آفریدی: وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے ٹی 20 کے ذریعے فنڈز یزنگ

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

آفریدی: وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے ٹی 20 کے ذریعے فنڈز یزنگ

Post by محمد شعیب »

شاہد آفریدی کا وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے ٹی 20 میچ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا اعلان
Image
اس مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرکے ملک کا قرض چکانا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی
------------------------------------------------------------
کراچی: پاکستانی کرکٹ اسٹار اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ وزیرستان سے فوجی آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کے لئے ٹی ٹوئنٹی میچ منعقد کرائیں گے تاکہ ان کی مالی مدد کی جاسکے۔
اپنے چیریٹی فاؤنڈیشن کے افتتاح کے موقع پر کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ وزیرستان سے نقل مکانی کرانے والوں کی مدد کے لئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور اجازت ملنے کے بعد جلد ہی لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ منعقد کرائیں گے جس میں ان کی خواہش ہے کہ ایک ٹیم کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف اور دوسری ٹیم کی قیادت تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کریں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم سے نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے جس کا قرض وہ اس مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرکے ادا کرنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا ان کی فاؤنڈیشن پہلے ہی 16 بستروں پر مشتمل میٹرنٹی اسپتال خیبر پختونخوا کے تنگی بندا گاؤں میں قائم کرچکی ہے جس کا نام ان کے والد فضل الرحمان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فنڈز کے ذریعے اسپتال قائم کرنے کا خیال انہیں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال سے آیا جو دوسروں کے لئے بھی مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی فاؤنڈیشن بے سہارا خواتین وحضرات کے ساتھ ساتھ ملک کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کی تعلیم اور کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے بھی کام کرے گی تاکہ انہیں شدت پسندی کے راستے سے دور کیا جاسکے۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے کوئی بھی انہیں شدت پسندی کی جانب باآسانی مائل کر سکتا ہے تاہم اگر انہیں تعلیم دی جائے تو وہ ملک کے کارآمد شہری ثابت ہوسکتے ہیں۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: آفریدی: وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے ٹی 20 کے ذریعے فنڈز ی

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آفریدی: وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے ٹی 20 کے ذریعے فنڈز ی

Post by چاند بابو »

بہت اچھی کاوش ہے اپنی اپنی جگہ تمام لوگوں کو آئی ڈی پیز کے لئے ایسی کاوشیں کرنی چاہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: آفریدی: وزیرستان آئی ڈی پیز کے لئے ٹی 20 کے ذریعے فنڈز ی

Post by محمد شعیب »

جی بالکل
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”