بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
عبداللہ ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Thu Nov 20, 2014 9:21 pm
جنس:: مرد

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by عبداللہ ابن آدم »

محمد شعیب wrote:میں نے ٹائٹل کا فانٹ Arial سیٹ کیا ہے. آپ اسے تبدیل کر سکتے ہیں. اپنے ٹیمپلیٹ سیٹنگ میں جا کر Ctrl+F پریس کریں اور Arial سرچ کریں. اس کی جگہ اپنا مطلوبہ فانٹ لکھ دیں.
اور جو فانٹ آپ سیٹ کرنا چاہتے ہیں، اس کا نام میں نے پہلے نہیں سنا. اگر وہ فانٹ آپ کے بلاگ کا وزٹ کرنے والے کے کمپیوٹر میں نہ ہوا تو اسے آپ کے سیٹ کئے ہوئے فانٹ میں نظر نہیں آئے گا. اس لئے کوئی مشہور فانٹ لکھنا.
اور دوسری بات آپ نے یہ کہی تھی کہ آپ اس ٹیکسٹ کو پورے ہیڈر پر لگانا چاہتے ہیں. اس سلسلے میں عرض ہے کہ ہیڈر کی مکمل چوڑائی میں تصویر لگائی جاتی ہے. جسے "ہیڈر امیج" کہتے ہیں.
جی شعیب بھائی بہت بہت شکریہ آپ کا ، اگر آپ ایک نوازش اور کر دیں اسی نام سے ایک لوگو بھی تیار کر دیں تو بہت احسان مند ہوں گا آپ کا ، کیونکہ گرافکس کے بارے میں بھی مجھے کچھ نہیں علم نہیں، یہ تو آپ کی نوازش ہے کہ آپ میری مدد کر رہے ہیں وگرنہ میں تو اتنا ٹائم لگاتا تھا سیٹنگ پر کہ آپ کو بتا نہیں سکتا ....
اچھا ایک اور بات پوچھنی تھی آپ سے کہ اگر عربی میں پوسٹنگ کرنی ہو تو اس کا کوئی طریقہ کار ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by چاند بابو »

چلئے اب ایک اور لوگو یا بینر کا آرڈر آ گیا.
ابھی اردونامہ کا بنا نہیں اور دوسرا کام تیار.

عبداللہ بھیا سب سے پہلے تو لائن میں میرے بعد کھڑے ہو جائیں کیونکہ بینر تو مجھے اردونامہ کا بنوانا ہے پہلے اور میں اس کا آرڈر بہت دن ہوئے دے چکا ہوں شعیب بھیا کو.

اور دوسری بات یہ کہ آپ اس کام کے سیکھنے میں بالکل شرمندگی محسوس نا کریں
اور جو بھی سمجھ نا آئے کھل کر پوچھیں.
اردونامہ پر موجود تمام لوگ آپ کی مدد کریں گے کیونکہ ہم سب نے بھی جب یہ سب سیکھنا شروع کیا تھا تب شاید ہماری پوزیشن آپ سے بھی بری تھی مگر ہمارے ساتھ بھی اللہ کے کچھ بندوں نے مہربانی کا رویہ اپنایا اور ہمیں بہت کچھ سکھایا.
مگر ایک بات میں کہوں گا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ فلاں کام آپ کر دیں وہ مجھ سے نہیں ہوتا یا وہ مجھ سے بہت وقت میں ہوتا ہے وغیرہ کیونکہ اس طرح ایک تو آپ بالکل کچھ سیکھ نہیں پائیں گے دوسرا سکھانے والا ہو سکتا ہے کہ آپ کو بے جا بوجھ سمجھ کر نظر انداز کرنا شروع کر دے اس لئے بہت بہتر ہو گا کہ آپ یہاں سے چاہے ہزاروں سوالات کر کے پوچھیں مگر کریں اپنے ہاتھ سے.
اور ہاں واقعی اردونامہ کی ٹیم آپ کے ہزاروں سوالات کا بلا تکان جواب دینے کے لئے ہر وقت حاضر ہے بشرطیکہ آپ کے سوالات اچھے انداز میں پوچھے گئے ہوں واضح ہوں اور بے تکے ہرگز نہ ہوں.

مجھے امید ہے کہ انشااللہ جس طرح آپ نے سیکھنے کے عمل کا آغاز کیا ہے صرف چھ ماہ بعد آپ اردونامہ پر بیٹھے کسی اور نئے یوزر کو سکھا رہے ہوں گے.

اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by محمد شعیب »

بہت خوب چاند بابو
اردونامہ کے ہیڈر پر آج ان شاءاللہ پھر کام کرونگا
اور عبداللہ ابن آدم صاحب
چاند بابو نے بہت پتے کی بات کہی ہے. اگر ہر کام آپ مجھ سے کروائیں گے تو خود کیسے سیکھیں گے ؟
میں ان شاءاللہ بینر بنانے میں بھی آپ کی مدد کرونگا. میری رائے بھی یہی ہے کہ آپ خود سے کچھ کوشش کریں.
آپ نے آخری بات عربی لکھنے کی پوچھی.
اس سلسلے میں عرض ہے کہ عربی کے تمام حروف تہجی تو اردو میں موجودہیں. اس لئے عربی ٹائپ کرنے کے لئے الگ سے کچھ بھی نہیں کرنا. البتہ عربی فانٹ لگانا ہونگے.
اس کا طریقہ بھی ان شاءاللہ جلد شئر کرونگا. دراصل میرا گلہ خراب ہوگیا ہے. اور سینے کا انفیکشن بھی ہے. اس لئے کا م کرنے میں مزہ نہیں آرہا. آپ دعا فرمائیں ان شاءاللہ جلد کام شروع کرونگا.
عبداللہ ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Thu Nov 20, 2014 9:21 pm
جنس:: مرد

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by عبداللہ ابن آدم »

چاند بابو wrote:چلئے اب ایک اور لوگو یا بینر کا آرڈر آ گیا.
ابھی اردونامہ کا بنا نہیں اور دوسرا کام تیار.

عبداللہ بھیا سب سے پہلے تو لائن میں میرے بعد کھڑے ہو جائیں کیونکہ بینر تو مجھے اردونامہ کا بنوانا ہے پہلے اور میں اس کا آرڈر بہت دن ہوئے دے چکا ہوں شعیب بھیا کو.

اور دوسری بات یہ کہ آپ اس کام کے سیکھنے میں بالکل شرمندگی محسوس نا کریں
اور جو بھی سمجھ نا آئے کھل کر پوچھیں.
اردونامہ پر موجود تمام لوگ آپ کی مدد کریں گے کیونکہ ہم سب نے بھی جب یہ سب سیکھنا شروع کیا تھا تب شاید ہماری پوزیشن آپ سے بھی بری تھی مگر ہمارے ساتھ بھی اللہ کے کچھ بندوں نے مہربانی کا رویہ اپنایا اور ہمیں بہت کچھ سکھایا.
مگر ایک بات میں کہوں گا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ فلاں کام آپ کر دیں وہ مجھ سے نہیں ہوتا یا وہ مجھ سے بہت وقت میں ہوتا ہے وغیرہ کیونکہ اس طرح ایک تو آپ بالکل کچھ سیکھ نہیں پائیں گے دوسرا سکھانے والا ہو سکتا ہے کہ آپ کو بے جا بوجھ سمجھ کر نظر انداز کرنا شروع کر دے اس لئے بہت بہتر ہو گا کہ آپ یہاں سے چاہے ہزاروں سوالات کر کے پوچھیں مگر کریں اپنے ہاتھ سے.
اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے.
محترم و مکرمی چاند بابو برادر آپ نے بالکل صحیح کہا اور بالکل میں آپ کی بات سے متفق ہوں میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ میں خود کام کروں اورمیرا سیکھنےکا ارادہ بھی ہےاصل میں میں یہ سوچ رہا تھا کہ زیادہ سوال نہ پوچھوں کہیں آپ تنگ نہ پڑ جائیں اسی لئے میں نے جب بات شروع کی تھی تو یہی کہا تھا
باقی اور بھی کچھ سوالات ہیں وہ بعد میں آپ کے ساتھ شئیر کروں گا پہلے ان سوالات کا کوئی حل مل جائے
اور ہاں واقعی اردونامہ کی ٹیم آپ کے ہزاروں سوالات کا بلا تکان جواب دینے کے لئے ہر وقت حاضر ہے بشرطیکہ آپ کے سوالات اچھے انداز میں پوچھے گئے ہوں واضح ہوں اور بے تکے ہرگز نہ ہوں.
اور رہی بات سوالات کی تو میں بے تُکے اور فرضی سوالات سے پرہیز ہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ہر بندے کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا کہ انہیں خومخواہ کے فضول سوالات میں اُلجھا دیا جائے میں وہی سوال پوچھتا ہوں جس کی مجھے ضرورت پڑتی ہےاور کوشش کے باوجود بھی وہ مجھ سے نہیں ہو پاتا.
اب آتے ہیں لوگو کی طرف تو آپ مجھے بتا دیں اس کیلئے کونسا سافٹ وئیر درکار ہوتا ہے میں خود ہی اس کی کوشش کرتا ہوں، در اصل میں ایڈوب فوٹو شاپ، کورل ڈرا اور ان جیسے دیگر سافٹ وئیر سے اتنا متعارف نہیں ہوں اسلئے جب کوئی کام خود کرتا ہوں پھر ظاہری سی بات ہیں بہت سے سوالات create ہوتے ہیں جن کیلئے ان کے ماہرین سے رابطہ کیا جاتا ہے پھر ہر کوئی اپنے مزاج کا ہوتا ہے جن سے زیادہ سوالات کئے جائیں وہ پھر اُکتا بھی جلدی جاتے ہیں اسلئے میری زیادہ سے زیادہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اسے خود ہی حل کروں اور دوسروں کو زحمت نہ دوں پھر جب کام نہ ہو تو مجبوراً پوچھنا ہی پڑتا ہے
مجھے امید ہے کہ انشااللہ جس طرح آپ نے سیکھنے کے عمل کا آغاز کیا ہے صرف چھ ماہ بعد آپ اردونامہ پر بیٹھے کسی اور نئے یوزر کو سکھا رہے ہوں گے.
مجھے بھی آپ سے یہی اُمید ہے اگر آپ لوگ میرے ساتھ اسی طرح تعاون کرتے رہے تو ان شاء اللہ العزیز یہ دن بھی دور نہیں.
عبداللہ ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Thu Nov 20, 2014 9:21 pm
جنس:: مرد

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by عبداللہ ابن آدم »

محمد شعیب wrote:بہت خوب چاند بابو
اردونامہ کے ہیڈر پر آج ان شاءاللہ پھر کام کرونگا
اور عبداللہ ابن آدم صاحب
چاند بابو نے بہت پتے کی بات کہی ہے. اگر ہر کام آپ مجھ سے کروائیں گے تو خود کیسے سیکھیں گے ؟
میں ان شاءاللہ بینر بنانے میں بھی آپ کی مدد کرونگا. میری رائے بھی یہی ہے کہ آپ خود سے کچھ کوشش کریں.
جی محمد شعیب بھائی آپ مجھے تھوڑا گائیڈ کرتے جائیں میں ان شاء اللہ خود کوشش کرتا ہوں .اور یہ بھی بتا دیں اس کیلئے کونسا سافٹ وئیر استعمال ہوتا ہے ایڈوب فوٹو شاپ میرے پاس انسٹال ہے
آپ نے آخری بات عربی لکھنے کی پوچھی.
اس سلسلے میں عرض ہے کہ عربی کے تمام حروف تہجی تو اردو میں موجودہیں. اس لئے عربی ٹائپ کرنے کے لئے الگ سے کچھ بھی نہیں کرنا. البتہ عربی فانٹ لگانا ہونگے.
اس کا طریقہ بھی ان شاءاللہ جلد شئر کروں گا.
جی اصل میں میں عربی فانٹ ہی کی بات کر رہا ہوں کیونکہ میں نے کچھ پوسٹ لگانی ہیں عربی میں، میرے پاس موجود ہیں ادھر لگائیں تو وہ نستعلیق میں شو ہوتی ہیں جو کہ خوبصورت نظر نہیں آتی اس فانٹ میں ، یا تو noorehuda فانٹ یا Amiri فانٹ یا Nafees Web Naskh فانٹ میں شو ہوں تو بہتر ہے.
اس کے علاوہ ایک اور اہم جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اُس مسئلے کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہوں گا جو اُوپر میں نے بیان بھی کیا ہے پہلی پوسٹ میں یہ سب مینو (Submenu) والا مسئلہ حل کر دیں اس کی میں نے بہت کوشش کی ہے یہ مجھ سے نہیں ہو سکا آپ میرے ٹیمپلیٹ میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے اس کیلئے کتنے ہی Gadget استعمال کیے تھے پر مجھ سے نہیں ہو سکا آپ مہربانی کر کے یہ مسئلہ حل کر دیں اور مجھے بھی بتائیں کہ اسے کس طرح کرنا ہے تاکہ میں جب اپنا ایک اور بلاگ بناؤں تو مجھے پتا ہو کیا کرنا ہے
دراصل میرا گلہ خراب ہوگیا ہے. اور سینے کا انفیکشن بھی ہے. اس لئے کا م کرنے میں مزہ نہیں آرہا. آپ دعا فرمائیں ان شاءاللہ جلد کام شروع کرونگا.
اللہ سبحانہ وتعالی آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے ، آپ اس کا علاج کرواتے رہیں ان شاء اللہ العزیز اللہ سبحانہ وتعالی آپ کو جلد شفا یاب کرے گا.آپ کیلئے تو دل سے دُعا نکلتی ہے آپ اس کی فکر نہ کریں ..ان شاء اللہ آپ کیلئے بھی صدقہ جاریہ ہو گا جتنا تعاون آ پ میرے بلاگ کو بہتر بنانے میں کریں گے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by محمد شعیب »

بینر فوٹو شاپ میں ہی بنتا ہے. اور فوٹو شاپ سیکھنے کے لئے یہ ٹوٹیورل ڈاؤن لوڈ کر لیں. میں نے بھی اسی سے سیکھا تھا
[link]https://www.mediafire.com/folder/xta957 ... e-tutorial[/link]
باقی کام ان شاءاللہ جلد
عبداللہ ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Thu Nov 20, 2014 9:21 pm
جنس:: مرد

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by عبداللہ ابن آدم »

محمد شعیب wrote:بینر فوٹو شاپ میں ہی بنتا ہے. اور فوٹو شاپ سیکھنے کے لئے یہ ٹوٹیورل ڈاؤن لوڈ کر لیں. میں نے بھی اسی سے سیکھا تھا
[link]https://www.mediafire.com/folder/xta957 ... e-tutorial[/link]
باقی کام ان شاءاللہ جلد
جزاک اللہ خیراً
بھائی ایک مسئلہ ہے بلاگ میں جو تبدیلی کی جاتی ہے وہ فائر فوکس پر تو صحیح نظر آتی ہے لیکن کروم میں نہیں ، مثلاً آپ نے مجلس التحقیق والتصنیف للمکتبۃ العلیۃ العلمیۃ کو Arial فانٹ میں بدلا تھا جبکہ میں نے اسے Nafees Web Naskh سے تبدیل کر دیا لیکن یہ تبدیلی فائر فوکس پر تو نظر آتی ہے لیکن کروم میں ابھی بھی Arial فانٹ میں ہی لکھا نظر آ رہا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ محترم عبداللہ ابن آدم صاحب آپ کا تفصیلی جواب پڑھا.
آپ سوالات کیجئے جتنے مرضی کیجئے، چھوٹے سے چھوٹے نقطے پر سوالات کریں یہاں کوئی اکتائے گا نہیں.
بس صرف عرض اتنی سی ہے کہ سوالات واضح انداز میں پوچھیں اور واقعی اس کی کوئی لاجک بنتی ہو.

باقی رہی اکتانے والی بات تو بھئی جس کا مقصد ہی اپنے علم کو آگے پھیلانا ہوتا ہے وہ کبھی علم پھیلانے سے اکتاتا نہیں.
یہ الگ بات ہے کہ دیر سویر ہوتی رہتی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by محمد شعیب »

میں نے کافی سارے فانٹ ٹرائی کئے ہیں. اردو فانٹس میں سے جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق کے علاوہ باقی کروم پر شو نہیں ہوتے.
عبداللہ ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Thu Nov 20, 2014 9:21 pm
جنس:: مرد

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by عبداللہ ابن آدم »

محمد شعیب wrote:میں نے کافی سارے فانٹ ٹرائی کئے ہیں. اردو فانٹس میں سے جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق کے علاوہ باقی کروم پر شو نہیں ہوتے.
بھائی یہ مسئلہ صرف ہیڈرکے ساتھ ہی ہے کیونکہ جو پوسٹ عربی میں کی جاتی ہیں وہ عربی میں ہی شو ہوتی ہیں کروم میں بھی بس ہیڈر میں فانٹ چینج نہیں ہورہا جبکہ پوسٹوں میں ایسی کوئی بات نہیں اس کا مطلب تو صاف ہے کہ ٹیمپلیٹ کے ہیڈر میں کوئی تبدیلی کرنی پڑے گی جو اسے ہر زبان میں شو کروا سکے ، اگر پوسٹ عربی میں شو ہو سکتی ہے تو ہیڈر کیوں نہیں..؟؟؟
اور دوسری بات اوپر جو آپ نے ایڈوب فوٹو شاپ کا لنک دیا ہےمیں نے اس کی ایک فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے جو کہ SCM فارمیٹ میں ہے اُسے کس طرح اُوپن کرنا ہے؟؟؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by محمد شعیب »

اس کام مطلب ہے کہ ٹیمپلیٹ کا مزید مطالعہ کرنا پڑیگا. چلیں میں کوشش کرتا ہوں.
اور فوٹوشاپ کے ٹوٹیورل کے 17 زپ فائلز ہیں.اگر ان میں سے ایک بھی ڈاؤن لوڈ نہ ہوئی تو یہ ان زپ نہیں ہوگی. اس لئے پہلے آپ تمام فائلز ڈاؤن لوڈ کریں. اور پھر پہلی فائل کو ان زپ کریں. باقی خود بخود ان زپ ہو جائیں گی.
عبداللہ ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 21
Joined: Thu Nov 20, 2014 9:21 pm
جنس:: مرد

Re: بلاگ کیلئے مدد درکا ہے

Post by عبداللہ ابن آدم »

جی اس کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ سب مینو( Sub Menu) کا طریقہ کار بھی بتا دیں جو کہ میرا سب سے اہم کام ہے
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”