*==== حج کے بعض اہم احکام ====*

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
سید وجیہہ عباسی
کارکن
کارکن
Posts: 5
Joined: Mon Aug 15, 2016 5:12 pm
جنس:: مرد

*==== حج کے بعض اہم احکام ====*

Post by سید وجیہہ عباسی »

:bismillah:; *==== حج کے بعض اہم احکام ====*

ہر سال لاکھوں بندگان خدا حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عاشقانہ سفر کرکے سوئے حرم کو رواں دواں ہوتے ہیں ، ان کے دل میں ایک ہی جذبہ ہوتا ہے کہ *اپنے رب کو راضی کرنا اور جو احکام اس نے اس عظیم عبادت کے لئے دیئے ہیں ان کی بجا آوری میں کوتاہی نہ کرنا ،* اسی مناسبت سے یہ تحریر پیش خدمت ہے تاکہ حج کے اہم احکام ایک نگاہ میں سامنے آجائیں۔ (سفیان بلند)

*حج کی قسمیں 3 ہیں*

1:…… حج افراد : میقات سے صرف حج کا احرام باندھنا ۔
2:…… حج قران : حج کے مہینے میں حج اور عمرے کا ایک ساتھ ایک ہی احرام باندھنا
3:…… حج تمتع : حج کے مہینے میں پہلے عمرے کا اور پھر حج کا احرام باندھنا

*حج کے فرائض 3 ہیں*

1:…… احرام باندھنا ۔
2:…… وقوف عرفہ کرنا۔
3:…… طواف زیارت کرنا ۔

*حج کے واجبات 21 ہیں*

1:…… میقات سے احرام باندھنا۔
2:…… وقوف عرفات کو غروب تک دراز کرنا ۔
3:…… یوم نحر (10 ذی الحجہ) کی فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے مزدلفہ میں قیام کرنا۔
4:…… جمرات پرکنکری پھینکنا ۔
5:…… قارن اور متمتع کو قربانی کرنا ۔
6:…… سر منڈوانا(یا بال کٹوانا)۔
7:…… اور اس کو خاص حرم میں اور ایام نحر میں کرنا۔
8:…… رمی کو حلق سے مقدم کرنا ۔
9:…… قارن اور متمتع کا رمی اورحلق کے درمیان نحر (دم شکر ادا) کرنا۔
10:…… طواف زیارت کو ایام نحر (10 تا 12 ذی الحجہ) میں کرنا۔
11:…… صفا ، مروہ کی سعی حج کے مہینوں میں کرنا۔
12:…… اس سعی کا اعتبار طوافِ کے بعد ہونا۔
13:…… غیر معذور کے لئے چل کر سعی کرنا۔
14:…… سعی کا صفا سے شروع کرنا۔
15:…… طوافِ وداع کرنا۔
16:…… بیت اللہ کے ہر طواف کو حجر اسود سے شروع کرنا۔
17:…… تیامن یعنی داہنے ہاتھ سے شروع کرنا۔
18:…… غیر معذور کے لئے پیدل طواف کرنا۔
19:…… دونوں حدث (چھوٹی ناپاکی اور بڑی ناپاکی ) سے پاک ہونا۔
20:…… ستر چھپانا۔
21:…… ممنوعات کا ترک کرنا۔
*نوٹ : ان میں سے بعض واجبات کے چھوڑنے سے دم لازم ہوتا ہے اور بعض کے چھوڑنے سے دم لازم نہیں ہوتا۔*

*حج کی سنتیں 60 ہیں*

1:…… احرام کے لئے غسل کرنا۔
2:…… یا وضو کرنا۔
3 :…… لنگی اور چادر پہننا جو نئے اور سفید ہوں۔
4:…… خوشبو لگانا۔
5:…… احرام کی دو رکعت پڑھنا۔
6:…… احرام کے بعد لبیک کی کثرت کرنا
7:…… تلبیہ میں آواز کو بلند کرنا جب نماز پڑھے (مرد کے لئے)
8:…… یا بلندی کی طرف چڑھے
9:…… یا نیچے کی طرف اترے ،
10:…… یا(کسی) سوار سے ملے
11:…… اور صبح کے وقت ۔
12:…… اور جب بھی تلبیہ پڑھے بار بار پڑھے
13:…… اورنبی پاک ﷺ پر درود پڑھنا
14:…… اور جنت ، و نیکوں کا سوال کرنا۔
15:…… اور جہنم سے پناہ مانگنا۔
16:…… مکہ میں داخلہ کے لئے غسل کرنا۔
17:…… دن میں باب معلی سے مکہ میں داخل ہونا۔
18:…… بیت اللہ کی زیارت کے وقت اللہ اکبر اور لا الہ ا لا اللہ پڑھنا۔
19:…… بیت اللہ کو دیکھتے ہی محبوب چیز کی دعا مانگنا ۔
20:…… طواف قدوم کرنا چاہے حج کے مہینے نہ ہو۔
21:…… اس طواف میں اضطباع و رمل کرنا جس کے بعد سعی کرنی ہو۔
22:…… مرد کے لئے میلین اخضرین کے درمیان دوڑنا اور باقی میں آہستہ چلنا۔
23:…… کثرت سے طواف کرنا ، آفاقی کے لئے یہ نفل نماز سے افضل ہے۔
24:…… سات ذی الحجۃ کو مکہ میں نماز ظہر کے بعد خطبہ دینا (امام کے لئے)
25:…… اور یہ ایک خطبہ ہوگا بغیر درمیان میں جلسہ کئے ہوئے۔
26:…… اس میں لوگوں کو حج کے مناسک سکھلائے جائیں۔
27:…… (۸ ؍تاریخ )کو مکہ سے منی کے لئے طلوع آفتاب کے بعد نکلنا۔
28:…… اور رات منی میں گزارنا۔
29:…… پھر یوم عرفہ(۹؍)کو منی سے عرفات کے لئے طلوع شمس کے بعد نکلنا
30:…… عرفات میں امام زوال کے بعد دو خطبے دے ۔
31:…… اور ان کے درمیان بیٹھے۔
32:…… ان دونوں مجموعوں میں تضرع ،خشوع، آنسو بہا کر رونا۔
33:…… اور اپنے لئے، والدین کے لئے اور مسلمانوں کے لئے خوب دعا کرنا۔
34:…… پھر عرفات سے غروب کے بعد وقار اور سکون سے نکلنا۔
35:…… مزدلفہ میں بطن وادی سے ہٹ کر جبل قزح کے پاس اترنا۔
36:…… اور دسویں شب مزدلفہ میں قیام کرنا۔
37:…… اور منی کے دنوں (۱۰ ؍۱۱؍۱۲) منی میں رات گذارنا۔
38:……رمی جمار کے وقت منی کو دائیں جانب اور مکہ کو بائیں جانب رکھنا۔
39:…… تما م دنوں جمرۂ عقبہ کی رمی کے وقت سوار ہونا۔
40:…… اور جمرۂ اولی کے وقت پیدل چلنا ۔
41:…… اور جمرہ ٔوسطی کی رمی کے وقت پیدل چلنا۔
42:…… اور رمی کے وقت بطن وادی میں کھڑا ہونا۔
43:…… رمی کا پہلے دن طلوع شمس اور زوال کے درمیان میں ہونا۔
44:…… اور باقی دنوں میں زوال اور غروب کے درمیان ہونا۔
45:…… حجِ افراد کرنے والے کے لئے ہدی کا ذبح کرنا بھی سنت ہے۔
46:…… حج افراد کی ہدی سے اور نفل ہدی سے اور قران و تمتع کی قربانی سے کھانا۔
47:…… یوم نحر کو پہلے خطبہ کی طرح خطبہ کہنا سنت ہے۔
48:…… اس میں حج کے بقیہ مناسک سکھلائے جائیں۔
49:…… بارہ تاریخ کو منی سے نکلنے کا ارادہ ہو تو غروب شمس سے پہلے جلدی کرنا
50:…… منیٰ سے نکلنے کے بعد تھوڑی دیرمقام محصب میں اترنا سنت ہے۔
51:…… اور زمزم کے پانی کو خوب سیراب ہو کر پینا۔
52:…… بیت اللہ کی طرف منھ کرکے ، اس میں دیکھتے ہوئے پینا ۔
53:…… کھڑے ہو کر پینا۔
54:…… زمزم پانی تھوڑا سا اپنے سر اور جسم پر ڈالنا۔
55:…… ملتزم سے چمٹنا اس طرح پر کہ اپنا سینہ اور منھ اس پر رکھے سنت ہے۔
56:…… تھوڑی دیر کے لئے اپنی محبوب چیز کی دعا مانگتے ہوئے غلاف کو تھامنا۔
57:…… بیت اللہ کی چوکھٹ کا بوسہ دینا۔
58:…… بیت اللہ میں ادب و عظمت سے داخل ہونا( اگر ہوسکے)
59:…… زیارت مدینہ کرنا ۔
60:…… حضور ﷺ پر درود و سلام پڑھنا۔
لغت :
*اضطباع :* احرام کی چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے گزار کر بائیں کندھے کے اوپر ڈالنے کو اضطباع کہتے ہیں ۔
*رمل :* جس طواف کے بعد سعی ہو اس کے تین پہلے تین چکر میں ذرا اکڑ کر چلنے کو رمل کہتے ہیں ، یہ سنت ہے۔

*جنایت کی 4 قسمیں اور اس کا مجموعہ 38 جنایتیں ہیں*

1:…… وہ جنا یت جس میں *دم* واجب ہوتا ہے وہ 14 ہیں۔
2:…… وہ جنایت جس میں *آدھا صاع گیہوں صدقہ* واجب ہوتا ہے وہ 13 ہیں ۔
3:……وہ جنایت جس میں *آدھا صاع سے کم صدقہ* واجب ہوتا ہے۔
4:…… وہ جنایت جس میں *قیمت* واجب ہوتی ہے ۔

*دم یعنی بکری واجب کرنے والی جنایتیں 14ہیں*

1:…… کوئی بالغ محرِم عضو پر خوشبو لگالے۔
2:…… اپنے سر کو مہندی سے رنگے۔
3:…… خوشبودار تیل لگائے۔
4:…… سلا ہوا کپڑا پہنے۔
5:…… پورے ایک دن سر کو چھپائے۔
6:…… چوتھائی سر منڈوالے۔
7:…… پچھنا لگانے کی جگہ کے بال کو کاٹے ۔
8:……، ایک بغل کے بال کو کاٹے۔
9:…… زیر ناف بال کو کاٹے ۔
10:…… گردن کے بال کو کاٹے۔
11:…… دونوں ہاتھ اور پیر کے ناخن کو ایک مجلس میں کاٹے۔
12:…… ایک ہاتھ یا ایک پیر کے ناخن کو کاٹ لے۔
13:…… حج کے واجبات میں سے کسی ایک واجب کو ترک کردے۔
14:……حالت جنابت میں طواف کرلے، تو ان سب صورتوں بکری لازم ہے۔

*وہ جنایات جن سے آدھاصاع گیہوں واجب ہوتا ہے ،13 ہیں*

1:……مکمل عضو سے کم پر خوشبو لگائے۔
2:…… ایک دن سے کم سلا ہوا کپڑا پہنے۔
3:…… ایک دن سے کم اپنا سر ڈھانپے۔
4:…… سر کے چوتھائی سے کم بال منڈوائے۔
5:…… پانچ ناخن سے کم کاٹے۔
6:…… ہر ناخن کے بدلے نصف صاع ہے۔
7:……حالت حدث(بے وضو) میں طواف قدوم یاطواف صدر کرے ۔
8:…… یا طواف صدر میں ایک چکر چھوڑ دیا۔
9:……دو تین چکر طواف چھوڑے ، تو ہرایک کے بدلے آدھا صاع۔
10:…… کسی جمرہ پر ایک کنکری چھوڑدی۔
11:…… سات کنکری سے کم چھوڑے تو ہر کنکری کے بدلے آدھا صاع۔
12:……یا اپنے علاوہ کسی(محرم یا حلال) کا سر حلق کیا۔
13:…… اگر عذر سے خوشبو لگائی ، یا سلا ہوا کپڑا پہنا ،یا حلق کیا تو اسے اختیا ر دیا جائے گا کہ ذبح کرے ،یا تین صاع چھ مساکین پر صدقہ کرے یا تین روزے رکھے ۔

*وہ جنایت نصف صاع سے کم واجب کرتی ہے ایک ہے*

1:……جوں یا ٹڈی کو مارے تو جو چاہے صدقہ کرے۔

*وہ جناتیں جو قیمت کو واجب کرتی ہیں 10 ہیں*

1……اگرمحرم نے شکار کو قتل کیا پوری قیمت لازم ہوگی۔
2:……شکار کا ایسا عضو کاٹا کہ بھاگ نہیں سکتا تو پوری قیمت لازم ہوگی ۔
3:……پرندے کا ایسا پر اکھاڑا کہ اڑ نہیں سکتا تو پوری قیمت لازم ہوگی۔
4:……پرندے کا ایسا پر کاٹا کہ وہ اڑ سکتا ہو تو جو قیمت کم ہوئی وہ لازم ہوگی۔
5:……پرندے کا ایسا پر نوچا کہ وہ اڑ سکتا ہو تو جو قیمت کم ہوئی وہ لازم ہوگی۔
6:…… جانورکا ایسا عضو کاٹا کہ بھاگ سکتاہو تو جو قیمت کم ہوئی وہ لازم ہوگی۔
7:…… یا انڈے کو توڑنے سے انڈے قیمت واجب ہوگی ۔
8:…… اور درندے کے قتل پر بکری کی قیمت سے تجاوز نہ ہوگا۔
9:……حلال حرم کاشکار مارے تو پوری قیمت ہے۔
10:……حرم کی گھاس اور خود رو درخت کے کاٹنے سے اس کی قیمت ہے۔

*ان جانوروں کے قتل سے کچھ واجب نہیں ہوتا وہ 14 ہیں*

1:……کوا
2:…… چیل
3:…… بچھو
4:…… چوہا
5:……سانپ
6:……پاگل کتا
7:…… مچھر
8:……چیونٹی
9:……پسو
10:……چیچڑی
11:…… کچھوا
12:……اور جس کا شکار نہ ہوتا ہو اسکے مارنے سے کچھ واجب نہیں۔
13:…… اگر (درندہ )حملہ کرے تو اس کے قتل پر کچھ بھی واجب نہیں ۔
14:…… پالتو جانور کے قتل کرنے سے کچھ واجب نہیں ہوتا ۔

*جن جانورں کا گوشت ذبح کرنے والا کھا سکتا ہے 4 ہیں*

1……دم تمتع
2……دم قران
3……نفلی ہدی
4……قربانی کا گوشت خود کھا سکتا ہے

*جن جانور ں کا گوشت ذبح کرنے والا نہیں کھا سکتا ہے 6 ہیں*

1……جنایات کا دم
2……کفارات کا دم
3……شکار کا بدلہ
4…… بیماری کی وجہ سے ہدی کو راستے میں ذبح کر نا پڑا ہو
5……احصار کا دم
6……نذر کا دم

*جن جانورں کو حرم میں ذبح کر نا ضروری ہے 5 ہیں*

1……دم تمتع
2:…… دم قران
3……نفلی ہدی
4……دم احصار
5……شکار کا بدلہ

*جس جانور کو حرم میں ذبح کر نا ضروری نہیں وہ 1ہے*

1……ہدی بیمار ہو گئی ہو تو جہاں چا ہے ذبح کرے

*جن جانورں کو ایام النحر میں ذبح کر نا ضروری ہے،وہ 3 ہیں*

1……دم تمتع
2……دم قران
3……بہتر ہے کہ نفلی ہدی کو بھی یوم النحر میں ذبح کرے ۔

لغت :
*حرم :* مکہ مکرمہ کے چاروں طرف حرم کے حدود ہیں اس میں بعض ہدی کو ذبح کرنا ضروری ہوتا ہے ۔یوم النحر ، ۱۰ ؍ ۱۱؍۱۲؍ ذی الحجہ کو ایام نحر کہتے ہیں ۔

*جن جانورں کو یوم النحرمیں ذبح کر نا ضروری نہیں ہے وہ 5 ہیں*

1……کفارات کادم
2……نذر کا دم
3……احصار کا دم
4……شکار کا بدلہ
5……جنایات کا دم

*عمرہ کا بیان*

*عمرہ میں 3 چیزیں فرض ہیں*

1……میقات سے احرام باندھے۔
2……سات چکر طواف کرے۔
3……اس کے بعد سعی کرے ۔
0……بال کٹوا کر حلال ہوجائے ۔
0……باقی تمام چیزیں وہی ہیں جو حج میں ہیں۔

*قبولیت دعا کے مقامات 15 ہیں جہاں دعا قبول ہوتی ہے*

1:……حالت طواف میں۔
2:……ملتزم کے پاس۔
3:……میزاب(رحمت) کے نیچے ۔
4 :…… بیت اللہ کے اندر۔
5:……زمزم کے پاس۔
6:…… مقام ابراہیم کے پیچھے ۔
7:……صفا پر ۔
۸:……مروہ پر۔
9:…… حالت سعی میں۔
10:……عرفات میں۔
11:…… منی میں۔
12:……جمرۂ اولی۔
13:…… جمرۂ ثانیہ۔
14:…… جمرۂ ثالثہ کے پاس (رمی کے وقت)
15:……چوتھے دن کی رمی کے وقت۔
*ماخوذ از ثمرة الفقه* sw:
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”