پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

Post by محمد شعیب »

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا
Image
جوڈو کے100 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ کے ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی.

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے جوڈو کے فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے پہلا چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو مقابلے کی 100 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے کرسٹوفر شیرینٹن سے ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی نے شاہ حسین شاہ کو ہرا کر طلائی کا تمغہ حاصل کرلیا جبکہ پاکستانی کھلاڑی چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں شاہ حسین شاہ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے حریف ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کئی مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے لیکن اب تک کسی بھی کھیل میں قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم اب شاہ حسین شاہ کی صورت میں پاکستان نے پہلا تمغہ جیت لیا ہے۔

[link]http://www.express.pk/story/274593/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا چاندی کا تمغہ حاصل ک

Post by چاند بابو »

اچھی بات ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”