تمام فائلز کو ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں.
یاد رکھئے جب تک آپ کی ورڈپریس کی ایک ایک فائل اپڈیٹ نہیں ہے تب تک آپ کی سائیٹ سیکورٹی رسک پر ہے. جیسے ہی نیا اپڈیٹ آئے اسے فورا اپڈیٹ کیجئے. اپنے تمام پلگ ان اور تھیم بھی ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں ورڈپریس کی coreفائلز اپڈیٹ رکھیں. یاد رکھیں nulled پلگ انز اور تھیمز اکثر ہیکرز کی طرف سے ہی null کی ہوتی ہیں اور ان میں ایسے کوڈ موجود ہوتے ہیں جو آپ کی سائیٹ کو فورا یا کسی بھی وقت آپ کے ہاتھ سےنکال کر ہیکرز کے ہاتھ میں دے سکتے ہیں یا آپ کی ویب سائیٹ کی ٹریفک کو اپنے من چاہے راستے کی طرف موڑ سکتے ہیں اس لئے ایسے پلگ انز اور تھیمز سے دور رہیں اور اگر خرید نہیں سکتے تو استعمال نہ کریں یا پھر اس کا فری ورژن استعمال کریں

11. ہمیشہ اپنی ویب سائیٹ کی فائلز اور ڈیٹابیس کا بیک اپ اپنے پاس رکھئے.
اکثر ہوسٹنگ کمپنیز یہ سروس مفت فراہم کرتی ہیں لیکن اگر نہیں بھی کریں تو وہ آپ کو ہمیشہ یہ سہولت دیتے ہیں کہ آپ ازخود اپنی ویب سائیٹ اور ڈیٹابیس کا بیک اپ لے سکیں اور اسے ڈاونلوڈ کر سکیں. ہمیشہ آپ کے پاس آپ کی ویب سائیٹ کا حالیہ بیک اپ موجود ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے بعد آپ اسے ریسٹور کر سکیں، اگر آپ کے پاس یہ بیک اپ موجود ہوں تو اوپر موجود سارے طریقوں کی بجائے آپ سادہ طریقہ سے تمام فائلز کو حذف اور بیک اپ ریسٹور کر سکتے ہیں. ورڈپریس کے ایسے بہت سارے پلگ انز موجود ہیں جو یہ کام خود کار طریقہ سےکر سکتے ہیں اور بیک اپ آپ کو میل کر سکتے ہیں یا پھر آپ کی بتائی ہوئی جگہ پر محفوظ کر سکتے ہیں.

12. ورڈپریس کی تمام فائلز کو نئے سرے سے اپلوڈ کرنا
اگر اوپر موجود تمام حل کرنے کے بعد بھی آپ اپنی ویب سائیٹ میں موجود مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں یا پھر کچھ ایسی فائلز موجود ہیں جو ابھی تک مالوئیر پھیلا رہی ہیں اور آپ ان کی تلاش یا درستگی میں ناکام ہو چکے ہیں تو پھر آپ اپنی ورڈپریس سائیٹ کی تمام فائلز کو نئے سرے سے اپلوڈ کر سکتے ہیں. جس کا طریقہ درج ذیل ہے.
اپنی سائیٹ کی موجودہ فائلز کا بیک اپ لیں،
ورڈپریس ڈاٹ آرگ سے نئی ورڈپریس کی کاپی ڈانلوڈ کریں.
اپنی ہوسٹنگ میں موجود wp-config.php فائل اور wp-content/ نامی ڈائریکٹری کے علاوہ تمام فائلز حذف کر دیں. اور جو ایک فائل اور ڈائریکٹری چھوڑی ہے اس کی بہت اچھی طرح تلاشی لیں کہ کہیں یہاں کوئی ایسی فائل تو موجود نہیں ہے جس میں وائرس یا مالوئیر کا وجود ہو.
اب نئی ڈاونلوڈ کردہ کاپی میں سے اسی ایک فائل اور ڈائریکٹری کے علاوہ باقی تمام فائلز اپلوڈ کر دیں. اور اطمینان رکھئے آپ کی سائیٹ اس کے باوجود پہلے جیسا ہی کام کرے گی. اب ایک بار پھر تمام پاسورڈ تبدیل کر لیں.

13. مسلسل بیک اپ لیتے رہیں
اپنی سائیٹ کی تمام فائلز اور ڈیٹابیس کا مسلسل بیک اپ لیتے رہیں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئیں.

14. دوبارہ گوگل Review کے لئے رجوع کیجئے.
اب ایک بار پھر گوگل کو Review کے لئے درخواست کیجئے امید ہے کہ اس بار کام بن جائے گا اور اگر خدانخواستہ ایسا نہیں ہوتا تو اوپر موجود ہدایات کی روشنی میں ایک بار پھر جائزہ لیجئے تاکہ غلطی پکڑی جا سکے.

15. علم پھیلایئے
اگر آپ اپنی سائیٹ کو کامیابی سے بحالی کی طرف لے جا چکے ہیں اور آپ نے اس سارے عمل میں کچھ ایسا ڈھونڈا ہے جو نیا ہے تو اپنا علم شئیر کریں تاکہ دوسرے آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں. یقین کیجئے شئیر کرنے سے علم ہمیشہ بڑھتا ہے اور نیکیاں بھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

موضوع کسی کو بھی پسند نہیں آیا یا کسی کی نظر سے نہیں گزرا؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد اسفند »

چاند بابو wrote:موضوع کسی کو بھی پسند نہیں آیا یا کسی کی نظر سے نہیں گزرا؟؟؟؟
مجھے ای میل میں اطلاع آئی تھی تو پڑھا آپ نے بہت مفصل اور بہت اچھا لکھا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

شکر ہے کسی کو اطلاع تو ملی چاہے جیسے بھی ملی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد شعیب »

ماجد بھائی
یہ پوسٹ آپ نے 22 اگست رات 12 بجے کی ہے. اس وقت میرا انٹرنیٹ ڈیٹا ختم ہو چکا تھا. اور اگلے دن میں لاہور نکل گیا. گزشتہ رات واپسی ہوئی.
مجھے کل ہی ہیکنگ کے بارے میں کافی ڈرایا گیا تھا اور میں نے پکا سوچا تھا کہ واپس جاکر ماجد بھائی کو کہوں گا کہ اس بارے میں تفصیل سے سمجھائیں. آپ کی یہ پوسٹ پڑھ کر بہت فائدہ ہوا. یہاں کچھ سوالات عرض کرنے ہیں.
1. میں ونڈوز 10 استعمال کر رہا ہوں. اس کا اپنا ونڈوز ڈیفنڈر اپڈیٹ ہے اور ونڈوز بھی اپڈیٹ کرتا رہتا ہوں. کیا یہ کافی ہے یا کوئی الگ انٹی وائرس ضروری ہے؟
2. میں ہوسٹ گیٹر کی ہوسٹنگ استعمال کر رہا ہوں. کیا یہ آٹو میٹک بیک اپ کی سہولت دیتے ہیں؟ اور کیا یہ خود تمام ہوسٹڈ ویب سائٹس کا بیک اپ لیتے رہتے ہیں یا نہیں؟
3. آپ نے لکھا ہے کہ ورڈ پریس کے کئی پلگ انز ہیں جو آٹو بیک اپ لیتے ہیں. کیا یہ پلگ ہر وقت ورڈ پریس پر انسٹال رکھے جائیں اور انہیں ایکٹیو رکھا جائے؟
4. میں نےWordfence Scan سے اپنی ویب سائٹ کو سکین کیا. اس نے کچھ جگہوں پر لکھا ہے کہ اس سکین کے لئے پیڈ ممبر شپ ضروری ہے. کیا وہ چیزیں سکین کرنا غیر ضروری ہے؟
5. کیا Wordfence Scan کو ہر وقت ایکٹیو رکھا جائے یا صرف ہفتے میں ایک مرتبہ سکین کر کے ڈی ایکٹیو کر دیا جائے ؟
6. مجھے کل ایک بندے نے کہا کہ سرچ باکس اور میسج باکس کے ذریعے بھی ایس کیو ایل انجکشنز داخل کئے جا سکتے ہیں. اس کے لئے آپ سرچ باکس اور میسج باکس پر کچھ الفاظ کی ری سٹریکشن لگائیں. کیا اس بارے میں آپ کو کچھ معلومات ہیں؟

اس موضوع پر روزانہ کچھ نہ کچھ گفتگو کرتے رہیں گے. تاکہ یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ مفید بن جائے. اتنا بہترین ٹیوٹوریل پیش کرنے کا بہت بہت شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

شکر ہے آپ کی نظر پڑی تو.
میں آپ ہی کا انتظار کر رہا تھا، سب سے پہلے تو میری کاوش کو سراہنے کا شکریہ.
اس کے بعد عرض ہے کہ مجھے جتنا سمجھ آیا میں نے لکھ دیا آگے جو پوچھتے جائیں گے بتاتا جاؤں گا انشااللہ.
اب آتے ہیں باری باری آپ کے سوالات کے جوابات کی طرف.

Code: Select all

1. میں ونڈوز 10 استعمال کر رہا ہوں. اس کا اپنا ونڈوز ڈیفنڈر اپڈیٹ ہے اور ونڈوز بھی اپڈیٹ کرتا رہتا ہوں. کیا یہ کافی ہے یا کوئی الگ انٹی وائرس ضروری ہے؟
جی بالکل آپ کے لئے ایک اچھا انٹی وائرس ابھی بھی بہت ضروری ہے کیونکہ میرے ذاتی تجربے کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز ڈیفنڈر بالکل بے کار چیز ہے خاص طور پر مالوئیرز کے لئے تو بالکل ہی بے کار ہے. جب تک اس کی اپڈیٹ آتی ہے تب تک نئے وائرس یا مالوئیر آپ کو بیڑہ غرق کر چکے ہوتے ہیں.

Code: Select all

2. میں ہوسٹ گیٹر کی ہوسٹنگ استعمال کر رہا ہوں. کیا یہ آٹو میٹک بیک اپ کی سہولت دیتے ہیں؟ اور کیا یہ خود تمام ہوسٹڈ ویب سائٹس کا بیک اپ لیتے رہتے ہیں یا نہیں؟
بالکل ہوسٹ گیٹر والے تمام ہوسٹنگ کا ہفتہ وار بیک اپ لیتے ہیں اگر آپ کی سائیٹ کی 100,000 inodes یا اس سے کم ہے تو. اس سے زیادہ پر نہیں البتہ ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ کے لئے یہ شرط نہیں ہے. لیکن میرے خیال میں آپ خود بیک اپ لیں اور اپنے کمپیوٹر پر محفوظ رکھیں کیونکہ ایک تو وہ پوری ہوسٹنگ کا ایک ہی بیک اپ لیتے ہیں، فرض کریں آپ کی ایک سائیٹ خراب ہوئی ہے باقی تمام درست ہیں تو آپ کے پاس یہ آپشن نہیں ہے کہ صرف ایک وہی سائیٹ ریسٹور کروا لیں بلکہ تمام کی تمام ویب سائیٹس ان کے پاس موجود بیک اپ سے ریسٹور ہو جائیں گی. اس کے علاوہ ان کے پاس ریسٹور درست ہو یہ کوئی گارئنٹی نہیں ہے. جیسا کہ خود ان کی بیک اپ پالیسی میں درج ہے.

Code: Select all

HostGator backups are provided as a courtesy and are not guaranteed. Customers are responsible for their own backups and web content and should make their own backups for extra protection.
اس کے علاوہ ہر ریسٹور جو ان کے بیک اپ سے ہو گا اس پر پندرہ ڈالڑ فیس ہے جو پاکستانی روپے میں کافی زیادہ ہے.
اس کا بہترین حل یہ ہے کہ سی پینل میں نے بیک اپ پر جائیں اور وہاں Generate/Download a Full Backup کے بٹن پر کلک کر کے ایک عدد بیک اپ فائل بنا لیں. یاد رہے فل بیک اپ فائل آپ خود سے ریسٹور نہیں کر سکتے ہیں اگر ضرورت پڑے گی تو ہوسٹ گیٹر والے آپ کے کہنے پر یہ ریسٹور مفت میں کر دیں گے یہ فائل بننے پر ہمیشہ آپ کی ہوسٹنگ میں public_htmls ڈائریکٹری کے روٹ میں اس تاریخ کے نام سے موجود ہو گی. ایک بیک اپ پرانا ہونے کے بعد دوسرا بیک اپ بنانے کے بعد پہلی فائل وہاں سے خود حذف کر دیں تاکہ سپیس کا ایشو نہ بنے کیونکہ چار جی بی سے زیادہ سپیس استعمال کرنے پر ہوسٹ گیٹر آپ کے تمام بیک اپ خود حذف کر دے گا.
اس کے علاوہ دوسرا اور میرے نزدیک سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ تمام ڈیٹابیسز کے بیک اپ آپ وہیں بیک اپ صفحہ سے ڈاونلوڈ کر لیں جس کا طریقہ اس ڈیٹا بیس کے نام کو کلک کرنا ہے. اور اپنی ہوسٹنگ کے فائل مینجر میں موجود تمام فولڈرز کو الگ الگ کمپریس کرنے کے بعد انہیں وہاں سے ڈاونلوڈ کر لیں اور ہوسٹنگ سے یہ کمپریس فائلز حذف کر دیں، اب جب بھی کوئی مسئلہ بنے تو جس سائیٹ کا مسئلہ بنے اس کا کمپریسذ فولڈر اپنے کمپیوٹر سے فائل مینجر میں اپلوڈ کرکے اسے Extract کر دیں اور ڈیٹابیس وہیں بیک اپ والے صفحہ سے ریسٹور کر دیں مسئلہ حل ہو جائے گا.

Code: Select all

3. آپ نے لکھا ہے کہ ورڈ پریس کے کئی پلگ انز ہیں جو آٹو بیک اپ لیتے ہیں. کیا یہ پلگ ہر وقت ورڈ پریس پر انسٹال رکھے جائیں اور انہیں ایکٹیو رکھا جائے؟
جی بالکل یہ پلگ انز ہر وقت ایکٹو رکھے جائیں تاکہ وہ آپ کے بتائے ہوئے وقت پر بیک اپ لے کر سٹور کرتا رہے یا پھر آپ کو ای میل کرتا رہے. اور ضرورت پڑنے پر ریسٹور کر سکے. البتہ اس کام کے لئے ایک سے زیادہ پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں.

Code: Select all

4. میں نےWordfence Scan سے اپنی ویب سائٹ کو سکین کیا. اس نے کچھ جگہوں پر لکھا ہے کہ اس سکین کے لئے پیڈ ممبر شپ ضروری ہے. کیا وہ چیزیں سکین کرنا غیر ضروری ہے؟
عام حالات میں وہ چیزیں اسکین کرنا ضروری نہیں البتہ اگر آپ اس کی پیڈ ممبر شپ لے سکتے ہیں تو بہت بہتر ہے. وگرنہ فری ورژن بھی بہت کام کا ہے.

Code: Select all

5. کیا Wordfence Scan کو ہر وقت ایکٹیو رکھا جائے یا صرف ہفتے میں ایک مرتبہ سکین کر کے ڈی ایکٹیو کر دیا جائے ؟
بالکل اسے ہر وقت ایکٹو رکھا جانا ہی سب سے بہتر ہے کیونکہ یہ نہ صرف آپ کی فائلز کو اسکین کرتا ہے بلکہ اس کے باقی فنکشنز آپ کی سایئٹ کو کسی بھی اٹیک سے بچانے کےلئے بہت مدد کرتے ہیں جیسے آئی پی بلاک سروس اور ایڈمن لاگ ان ای میل فنکشن اور بروٹ فورس اٹیک پروٹیکشن وغیرہ.

Code: Select all

6. مجھے کل ایک بندے نے کہا کہ سرچ باکس اور میسج باکس کے ذریعے بھی ایس کیو ایل انجکشنز داخل کئے جا سکتے ہیں. اس کے لئے آپ سرچ باکس اور میسج باکس پر کچھ الفاظ کی ری سٹریکشن لگائیں. کیا اس بارے میں آپ کو کچھ معلومات ہیں؟
بالکل ہیکرز یہ کام کرتے ہیں اور بہت زیادہ کرتے ہیں مگر مجھے اس کے طریقے کا زیادہ علم نہیں ہے البتہ اگر آپ کوئی ری سٹریکشنز لگا سکتے ہیں تو بہت بہتر وگرنہ عام طور پر ہوسٹ گیٹر کا Mod_Security اسی کام سے بچاتا ہے، معلوم کریں کہ آپ کی ہوسٹنگ پر یہ موڈ کام کر رہا ہے کہ نہیں عام طور پر تمام ہوسٹنگ پر یہ آٹومیٹک طریقے سے کام کرتا ہے مگر کبھی کبھار یوزر کی درخواست پر یہ موڈ بند کر دیا جاتا ہے جسے دوبارہ بحال کروایا جا سکتا ہے. آپ آن لائن چیٹ سے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا یہ موڈ آپ کی ہوسٹنگ پر فعال ہے یا نہیں اگر نہیں تو اسے فورا فعال کروا لیں یہ موڈ ایسے حملوں سے بچانے میں بہت زیادہ معاون ہے.

لیجئے جناب آپ کے جوابات تو مل گئے اب آپ کے اپنے تجربات شئیر کرنے کا وقت ہے ہمیں ان کے بارے میں اپڈیٹ کرتے رہیں اور اگر ضرورت پڑے تو مزید سوالات داغ دیجئے میں جواب دینے کی کوشش کروں گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد شعیب »

مفصل جوابت دینے کا شکریہ
ماجد بھائی Wordfence Scan ویب سائٹ کی سپیڈ تو کم نہیں کرتا؟ مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ اس پلگ ان کی وجہ سے سپیڈ کم ہو رہی ہے.
باقی میں ابھی تو اپنی ویب سائٹ کی پرما لنک سیٹنگ سے پریشان ہوں. اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے تو پھر سیکیورٹی پر مزید توجہ دونگا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:مفصل جوابت دینے کا شکریہ
ماجد بھائی Wordfence Scan ویب سائٹ کی سپیڈ تو کم نہیں کرتا؟ مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ اس پلگ ان کی وجہ سے سپیڈ کم ہو رہی ہے.
باقی میں ابھی تو اپنی ویب سائٹ کی پرما لنک سیٹنگ سے پریشان ہوں. اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے تو پھر سیکیورٹی پر مزید توجہ دونگا.
نہیں اس سے سپیڈ بالکل بھی سست نہیں ہوتی ہے.
پرما لنک سیٹنگ میں کل دیکھوں گا انشااللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد شعیب »

میں نے پرما لنکس کے لئے یہ جگاڑ نکالا ہے کہ ہر کیٹگری کے لئے ایک پیج بنا دیا اور اس میں کیٹگری ایمبڈ کر دی. اس سے لنک تو مختصر ہو گیا
adan.pk/men ، adan.pk/women ، adan.pk/mobile لیکن پیج کو خود ڈیزائن کرنا پڑ رہا ہے اور اس میں کیٹگری ویو کے فیچرز (گرڈ ویو، لسٹ ویو، سورٹ، پیج نمبر) کام نہیں کر رہے. ایک پیج پر محدود پراڈکٹس دکھائی دیتی ہیں اور پیجنیشن یعنی پیج نمبر کا فیچر کام نہیں کرتا. اس لئے ایک پیج پر تمام پراڈکٹس کو دکھانا پڑتا ہے.
ماجد بھائی آپ میدان میں اتریں. اس کا کوئی اچھا حل نکالیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:میں نے پرما لنکس کے لئے یہ جگاڑ نکالا ہے کہ ہر کیٹگری کے لئے ایک پیج بنا دیا اور اس میں کیٹگری ایمبڈ کر دی. اس سے لنک تو مختصر ہو گیا
adan.pk/men ، adan.pk/women ، adan.pk/mobile لیکن پیج کو خود ڈیزائن کرنا پڑ رہا ہے اور اس میں کیٹگری ویو کے فیچرز (گرڈ ویو، لسٹ ویو، سورٹ، پیج نمبر) کام نہیں کر رہے. ایک پیج پر محدود پراڈکٹس دکھائی دیتی ہیں اور پیجنیشن یعنی پیج نمبر کا فیچر کام نہیں کرتا. اس لئے ایک پیج پر تمام پراڈکٹس کو دکھانا پڑتا ہے.
ماجد بھائی آپ میدان میں اتریں. اس کا کوئی اچھا حل نکالیں.
لیجئے جناب ماجد بھائی میدان میں اترے تھے مگر ناکام واپس آ گئے ہیں.
دراصل اس کام کے لئے جتنے بھی پلگ ان یا ٹوٹکے دستیاب تھے سب میں نے آزما لئے مگر کامیابی نہیں مل سکی.
دوسری طرف Woocommerce نے خود اس بات کی تنبیہ کی ہے کہ آپ یوآرایل سے یہ لفظ حذف نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ورڈپریس بیچارہ پریشان ہو جاتا ہے. ان کا لنک یہاں موجود ہے

اس لئے اب تو معذرت ہی ہے جو میں کر سکتا ہوں. اس لئے معذرت. :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد شعیب »

دراصل ووکامرس کی یہ ہدایت تو میں پہلے دن ہی پڑھ چکا تھا. لیکن کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کام اچھی طرح سے ہو سکتا ہے.
خیر اب ایک اور کام کرنا ہے :lol:
وہ یہ کہ میں نے ہر کیٹگری کے لئے ایک پیج بنایا ہے. پیج کا فائدہ یہ ہے کہ یو آر ایل مختصر ہو جاتا ہے. لیکن پیج پر گرڈ ویو، پیج نمبر وغیرہ کام نہیں کر رہے. اس کا کوئی حل ہے؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by چاند بابو »

اس کے بارے میں‌مجھے کچھ زیادہ علم نہیں ہے بس تھوڑا سا گوگل کیا تھا تو یہ لنک ملا شاید یہ آپ کی کوئی مدد کر سکے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد شعیب »

دراصل میری تھیم میں اس کام کے لئے پہلے سے ہی ایک پلگ ان استعمال ہوا ہے. اس پلگ کی سیٹنگ تبدیل یا کاپی کرنی ہیں. وہ سمجھ نہیں آرہی. میں نے ورڈ پریس سپورٹ فورم پر سوال ڈالا ہوا ہے. دیکھو کیا ہوتا ہے.
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by عطاء رفیع »

شکریہ، ایڈمن کہ مجھے ای میل کے ذریعہ یاد کیا۔ :)
میں بھی 6-7 سال سے ورڈ پریس یوزر رہا ہوں، اس دورا ایان ایک دفعہ ویب سائٹ پر اٹیک بھی ہوا۔ اب یہ آرٹیکل بہت مفید ریسورس رہے گا ایسے حالات میں تو اسے کنٹرول ڈی کرلیا ہے۔ بہت شکریہ ماجد بھائی
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by عطاء رفیع »

میرا سوال بیک اپ لینے کے بارے میں تھا، کہ جب فل بیک اپ لیتے ہیں تو کیا اس میں ڈیٹا بیس بھی آجاتا ہے؟
ری سٹور کرتے ہوئے ہمیں بعینہ وہی ویب سائٹ ملتی ہے جو ہم نے بیک اپ کی تھی، یا پھر اس میں تبدیلیاں کرنی پڑ سکتی ہیں؟
ڈیٹا بیس ری اسٹوریشن کس طرح‌سے ہوسکتا ہے؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by محمد شعیب »

عطار رفیع
ارونامہ پر ایک مرتبہ پھر خوش آمدید
آپ کونسی ہوسٹنگ استعمال کر رہے ہیں؟ ہوسٹنگ کے لحاظ سے فل بیک اپ بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اکثر فل بیک اپ میں ڈیٹا بیس کا بیک اپ نہیں بنتا۔ ڈیٹا بیس کا بیک اپ الگ سے لینا ہوتا ہے۔
اگر آپ نے فل بیک اپ لیا ہے اور ڈیٹا بیس کا بھی بیک اپ لیا ہے تو ویب سائٹ بعینہ واپس ملے گی۔ کوئی تبدیلی نہیں کرنی ہوگی۔
ڈیٹا ری سٹور کا طریقہ پہلے اردو نامہ پر شئر ہواہے۔ میں تلاش کر کے لنک دونگا۔
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by عطاء رفیع »

جزاک اللہ جناب۔
میں آسک فار ہوسٹ سروس استعمال کررہا ہوں۔ابھی تک بیک اپ نہیں‌لیا، پہلے کچھ پڑھنا چاہتا تھا اس بارے۔
میرا پاکستان
کارکن
کارکن
Posts: 51
Joined: Tue Jul 26, 2011 1:41 pm
جنس:: مرد

Re: ہیکرز کے حملوں کا شکار یا ہیکڈ ورڈپریس سائیٹ کا حل

Post by میرا پاکستان »

v;g v;g zub;ar zub;ar
[center]یو تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو[/center]
[center]تم سبھی کچھ ہو، بتائو تو مسلمان بھی ہو؟[/center]
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”