فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی پرچم

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی پرچم

Post by مسلم »

Image
رو دے جنیرو: فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ایچ میں روس اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے ایک اہم میچ کے دوران اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم دیکھا گیا۔

یہ پرچم اسٹیڈیم کے ویسٹ کارنر پر لگایا گیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ کے ایک میڈیا آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ اسٹیڈیم کے وی آئی پی کمرے میں پاکستانی موجود تھے اور یہ پرچم ایک پاکستانی کی جانب سے لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وی آئی پی بکس میں پاکستان کی کوئی معزز شخصیت موجود تھی، لیکن انہوں نے اس شخصیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اس سلسلہ میں رپورٹر کی جانب سے اسٹیڈیم کے اس سیکشن تک پہنچنے کی کوشش کی گئی، لیکن فیفا قوانین کے تحت صحافیوں کو میڈیا کے لیے مخصوص انکلوژر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی پرچم

Post by محمد شعیب »

چلو اچھا ہے. وی آئی پیز کو بھی ملک کی یاد آتی ہے. .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی پرچم

Post by چاند بابو »

اچھی خبر ہے چلو اتنی ہی نمائندگی کافی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”