پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Post by محمد شعیب »

پاکستان نے ٹی 20 کے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

Image

ابوظہبی: پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔
دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے جس کے جواب میں گرین شرٹس نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔ اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف نے 36 رنز کی شراکت قائم کی تو شرجیل خان 11 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد خالد لطیف بھی 40 کے مجموعے پر کیسرک ولیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور وہ 21 رنز بنا سکے۔
تیسری وکٹ کی شراکت پر شعیب ملک اور بابراعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا 15.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ شعیب ملک 43 اور بابراعظم 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ اور سیریز میں بھی بہترین کارکردگی پر انہیں مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے قبل جانسن چارلس اور آندرے فلیچر نے ویسٹ انڈیز اننگز کا آغاز کیا تو عماد وسیم نے پہلے میچ والی جھلک دکھائی دی اور انہوں نے میچ کے تیسرے ہی اوور کی دوسری گیند پر چارلس کو 5 رنز پر آؤٹ کیا اور اگلی ہی ڈیلیوری پر والٹن کو بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کو پھر سے مشکلات سے دوچار کردیا۔ آندرے فلیچر بھی 17 رنز کے مجموعی اسکور پر 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری اسکور کرنے والے تجربہ کار ڈیوان براؤ بھی 11 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ پورن 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمئولز 42 اور کیرون پولارڈ 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آخری معرکے کے لیے دونوں ٹیم میں 2،2 تبدیلیاں کی گئیں، پاکستان نے وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جب کہ ویسٹ انڈیز نے کیسرک ولیمز اور چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد قیادت ملنے کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سیریز میں قائدانہ صلاحیتیں دکھا رہے ہیں جس میں وہ کامیاب رہے اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دی تھی۔

لنک
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Post by چاند بابو »

مبارک ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Post by محمد شعیب »

اور اب ون ڈے سیریز بھی جیت لی۔ پاکستان کا کمال ہے یا ویسٹ انڈیز کی اندرونی سیاست کا مسئلہ ہے؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا

Post by محمد شعیب »

ٹی 20 کے بعد ون ڈے میں بھی وائٹ واش۔ بابر اعظم کی تینوں میچز میں سنچریاں۔


Image
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”