::::: حجء اکبر ، اکبری حج :::::

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
عادل سہیل
کارکن
کارکن
Posts: 60
Joined: Sun Apr 29, 2012 7:25 pm
جنس:: مرد

::::: حجء اکبر ، اکبری حج :::::

Post by عادل سہیل »

::::: حجء اکبر ، اکبری حج :::::
بِسَّمِ اللہِ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیَ رَسولِ اللہِ و عَلیَ آلہِ و أصحابہِ و أزواجہِ أجمعین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر حج جمعہ کے دِن آ جائے تو اُس کا أجر و ثواب بڑھ جاتا ہے اور اُس حج کو """ حجءِ اکبر """ کہا جاتا ہے،
یہ ایک ایسی بات ہے جس کی کوئی دلیل ہمیں نہ تو اللہ کی کتاب میں ملتی ہے اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تعلیمات میں ، اور نہ ہی صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے ہاں ، اور نہ ہی ایک لمبے عرصہ تک اُن کے بعد والوں کے ہاں ،
::::::: اللہ سُبحانہ و تعالی نے حج کا ذِکر کسی بڑے اور چھوٹے یعنی حج اکبر یا حج اصغر کی تفریق کے بغیر ہی فرمایا ہے ، یعنی اس کو حج اکبر فرمایا ہے جیسا کہ جیسا کہ (((((وَأَذَانٌ مِّنَ اللّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَومَ الحَجِّ الأَكبَرِ::: اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے تمام لوگوں کی طرف حجِ اکبر کے دن اعلانِ ہے )))))سورہ التوبہ 9 / آیت 3 ،
::::::: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نےیہ بتایا کہ قُربانی کرنے کے دِنوں میں سے پہلا دِِن یعنی عید الاضحیٰ والا دِن """ حج ءِاکبر """ ہے ،
جیسا کہ عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ '""""جس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے حج اداء فرمایا تو اُس حج میں ، قُربانی والے دِن (یعنی دس ذی الحج ،عید کے دن ) جَمرات (شیطانوں کو پتھر مارنے کے مقامات)کے درمیان کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا (((((ھَذا یَومُ الحَجِّ الأَکبَرِ::: یہ آج کا دِن (ہی) حجءِ اکبر (والا دِن)ہے )))))، اور نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نےفرمانا شروع کر دیا ((((( اللَّہُمَّ اشہَد::: اے اللہ گواہ رہنا ))))) اور لوگوں کو الوادع کیا ، تو لوگوں نے کہا یہ حج الوادع (یعنی رخصتی والا آخری حج ) ہے """"" صحیح البُخاری /حدیث 1655/کتاب الحج /باب131،
::::::: ہو سکتا ہے کوئی یہ خیال کرے کہ اس آیت اور حدیث میں یہ کہیں نہیں کہ اُس دِن جمعہ نہ تھا ، تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اُس دن جمعہ ہوتا ، یا جُمعہ کے دن کو حج اکبر سمجھا جانا مقصود ہوتا تو اس کے بارے میں صحابہ رضی اللہ عنہم ، اور تابعین کی طرف سے ہمیں ضرور کوئی صحیح ثابت شدہ خبر ملتی ، جبکہ ایسا نہیں ہے ، اور جو خبر وہاں سے ملتی ہے وہ اس مندرجہ بالا حدیث کے مطابق ہے ،
جیسا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ """بَعَثَنِي أبو بَكرٍ رضي الله عنه فِيمَن يُؤَذِّنُ يوم النَّحرِ بِمِنًى لَا يَحُجُّ بَعدَ العَامِ مُشرِكٌ ولا يَطُوفُ بِالبَيتِ عُريَانٌ وَيَومُ الحَجِّ الأَكبَرِ يَومُ النَّحرِ وَإِنَّمَا قِيلَ الأَكبَرُ من أَجلِ قَولِ الناس الحَجُّ الأَصغَرُ ::: ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے یوم النحر (یعنی دس ذی الحج ،قربانی کرنے والے دن )ان لوگوں کے ساتھ بھیجا جو منی میں یہ اعلان کریں کہ """ اس سال کے بعد کوئی مُشرک حج نہ کرے گا اور نہ ہی کوئی ننگا ہو کر کعبہ کا طواف کرے گا اور حج اکبر یہی یوم النحر (یعنی قربانی کرنے والا دن)ہے""" اور اس کو اکبر اس لیے کہا گیا کہ لوگ حج اصغر کہا کرتے تھے"""صحیح البُخاری حدیث3002/کتاب الجہاد و السیر /ابواب الجزیۃ و الموادعۃ کا باب 16 ، صحیح مسلم /حدیث 1347/کتاب الحج /باب78،
پہلے بلا فصل خلیفہ امیر المؤمنین ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ ُ و أرضاہ ُ کی اس بات کو صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے قبول فرمایا ، جو """الجماعت """ کے سکوتی اجماع کی دلیل ہے،
::::::: اس کے علاوہ کتب التفسیر اور حدیث میں صحابہ رضی اللہ عنہم ، تابعین، تبع تابعین رحمہم اللہ اجمعین کے بہت سے أقوال میسر ہیں جو یہی ثابت کرتے ہیں کہ""" یوم النحر یعنی قُربانی والے دِن ، عید کے دِن "کو ہی """حج اکبر """ کہا جاتا تھا ، سمجھا جاتا تھا ، اِس کے علاوہ کوئی اور دن "حج اکبر" نہ تھا """، اور جو کُچھ اُس وقت دِین نہ تھا وہ بعد میں کسی صورت دِین نہیں ہو سکتا ، کیونکہ اُس وقت اللہ نے دِین مکمل فرمایا دیا ، جِس میں کسی بھی تبدیلی کی کوئی بھی گنجائش نہیں ۔ والسلام علیکم۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ::::: حجء اکبر ، اکبری حج :::::

Post by چاند بابو »

محترم بہت بہت شکریہ۔
قرآن و سنت کی روشنی میں ایک غلط فہمی کی تصحیح کا شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عادل سہیل
کارکن
کارکن
Posts: 60
Joined: Sun Apr 29, 2012 7:25 pm
جنس:: مرد

Re: ::::: حجء اکبر ، اکبری حج :::::

Post by عادل سہیل »

چاند بابو wrote:محترم بہت بہت شکریہ۔
قرآن و سنت کی روشنی میں ایک غلط فہمی کی تصحیح کا شکریہ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
الحمد للہ علی توفیقہ ،
شکریہ پر جزاک اللہ خیرا ، چاند بھائی ۔
والسلام علیکم
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”