قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

اردو زبان میں لکھی جانے والی اسلامی کتابیں، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

Post by میاں محمد اشفاق »

قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

قرآن کا اسلوب ایک منفرد اسلوب ہے ۔ اِس میں نثر کی سادگی اور ربط و تسلسل ہے، لیکن اِسے نثر نہیں کہا جا سکتا ۔ یہ نظم کا غنا ،موسیقی اور حسن تناسب اپنے اندر لیے ہوئے ہے ،لیکن اِسے نظم بھی نہیں کہہ سکتے ۔یہ اِس طرح کی کوئی کتاب بھی نہیں ہے، جس طرح کی کتابوں سے ہم واقف ہیں اور جن میں ابواب و فصول قائم کر کے کسی ایک موضوع یا موضوعات پر بحث کی جاتی ہے ۔اہل عرب اِسے کبھی شاعری کہتے اور کبھی کاہنوں کے سبحع سے مشابہ ٹھیراتے تھے ، لیکن اُن کا یہ تردد ہی واضح کر دیتا ہے کہ وہ خود بھی اپنی اِس بات سے مطمئن نہیں تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ اپنے اسلوب کے لحاظ سے قرآن ایک بالکل ہی منفرد کتاب ہے ۔ اِس میں دریاؤں کی روانی ہے ، سمندروں کا زور ہے ، حسن استدلال کی ندرتیں ہیں، ربط معنی کی ادائیں ہیں ،مثالیں ہیں ،قصے ہیں ،کلام میں اپنے مرکز کی طرف باربار کا رجوع ہے، تہدید و زجر اورعتاب کے گوناگوں اسالیب ہیں ،افسوس ہے ،حسرت ہے ،شدت یقین ہے ،گریز کی مختلف صورتیں اور اعراض کے مختلف انداز ہیں ۔اِس میں محبت و التفات کے موقعوں پر ، ایں چیست کہ چوں شبنم برسینۂ من ریزی ــــــ کی کیفیت ہے اور غضب کے موقعوں پر ، دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان ــ کا سماں ہے ۔
خطاب کے وہ عجائب تصرفات ہیں کہ آدمی اُن میں بالکل کھو کر رہ جاتا ہے ۔--------------------
یہ کتابچہ قرآن کے اسی منفرد اور انوکھے اسلوب کے بارے چند حقائق بیان کرتا ہے ، شاہ ولی اللہ کے علمی استدلال نے اس تحریر کو مزید پر اثر بنا دیا ہے ۔

[scribd]http://d1.scribdassets.com/ScribdViewer ... 4t39oxgb2m[/scribd]

بڑے الفاظ میں پڑھنے کے لئے کلک کریں!
[link]http://d1.scribdassets.com/ScribdViewer ... 4t39oxgb2m[/link]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ میاں صاحب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

Post by اضواء »

الله يجزاك خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Shakil Ahmed Khan
کارکن
کارکن
Posts: 8
Joined: Sun Nov 30, 2014 8:12 am
جنس:: مرد

Re: قرآن کا انوکھا اور دلکش اسلوب ازحضرت شاہ ولی اللہ

Post by Shakil Ahmed Khan »

قرآنِ کریم فرقانِ حمیدکے محاسن ان گنت ، بے شمار ، لاتعداد ہیں.کتابچے کا مختصر مگر جامع تعارف اور حضرت شاہ ولی اللہ کا حوالہ مطالعے کی تحریک وترغیب کے لیے کافی ہے.اللہ تعالیٰ آپ کوجزائے خیر دے.
Post Reply

Return to “اسلامی کتب”