لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

حافظ محمد ذیشان صاحب کا اردو عربی ڈکشنری پراجیکٹ مفت ڈاونلوڈ کریں
Post Reply
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by amqmz »

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
یہ اس عاجز کی ایک اور طالب علمانہ پیش کش ہے جس میں مشہور ڈکشنری سوفٹ ویئر بے بی لون کو استعمال کرتے ہوئے ، عربی سے اردو اور اردو سے عربی مشہور لغات ، قوامیس اور اسی طرح مختلف معاجم پیش کی جائیں گی ۔
جو کام پیش کیا جا رہا ہے اگرچہ وہ ابتدائی درجہ کا ہے مگر کیونکہ اس کے علاوہ کوئی ڈکشنری اردو سے عربی یا عربی سے اردو ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشن کی صورت میں موجود نہیں ہے اس لیے یہ لغات نفع سے خالی نہیں اور بڑی غنیمت ہیں ۔
اس پروجیکٹ کے لیے زیادہ تر پروفیشنل ڈکشنریاں یعنی جس میں عربی مادہ (روٹ) کی مدد سے مطلوبہ لفظ تک پہنچا جاتا ہے کا انتخاب کیا گیا ہے ، جیسے قاموس الوحید ، مصباح اللغات ، المنجد اور معاجم میں المعجم المفھرس لالفاظ القرآن الکریم (حمد فواد عبدالباقی ) اور کچھ لغات جو خاص ہیں قرآن کریم سے متعلق مثلا قاموس القرآن ، معجم القرآن ،لغات القرآن وغیرہ پر کام کیا گیا ہے۔
ان میں اکثر معاجم سے استفادہ کا طریقہ یہ ہے کہ سوفٹ کی سرچ بار میں وہ مادہ ٹائپ کریں جس کو آپ سرچ کرنا چاہتے ہیں

Image
جب آپ ٹائپ کرنے کے بعد سوفٹ ویئر کو سرچ کرنے کے لیے کہیں گے تو سوفٹ ویئر اس مادہ سے متعلق تمام صفحات آپ کے سامنے کھول دے گا

Image

اسی طرح جس جس ڈکشنری میں وہ مادہ موجود ہو گا ان تمام ڈکشنریوں کی لسٹ بن جائے گی اور آپ اپنی پسند کی ڈکشنری سے رزلٹ دیکھ سکیں گے
Image

نوٹ:
اس موقع پر آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا ہے کہ آپ بے بی لون ڈکشنری سوفٹ ویئر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یا پھر گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر کو بے بی لون کی تفصیل تو آپ یہاں ہی پڑھ سکتے ہیں اور گولڈن ڈکشنری کی تفاصیل کے لیے یہاں تشریف لائیں ۔
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=113&t=6423[/link]
استعمال کرنے کے لیے آپ کو دو چیزیں ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی۔
1: بے بی لون ڈکشنری سوفٹ ویئر وہ آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
[link]http://www.softpedia.com/get/Others/Hom ... -Pro.shtml[/link]
یاد رکھیے یہ سوفٹ ویئر ٹرائل ہے 30 دنوں کے لیے، اگر کسی کو 30 دنوں کی حدکا کوئی حل نہ ملے تو وہ مجھے ذاتی پیغام ارسال کرے ۔
2: ڈکشنری فائل ۔
فی الحال تیار ڈکشنریوں میں سے ایک ڈکشنری "قاموس الوحید " پیش کر رہا ہوں کیونکہ ڈکشنری کا سائز کافی بڑا تھا اس لیے اس کے ڈاؤن لوڈ لنکس کو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے
[link]http://www.4shared.com/file/3_Z-WRMT/Qa ... art01.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/p-6VYZcU/Qa ... art02.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/SFXb9v3q/Qa ... art03.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/rwejm9Oe/Qa ... art04.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/2po3bx0H/Qa ... art05.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/HZn5BSu4/Qa ... art06.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/FjWU4cJF/Qa ... art07.html[/link]
[link]http://www.4shared.com/file/OgA6s6ew/Qa ... art08.html[/link]

جب آپ تمام حصے ڈاؤن لوڈ کر لیں تو "ون رار" وغیرہ سے تمام حصوں کو "ان ذپ " کر لیں۔ "بے بی لون" سوفٹ ویئر کی ایک ڈکشنری فائل آپ کے سامنے آ جائے گی ۔ جب آپ اس فائل پر ڈبل کلک کریں گے تو فائل سوفٹ ویئر کے ڈیٹا بیس کا حصہ بننے لگے گی یعنی انسٹال ہونے لگے گی کیونکہ فائل کا سائز کافی بڑا ہے اس لیے پانچ سے دس منٹ لگ سکتے ہیں انسٹال ہونے میں ۔ جب انسٹالیشن مکمل ہو جائے تو اس ڈکشنری کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

باقی جیسے میں نے یہ عرض کیا یہ ایک ابتدائی اور طالب علمانہ کوشش ہے اس لیے آپ کو اس میں کافی خامیاں اور بہتری کی جگہیں نظر آئیں مگر ان شاء اللہ ہم اس پروجیکٹ پر مل کر کام کریں گے اور اس بڑی علمی ضرورت کو پورا کریں گے ۔
اس کے علاوہ دوسری ڈکشنریاں بھی جلد پیش کروں گا ان شاء اللہ تعالی
اللہ تعالی اس کوشش کو قبول فرما کر ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین
آپ کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔شکریہ۔
وباللہ التوفیق۔
Last edited by amqmz on Wed Nov 30, 2011 1:47 pm, edited 5 times in total.
یا اللہ سب کی خیر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by اضواء »

بہترین موضوع پئش کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by amqmz »

{أضواء} wrote:بہترین موضوع پئش کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ
شکریہ۔
جی آپ کے تاثرات کا انتظار رہے گا ۔
بس یوں سمجھیں کہ یہ ایک صورت اور آئیڈیا ہے کام کرنے کا جسے شیئر کیا ہے باقی ابھی اس پر بہت کام ہو سکتا ہے ۔
یا اللہ سب کی خیر
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by عرفان حیدر »

سلام،

بہت بہت شکریہ اسکے پیش کرنے کا.

ایک گزارش ہے کہ آپنے اپنے دھاگے کے فونٹ کافی بڑے رکھ دیے ہیں انکو چھوٹا کردیں کیوں کہ یہ میری اسکرین سے ہی باہر جارہے ہیں اور مجھے پڑھنے میں شدید دقت کا سامنہ ہے.

وسلام
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by amqmz »

عرفان حیدر wrote:سلام،

بہت بہت شکریہ اسکے پیش کرنے کا.

ایک گزارش ہے کہ آپنے اپنے دھاگے کے فونٹ کافی بڑے رکھ دیے ہیں انکو چھوٹا کردیں کیوں کہ یہ میری اسکرین سے ہی باہر جارہے ہیں اور مجھے پڑھنے میں شدید دقت کا سامنہ ہے.

وسلام
بڑا ہونے کے مسئلے کو ٹھیک کر دیا گیا ہے
یا اللہ سب کی خیر
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by عبیداللہ عبید »

شکریہ جناب !

جزاک اللہ احسن الجزاء

مصباح اللغات کا لنک میں نے یہاں اس فورم پر کہیں شیر کیا ہے ، اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو اسے ڈاونلوڈ کرکے شامل کریں مستقبل میں ۔
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by amqmz »

عبیداللہ عبید wrote:شکریہ جناب !

جزاک اللہ احسن الجزاء

مصباح اللغات کا لنک میں نے یہاں اس فورم پر کہیں شیر کیا ہے ، اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو اسے ڈاونلوڈ کرکے شامل کریں مستقبل میں ۔
مصباح اللغات پر ابتدائی درجے کا کام ہو چکا ہے جلد ہی منظر پر آجائے گا شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by پپو »

آمین ثم آمین
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by اضواء »

ماشاء اللہ .......

دعاء ہے کے آپ اپنے نیک مقصد میں کامیاب رہے .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by علی خان »

v;g
مگر لنکس میرے پاس کام نہیں کر رہیں ہیں. اور میرے پاس یہ والا ایرر موصول ہو رہا ہے.

Forbidden

You don't have permission to access /downloads/Lughaat/Qamoosul_waheed/Qamoosul waheed.part03.rar on this server.

Additionally, a 404 Not Found error was encountered while trying to use an ErrorDocument to handle the request.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by amqmz »

اشفاق علی wrote: v;g
مگر لنکس میرے پاس کام نہیں کر رہیں ہیں. اور میرے پاس یہ والا ایرر موصول ہو رہا ہے.

Forbidden

You don't have permission to access /downloads/Lughaat/Qamoosul_waheed/Qamoosul waheed.part03.rar on this server.

Additionally, a 404 Not Found error was encountered while trying to use an ErrorDocument to handle the request.
اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی مہربان نے وہ فولڈر جس میں فائلیں‌ اپ لوڈ کیں تھیں‌ ہیک کر کے اس کی پرمیشن بدل دی ہے اور اب وہ فولڈر نہ ہونے کے برابر ہے
دوبارہ سے اپ لوڈنگ شروع کی ہے شاید اس میں‌ ایک سے دو دن لگ جائیں . تکلیف کے لیے معذرت .
یا اللہ سب کی خیر
مبشر شاہ
کارکن
کارکن
Posts: 24
Joined: Sun Oct 18, 2009 8:51 pm

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by مبشر شاہ »

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
جناب اس کا ربط کب تک ملنے کی توقع ہے کافی کام کا سافٹ ہے مجھے اس کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے .
[center]یہ کش مکشِ زندگی کب تھا بازیچہ اطفال[/center]
ارم
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Wed Jan 23, 2013 9:58 am
جنس:: عورت

Re: لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

Post by ارم »

شکریہ
[center]لوگوں کو اتنی جلدی معاف کر دیا کرو
جتنی جلدی اللہ سے معافی کی اُمید کرتے ہو[/center]
Post Reply

Return to “اردو عربی ڈکشنری”