شاہد آفریدی قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

شاہد آفریدی قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Post by محمد شعیب »

Image
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو آئندہ ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہد آفریدی کو 2016 تک ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو آئندہ ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ بوم بوم شاہد آفریدی کو ایک مرتبہ پھر ٹی 20ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے وہ یہ عہدہ 2016 کے ورلڈ کپ تک سنبھالیں گے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ دونوں فارمیٹ کے لئے کپتانوں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے وہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس سے پہلے بھی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، قومی ٹیم 2011 کا ورلڈ کپ اور 2012 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ان کی قیادت میں کھیل چکی ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/288482/[/link]
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”