آئرلینڈ نےکراچی حملے کے بعد دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

آئرلینڈ نےکراچی حملے کے بعد دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

Post by مسلم »

Image
کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئیں فوٹو؛فاائل
لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوئے ہی تھے کہ کراچی حملے کے بعد ایک مرتبہ پھر تمام امیدوں کے دیئے بجھ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں طے شدہ دورہ آئرلینڈ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونا تھی جس کے حوالے سے تمام تر بات چیت مکمل کرلی گئی تھی تاہم کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئیں۔
دوسری جانب آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان بیری چیمبر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ورلڈ کپ 2015 سے قبل ون ڈے سیریز کے لئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوچکی تھی تاہم دوطرفہ سیریز حالیہ حملوں کے بعد منسوخ کردی گئی ہے جس پر مزید بات بعد میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آئرلینڈ نےکراچی حملے کے بعد دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

Post by چاند بابو »

یہ تو ہونا ہی تھا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: آئرلینڈ نےکراچی حملے کے بعد دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

Post by محمد شعیب »

اب آئیر لینڈ جیسی چھوٹی ٹیمیں بھی نہیں آ رہی. کل کو افغانستان نے بھی انکار کر دیا تو عزت خاک میں مل جائے گی.
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”