دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by محمد شعیب »

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 454 رنز بنائے تھے
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ ذوالفقار بابر اور راحت علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

Image
دبئی: ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے 454 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 151 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 113 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو128 رنز کے مجموعی اسکور پر راحت علی نے کرس راجرز کو ٹھکانے لگایا، 151 رنز پر ایلیکس ڈولن رن آؤٹ ہوکر پولین واپس پہنچ گئےجبکہ کپتان مائیکل کلارک میدان میں اترے لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک ڈیو وارنر کا ساتھ نہ دے سکے اور 2 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیند پر اظہرعلی کو کیچ دے بیٹھے۔
اسی طرح اوپننگ بلے باز ڈیو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور133 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ اسمتھ 22، مچل مارش 27، بریڈ ہیڈن 22، مچل جانسن 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پوری کینگروز ٹیم 303 رنز تک محدود ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، ذوالفقار بابر اور راحت علی نے 2،2 جبکہ محمد حفیظ اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے یونس خان اور سرفراز احمد کی سنچریوں کی بدولت 454 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی پہلی اننگ کا سکورکارڈ

Image
Image

آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا سکورکارڈ

Image
Image
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by محمد شعیب »

پاکستان نے دوسری اننگ میں 286 پر اننگ ڈیکلئر کر دی. 437 رنز کی برتری..
آسٹریلیا کے 59 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی 2،2 وکٹس
کل میچ کا آخری دن ہے. پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 6 وکٹس درکار ہیں.


پاکستان کی دوسری اننگ

Image
Image

آسٹریلیا کی دوسری اننگ کا اب تک کا سکور کارڈ

Image
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by چاند بابو »

چونکہ مجھے نہ صرف کرکٹ سے الرجی ہے بلکہ نفرت کی حد تک بیزاری ہے اس لئے مجھے نہیں پتہ آپ کی اس پوسٹ کا جواب کیا ہو گا کیونکہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا یہ اسکور کارڈ وغیرہ وغیرہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a
بھائی یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے تو تباہی چڑھا دی. بس اب میں میچ ختم ہونے کے بعد نتیجہ شئر کرونگا.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by محمد شعیب »

[center]اور پاکستان میچ جیت گیا
مبارکاں، مبارکاں
ذوالفقار بابر نے 5 اور یاسر شاہ نے 4 وکٹیں لیں[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by محمد شعیب »

Image
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 151 رنز کی برتری

Post by بلال احمد »

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو شعیب بھائی.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”