خوراک دشمن

طنزومزاح پر مبنی اردوکتب مفت ڈاونلوڈ
Post Reply
شہزاد یمین
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Tue Oct 20, 2015 9:13 pm
جنس:: مرد
Location: انڈیا

خوراک دشمن

Post by شہزاد یمین »

ایک شخص نے بابو ہوٹل میں آرڈر دیا۔چھ پلیٹ مرغی , چار پلیٹ دال , آٹھ پلیٹ سبزی , پانچ پلیٹ قورمہ , ایک ڈش پلاؤ اور پچاس روٹیاں۔۔
تھوڑی دیر بعد یہ آرڈر میزپر سجادیا گیااور وہ شخص یہ سب چشم زدن میں چٹ کر گیا۔۔
کسی سرکس کا مالک یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا۔ اس نے نوجوان کے قریب جا کر اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا۔۔
میرے سرکس میں کام کروگے۔۔۔؟؟
نوجوان نے پوچھا ۔ کام کیا ہے۔۔؟
مالک نے کہا "یہی جو نم ابھی کر رہے تھے۔" نوجوان نے ہامی بھر لی۔۔ چناچہ جب اس نے پہلے شو میں اس "خوراک دشمنی " کا مظاہرہ کہا تو حاضرین نے تالیاں بجا بجا کر آسمان سر پر اٹھالیا۔۔
سرکس کا مالک خوشی سے ہانپتا اس کے پاس آیا اور بولا؟ نوجوان۔۔! اگر تم دوسرے شو میں بھی اس طرح اپنے فن کا ظاہرہ کرو تو میرے اور تمہارے وارے نیارے ہو جائیں گے۔۔ کیونکہ سارے شہر میں تمہاری دھوم مچی ہے۔اور لوگ ٹکٹ خریدنے کے امڈے آرہے ہیں۔نوجوان نے کہا ٹھیک ہے تم خراک کا انتظام کرو۔۔
چناچہ دوسرے شو میں بھی اس نے چھ پلیٹ مرغی , چار پلیٹ دال , آٹھ پلیٹ سبزی , پانچ پلیٹ قورمہ , ایک ڈش پلاؤ اور پچاس روٹیاں چشم زدن میں صاف کر ڈالیں۔۔ جس پر پنڈال ایک بار پھر تالیوں سے گونج اٹھا۔
سرکس کا مالک شو کے اختتام پر پھر آیا اور کہا۔۔نوجوان میری مانو تو تم تیسرا شو بھی کر ڈالو کہ کاروباری لوگ دکانیں بند کر کے اب فارغ ہوئے ہیں , انہوں نے تمہارے فن کے مظاہرے کی دھوم سنی ہے اور وہ سب سرکس کا رخ کر رہے ہیں۔۔ میں تمہاری فیس چار گنا کردوں گا۔۔تم تیسرا شو ضرور کرو۔۔
یہ سن کر نوجوان نے کاندھے سکیڑے اور کہا کہ " معافی چاہتا ہوں جناب, اب میں مزید کوئی شو نہیں کروں گا۔اب گھر کھانا وانا بھی تو کھانا ہے۔۔"

عطاالحق قاسمی کی "ہنسنا رونا منع ہے " سے ایک شگوفہ۔
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: خوراک دشمن

Post by اریبہ راؤ »

:D
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: خوراک دشمن

Post by چاند بابو »

v_v_f v_v_f v_v_g
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: خوراک دشمن

Post by nizamuddin »

ہا ہا ہا ہا

بہت عمدہ بھئی
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
شہزاد یمین
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Tue Oct 20, 2015 9:13 pm
جنس:: مرد
Location: انڈیا

Re: خوراک دشمن

Post by شہزاد یمین »

شکریہ جناب
Post Reply

Return to “طنزومزاح”