شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Post by محمد شعیب »

شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Image

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہونے والے شاہد خان آفریدی نے 2 اکتوبر 1996 کو پاکستان کی جانب سے پہلا ایک روزہ میچ نیروبی میں کینیا کے خلاف کھیلا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث بوم بوم کے نام سے مشہور ہو گئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی میں 2015 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا، ورلڈ کپ 2015 کے بعد صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن بڑے منع کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کو ایک روزہ میچوں میں سب سے کم 37 گیندوں پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے، آفریدی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 342 چھکے بھی لگا چکے ہیں۔ شاہد آفریدی اب تک 389 ایک روزہ میچوں میں 7 ہزار 870 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 391 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی 27 ٹیسٹ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Post by شازل »

ایک اورسیاستدان کی آمد آمد
سلیبرٹیزکوسیاست میں‌نہیں آنا چاہئے
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”