32 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

32 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا

Post by محمد شعیب »

32 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا اور 1994 کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا سے کوئی سیریز جیتی ، تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سینچری، آسٹریلیا کے خلاف لگا تار تین سینچریاں، ایک ڈبل سینچری اور دو میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی، ویل ڈن ٹیم پاکستان
Image

ابو ظہبی: پاکستان نے آسٹریلیا کو ابو ظہبی ٹیسٹ میں 356 رنز سے ہرا کر 1982 کے بعد پہلی مرتبہ وائٹ واش کردیا۔
ابو ظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے 143 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کا اضافہ کیا۔ 208 رنز کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 47 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے ۔ اس موقع پر اسٹیو اسمتھ نے پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی لیکن 238 کے مجموعے پر وہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے فوری بعد بریڈ ہیڈن بھی 13 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بریڈ ہیڈن کے بعد مچل جانسن کو یاسر شاہ نے ٹھکانے لگایا وہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی میدان بدر ہوئے۔ جس کے بعد مچل اسٹارک کو بھی یاسر شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 246 رنز کے مجموعی اسکور پر ناتھن لیون کی صورت میں آسٹریلیا کا آخری بلے باز بھی آؤٹ ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بالر ذوالفقار بابر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، اس کے علاوہ یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد حفیظ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز کے خلاف ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریوں کی بدولت 468 رنز بنانے والے یونس خان مین آف دی سیریز جبکہ دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر مصباح الحق مین آف دی میچ قرار پائے۔
واضح رہے کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان نے 20 برس بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی جبکہ 32 برس بعد کینگروز کو وائٹ واش کیا ہے۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: 32 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا

Post by بلال احمد »

معلومات کی شراکت کے لیے مشکور ہوں شعیب بھائی.

کسی بھی فیلڈ میں سیاست ہی کام خراب کرتی ہے، اگر من پسند افراد کی بجائے میرٹ پر لوگ آئیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستانی کسی بھی فیلڈ میں کسی سے کم ہوں. ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن جب نا اہل اور پسند کے لوگ ہوں گے تو ناکامی تو ہوگی ہی.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”