فٹبال ورلڈکپ 2014 کی چھ منفرد ٹیکنالوجیز

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

فٹبال ورلڈکپ 2014 کی چھ منفرد ٹیکنالوجیز

Post by مسلم »

فٹبال ورلڈ کپ میں 32 فٹ بال ٹیموں کے درمیان جنگ ساؤ پولو میں میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان میچ سے شروع ہوگئی ہے اور اگلے ایک ماہ تک دنیا بھر میں کروڑوں افراد اپنے ٹیلی ویژن اسکرینوں پر اس سے لطف اندوز ہوں گے، مگر یہ ایونٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لحاظ سے بھی ماضی کے مقابلے میں سب سے منفرد ثابت ہونے والا ہے، جس کی چند جھلکیاں یقیناً آپ کیلئے حیران کن ثابت ہوں گی۔

چھ پینلز کی فٹبال
Image
فٹبال میں گیند کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اس دفعہ پہلی بار ایسی گیند استعمال ہورہی ہے جس میں صرف چھ پینلز استعمال کئے گئے ہیں جبکہ ماضی میں عام طور پر، ایک گیند 12، 16 یا کبھی کبھی 32 پینل سے بھی بنی ہے۔

یعنی یہ گیند پانی کی زیادہ مقدار جذب کرسکتی ہے، جبکہ اسے ضرب لگائی جائے تو یہ کم مستحکم اور غیرمستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتی ہے جو اسے زیادہ بہتر بنادیتی ہے۔

ایڈی ڈاس کے مطابق اس میں پینلز کا استعمال ریاضیاتی جادو جیسا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سے پاسز اور شاٹس بالکل درست لگائے جاسکتے ہیں اور اس حوالے سے ہماری کوششیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

ایک ماہر کا تو کہنا ہے کہ اس پر اسٹرائک بہت زبردست لگتی ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ جہاں ہم چاہیں اسے پھینک سکتے ہیں۔

گول لائن ٹیکنالوجی
Image
برازیل ورلڈ کپ میں پہلی بار درست ترین گولز کے تعین کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ گول کنٹرول فورڈی نامی گول لائن ٹیکنالوجی میں چودہ ہائی اسپیڈ کیمرے اسٹیڈیم کی چھت اور دیگر جگہوں جبکہ سات کیمرے دونوں گول پوسٹس کی مانیٹرنگ کا کام کریں گے، جو تصاویر کا تجزیہ کرنے والے ایک کمپیوٹر نظام سے منسلک ہوں گے جو گیند کے علاوہ پچ پر ہر چیز کو فلٹر کریں گے، جبکہ سنسرز کے ذریعے گیند کی ایک انچ کے دسویں حصے کی حرکت تک کو ٹریک کیا جائے گا، اور جیسے ہی گیند گول لائن عبور کرے گی میچ آفیشلز کی گھڑیوں پر وائبریشن اور گول کا پیغام ڈسپلے ہونا شروع ہوجائے گا، اسی طرح ری پلائی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ گول لائن ٹیکنالوجی کا اطلاق گزشتہ ایونٹ میں ایک ریفری کی جانب سے گول نہ دیئے جانے پر ہوا ہے جس کے بعد فیفا پر کھیل میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے دباﺅ بڑھ گیا تھا۔

فور کے ٹیکنالوجی سے ریکارڈنگ
2014 ورلڈکپ میں کچھ میچز 4k ٹیکنالوجی میں ریکارڈ کئے جائیں گے یہ الٹرا ہائی ڈیفینیشن فارمیٹ عام ٹی وی سیٹ پر مناظر کی تصاویر کو چار گنا زیادہ بہتر بنادے گا۔

تاہم تیرہ جولائی کا فائنل اور دیگر دو میچز کیلئے ہی سونی کی اس ایچ ڈی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا مگر انہیں براہ راست نشر کرنے کی بجائے ایک پرومو فلم بنائی جائے گی۔

الیکٹرانکس مینوفیکچررز کو توقع ہے کہ صارفین انتہائی شفاف تصاویر یا ایچ ڈی فارمیٹ کیلئے اپنے ٹی وی سٹیس بہتر ٹیکنالوجی والوں سے تبدیل کرلیں گے۔

منفرد اسپرے
Imageایک بالکل منفرد چیز جو نظر آئے گی وہ شیونگ کریم سے ملتی جلتی لیکن خودبخود غائب ہوجانے والا اسپرے ہوگا، جسے پہلی بار ورلڈکپ میں استعمال کیا جارہا ہے۔

ریفریز ان اسپرے کینز کا استعمال اس جگہ کی نشاندہی کیلئے کریں گے جہاں سے کھلاڑی فری کک وغیرہ لیں گے۔

ریفری کی کھینچی گئی سفید لائن ایک منٹ کے اندر غائب ہوجائے گی۔

معذور شخص کی پہلی کک
Image
ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں گیند کو پہلی کک ایک معذور نوجوان نے لگائی، جس نے دماغ کی قوت سے چلنے والا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

اسے تیار کرنے والے موجد میگوئل نکولس کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ایسا لباس تیار کیا گیا ہے جو دماغی لہروں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور ہمیں اس سے مریضوں کی حالت کے بارے میں علم ہوسکتا ہے۔

یہ کک پچیس منٹ کی افتتاحی تقریب کا حصہ تھی، جو برازیل اور کروشیا کے میچ سے پہلے منعقد ہوئی۔

لاکھوں افراد نے اس لباس کو پہنے معذور شخص کو اپنی دماغی قوت سے کک لگاتے دیکھا جو مختلف سائنسی ماہرین کی برسوں کی محنت کا ثمر تھا۔

منفرد بھونپو
Image
جنوبی افریقہ میں ہونے والے2010ءکے ورلڈکپ کے گانے کو بھولنا بہت مشکل ہے، تو اس میں استعمال ہونے والے بھونپو نے تو سب کے کانوں کو ہلا کر رکھا دیا تھا۔

برازیل ورلڈکپ کیلئے آفیشل بھونپو یا شور مچانے والا آلہ کیسرولا ہے جو پلاسٹک کا ہارن کی شکل کا ساز ہے، جسے برازیلین موسیقار کارلینوس براﺅن نے تیار کیا ہے جس میں چھوٹے مگر مصنوعی موتی استعمال کئے گئے ہیں جو آواز کو کمزور یا ہیجان پھیلانے کے مقابلے میں زیادہ بہتر بناتے ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا استعمال اسٹیڈیمز میں نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ برازیلین وزارت کھیل نے اسٹیڈیمز کی پچز میں پھینکے جانے کے خدشے کے پیش نظر اس کے استعمال پر پابندی کردی تھی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014 کی چھ منفرد ٹیکنالوجیز

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
شئرنگ کا شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014 کی چھ منفرد ٹیکنالوجیز

Post by اضواء »

zub;ar v;g بہترین ہے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: فٹبال ورلڈکپ 2014 کی چھ منفرد ٹیکنالوجیز

Post by چاند بابو »

معلومات کی فراہمی پر مشکور ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”