مکتبہ جبریل ۔ لائبریری پروجیکٹ میں ایک اہم پیش رفت

حافظ محمد ذیشان صاحب کا شئیرکردہ مفت اسلامی لائبریری سافٹ وئیر جس میں بے شمارپی ڈی ایف اسلامی مواد موجود ہے
Post Reply
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

مکتبہ جبریل ۔ لائبریری پروجیکٹ میں ایک اہم پیش رفت

Post by amqmz »

مکتبہ جبریل ۔ لائبریری پروجیکٹ میں ایک اہم پیش رفت!

مکتبہ کی اہم خصوصیات یہ ہیں ۔
اردو ، عربی اور انگریزی زبان کا جامع مکتبہ ان شاء اللہ
یونیکوڈ اور پی ڈی ایف دونوں طرح کی کتابوں کو ایڈ کرنے کی سہولت اور پی ڈی ایف فائلوں کا انڈکس ٹائپ کرنے اور اس کی بنیاد پر سرچ کی سہولت ۔
کتابوں کا شجرہ کتابوں کے نام یا کتابوں کے مصنفین کے ناموں دونوں کے طرح کی ترتیب کے ساتھ
کتابوں کے شجرہ میں تلاش کی سہولت
مطلوبہ کتاب کی یونیکوڈ اور پی ڈی ایف فائل کھولنے کی سہولت
شجرہ کو پھیلانے اور سکیڑنے کی سہولت
شجرہ کو اپنی پسند کی ترتیب دینے کی سہولت
کھلی ہوئی کتاب کے صفحات پلٹنے اور مطلوبہ صفحہ نمبر پرجانے کی سہولت
کتاب کی فہرست بنانے کی سہولت
ایک سے زیادہ کتابوں کو بیک وقت کھولنے کی سہولت
ایک سے زیادہ کتابوں کو بیک وقت بند کرنے کی سہولت
اعراب کو چھپانے اور پھر سے ظاہر کرنے کی سہولت
سیٹنگ سے اپنی پسند کا فونٹ اسٹائل ،سائز ، رنگ اور بیک گراؤنڈ کلر وغیرہ تبدیل کرنے کی سہولت
ایک کتاب ، ایک سے زیادہ کتابوں ، اپنی پسند کی کتابوں یہاں تک کہ پورے مکتبہ میں تلاش کی سہولت ۔ اسی طرح موجودہ کتاب کے موجودہ صفحہ میں تلاش کی سہولت
تلاش کے نتائج میں مطلوبہ الفاظ کو اپنے پسندیدہ رنگ میں ظاہر کرنے کی سہولت ۔
الفاظ کی فہرست بنا کر تلاش کی سہولت تاکہ تلاش انتہائی سرعت سے ہو سکے اور بعد میں اس فہرست کو تازہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح عمومی طرز کی سرچ بھی اس کے ساتھ موجود ہے
تلاش کے نتائج کو اپنے پسندیدہ عنوان کے ساتھ محفوظ کرنا اور بوقت ضرورت دوبارہ کھول سکنا ۔ (ان شاء اللہ)
صفحات کے لیے نوٹس یا حاشیہ لکھ کر محفوظ کرنا اور بعد میں اس کو دیکھنے اور اس میں تلاش کی سہولت ۔
کتاب میں سے اپنی پسند کے صفحات کو مکتبہ سے باہر حاصل کر سکنا چاہے یونیکوڈ صفحات ہوں یا عکسی ۔ ریسرچ کی زبر دست آپشن جس کے ذریعے اپنی ضرورت اور پسند کے صفحات یا تلاش کے نتائج کو ایک خاص نام سے محفوظ کرنا اور پھر ان کو ایکسپورٹ کر سکنا ، تحریر اور عکس دونوں صورتوں میں ۔ گزشتہ کھولی گئی کتابوں کی فہرست تاکہ ان کو دوبارہ کھولنا آسان ہو ۔
تمام ونڈوز اس قابل ہیں کہ ان کی جگہ اپنی مزاج کے مطابق تبدیل کی جا سکتی ہے ان کو بند کیا جا سکتا ہے اور پھر کھولا جا سکتا ہے سوفٹویئر کی تھیم تبدیل کی جا سکتی ہے تاکہ آپ اپنے مزاج کے مطابق اسٹائل کا انتخاب کر سکیں ۔ کتابوں کو امپورٹ اور ایکسپورٹ کرنے کی سہولت اسی طرح لائیو سرچ کے ذریعےکتابوں کا اضافہ ۔ مکتبہ شاملہ اور دوسرے مکتبوں سے کتابیں لے کر اس میں اضافہ کرنے کی سہولت ( ان شاء اللہ ) ٹیکسٹ ، ایچ ٹی ایم ایل ؤغیرہ اور ان پیج فائلوں کو شامل کرنے کی سہولت (ان شاء اللہ) کتابوں ، پی ڈی ایف ، انڈکس ، ٹمپریری فولڈر کی جگہ اپنی مرضی سے منتخب کرنا

مکتبہ ڈاؤن لوڈ کریں
(1)
[link]http://www.mediafire.com/download/8w29g ... ibreel.rar[/link]

(2)

[link]http://www.4shared.com/rar/37MJgoyR/MaktabaJibreel.html[/link]

مکتبہ کے لئے معاون پروگرام

[link]http://www.microsoft.com/en-us/download ... x?id=17718[/link]

مکتبہ کو چلانے کے لیے فولڈر میں موجود MaktabaJibreel.exe نامی فائل کو چلائیں ۔

اس مکتبہ کے لیے وہی پی ڈی ایف فائلیں استعمال کی جا سکتی ہیں جو آپ نے مفھرس للمخطوطات کے لیے ڈاؤن لوڈ کی ہیں ۔ پی ڈی ایف فائل کے کھلنے کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ پی ڈی ایف کے فولڈر میں وہ فائل موجود ہو اور پی ڈی ایف فولڈر کی لوگیشن اپنی مرضی سے تبدیل کی جا سکتی ہے ۔
یا اللہ سب کی خیر
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مکتبہ جبریل ۔ لائبریری پروجیکٹ میں ایک اہم پیش رفت

Post by میاں محمد اشفاق »

السلام علیکم محترم amqmz بھائی کوئی بھی سافٹ وئر کا لنک دینے کے ساتھ ساتھ اسکا تعارف و خصوصیات بھی بیان کیا کریں تاکہ سب کو سمجھنے میں آسانی ہو! میں نے کوشش کی ہے اس سافٹ وئیر کا کچھ تعارف لکھ سکوں امید ہے کہ سب حضرات کو پسند آئے گا!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “مکتبۃ المکنون المفہرس للمخطوطات”