شرح دیوان غالب از نظم طباطبائیؔ

اردو ادب پر مبنی کتابیں پڑھیں اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

شرح دیوان غالب از نظم طباطبائیؔ

Post by عطاء رفیع »

پچھلے دنوں مجھے غالب کی ایک نظم کی شرح کی ضرورت پڑی، کتاب کی عدم موجودگی میں، میں نے نیٹ میں تلاش کیا تو یہ شرح دستیاب ہوئی جو میری معلومات کی حد تک مکمل شرح ہے۔ یہ شرح مکمل اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔ مکمل یونیکوڈ ہے۔

اسے پاکر مجھے خوشی تو بہت ہوئی لیکن ساتھ ہی خیال آیا کہ کیوں نہ اسے مطالعہ کرنے والوں کے آسان اور ممکن حد تک دلکش بنایا جائے، جس میں تلاش کی سہولت بھی ہے۔ اور کاپی پیسٹانا بھی ممکن ہو۔

لہٰذا میں نے اس پر کام کرنا شروع کردیا۔ فی الحال میں صرف ردیف الف پر کام کرچکا ہوں۔ کام میں اگر چہ وقت لگ رہا ہے۔ لیکن آپ کی رائے سے میں انداز لگاسکوں گا کہ آیا مجھے کام جاری رکھنا چاہیے یا نہیں۔ کتاب کو مزید نکھارا جاسکتا ہے، ابھی تک یہ سادہ ترین شکل میں ہے۔

اس کی خاصات یہ ہیں:

کتاب کا مطالعہ براؤزر میں۔
یونیکوڈ/تلاش کی سہولت
جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا استعمال
یہ کتاب مکمل طور پر ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔آپ اپنی پسند کا کوڈ استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ مجھے بتاسکتے ہیں:

اس کے فوائد اور نقصانات
کیا مجھے اسے جاری رکھنا چاہیے
میں مزید ایسے پروجیکٹس پر کام کروں یا نہیں؟ بے فائدہ ہے؟
آپ پی ڈی ایف مطالعہ کرچکے ہیں۔ براؤزر میں مطالعہ کا تجربہ کیسا رہا؟

کتاب ڈاؤن لوڈ کریں۔ (سائز: 173 کے بی)

آپ کی رائے کا انتظار۔۔۔

پیش منظر:
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: شرح دیوان غالب از نظم طباطبائیؔ

Post by عطاء رفیع »

اس کتاب پر کام کرتے ہوئے مجھے ایک مسئلہ پیش آیا اردو میں اشعار کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ مصرعوں کی لائنیں دونوں جانب سے برابر ہوں۔ اور سی ایس ایس پر کام کرتے ہوئے اندازہ ہوا کہ اس کی مدد سے force justify نہیں کرسکتے۔ گوگل بہت کیا، لیکن کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا۔ اگر اساتذہ رہنمائی فرمائیں تو نوازش ہوگی ہے۔ کتاب دیکھتے ہوئے آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔ لیکن فورس جسٹیفائی کے بعد اس کی دلکشی کمال ہوجاتی۔۔۔!
ایک نظارہ:-
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شرح دیوان غالب از نظم طباطبائیؔ

Post by چاند بابو »

یہاں دیکھئے شاید یہ آپ کے کچھ کام آ سکے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شرح دیوان غالب از نظم طباطبائیؔ

Post by محمد شعیب »

ماشاء اللہ بہت بہترین کتاب ہے.
لیکن مجھے آپ کا پروجیکٹ سمجھ نہیں آیا. اصل لنک یہ ہے.

یہاں پر بھی یونی کوڈ ٹیکسٹ میں یہ کام موجود ہے. اب آپ اس پر کس طرز میں کام کرنا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ اسے پی ڈی ایف بنا رہے ہیں ؟ یا اس سائٹ سے اپنے بلاگ پر کاپی پیسٹ کر رہے ہیں ؟ یا کیا ارادہ ہے ؟
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: شرح دیوان غالب از نظم طباطبائیؔ

Post by عطاء رفیع »

میرے ذہن میں ویسے ہی ایک خیال آیا تھا، کہ براؤزر کا مطالعہ کیسا رہے گا. اس کے لیے میں یہ کتاب ڈھونڈے اور سی ایس ایس کوڈز اپلائی کیے، تو یہ چیز بنی. اب مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے. پر وقت ملے تو دیکھوں گا. یہ ہے کہ اس طرح کا کام پہلے نہیں ہوا.
Post Reply

Return to “اردو ادب”