خدا کی موجودگی پر مباحثہ (تحریر: سید حماد رضا بخاری)

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: خدا کی موجودگی پر مباحثہ (تحریر: سید حماد رضا بخاری)

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو نے لکھا ہے:
میری طرف سے اس قسم کے علمی موضوع کو شروع کرنے کی بالکل اجازت ہے.
مجھے آپ سے یہی امید تھی کہ آپ اسی طرح فراخدلی کا مظاہرہ فرمائیں گے.

جزاک اللہ احسن الجزاء.
چاند بابو نے لکھا ہے:
مگر دھیان یہ رہے کہ یہ موضوع صرف موازنے کے لئے استعمال ہو اس میں مکالمہ کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی.
یعنی کوئی دو پارٹیز اس موضوع میں خدا کے ہونے یا نا ہونے یا پھر خدا کی وحدانیت یا غیرواحدانیت پر بحث نہیں کر سکیں گی.
میرے خیال میں موازنہ ہمیں مکالمہ کی طرف لے جائے گا جس سے وہی انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے ہم احتراز چاہتے ہیں.
لہذا موازنہ، مکالمہ اور مباحثہ کی اجازت نہیں ہوگی .یہ صرف مواد کو یکجا کرنے کی ایک لڑی ہوگی جسے تحقیق اور طلب ِ حق کے لیے استعمال میں لایا جائے گا.

البتہ مختلف موضوعات پر موجود کتب و رسائل جن میں بنیادی اسلامی عقائد کی نفی کی گئی ہےاگر ان کی مخالفت میں کوئی صاحب اپنی رائے دینا چاہے تو اسے اجازت ہو گی.
جی ہاں! اردو نامہ ایک مذہبی اور اسلامی فورم ہے اس لیے ہم اس معاملہ میں اپنے بنیادی عقائد کے حوالہ سے غیر جانبدار نہیں رہ سکتے لیکن اس کے لیے یہ بنیادی شرط ہونی چاہیے کہ جو مواد کوئی اسلامی بنیادی عقائد کے دفاع میں پیش کر رہاہواس کے لیے بھی کچھ حدود و قیود ہونی چاہیے تاکہ یہ محض جذباتی پن نہ ہو بلکہ ایسا ٹھوس مواد ہو جو مخالف کو اس امر پر مجبور کرسکے کہ وہ اپنے مزعومہ غیر اسلامی عقائد پر نظر ِ ثانی کرے اور اسلامی عقائد کی سچائی اسے اپنی کشش کی وجہ سے اپنی طرف کھینچ لے.
ویسے یہ ایک انتہائی حساس موضوع ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ مخالفت میں دلائل دینے والے ہمیں انسانی عقلی بنیادوں پر دلائل دیتے ہیں.
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ موضوع جیسا بھی بنائیں کھلی آزادی ہے مگر اس میں کوئی گمراہ کن مواد نا رکھیں اور اگر موضوع کی روانی کے لئے ایسا مواد رکھنا ضروری ہو تو اس مواد کے بالکل ساتھ اسی پوسٹ میں اس مواد کے رد کے سلسلے میں‌جامع عقلی و دینی دلائل کے ساتھ مفصل نوٹ بھی ضرور دیجئے گا تاکہ کل کلاں میرے جیسا کوئی کمزور اسے پڑھ کر گمراہی کا شکار ہی نا ہو جائے.
اس امر سے کون انکار کرسکتاہے کہ یہ حساس موضوع نہیں ہے . امام رازی رحمۃ اللہ علیہ جیسا عبقری انسان آخری وقت میں غالبا اپنے وصیت نامہ میں اعتراف کرچکا ہے کہ میرا عقیدہ وہی ہے جو خراسان کی سوت کاتنے والی بوڑھی عورتوں کا ہے اور میں خدا وند بزرگ و برتر کے سامنے مذکورہ عقیدہ کے ساتھ حاضر ہورہاہوں.

لیکن ایک بات پہلے سے واضح کروں کہ بسا اوقات کسی موضوع کے سمجھانے کے لیے ہمیں کسی کتاب یا لنک کا حوالہ دینا پڑے گا تو فوری طور پر اس کے رد یا تردید کے لیے ہمارے پاس کوئی کتاب یا لنک دستیاب نہیں ہوگی کیونکہ اس سے خلط مبحث ہونے کا اندیشہ ہوگا.
اس کے لیے میں یہاں ایک مثال پیش کرتا ہوں کہ عقل کی تعریف وغیرہ سمجھانے کے لیے ایک لنک فراہم کیا گیا تو وہاں پر اس بات کا مطالبہ شاید بے جا ہو کہ عقل کی تردید یا تحدید کے لیے اسلامی تحقیقی مواد اسی تھریڈ یا پیغام میں پیش کیا جائے.
اور اکثر اوقات ان کے دلائل عقلی بنیادوں پر اتنے وزنی ہوتے ہیں کہ اچھا خاصا ہوش و حواس رکھنے والا اور ایمان والا آدمی بھی ڈگمگانے لگتا ہے.
منکرین ِ خدا کے دلائل صرف عقلی بنیادوں پر نہیں ہوتے اب وہ نئے ہتھیاروں کے ساتھ مسلح ہو کر نکلے ہیں وہ جذباتی ، سائنسی ، عقلی ، مابعدالطبیعاتی دلائل ونظریات کے حوالہ سے انکارِ خدا کررہے ہیں بلکہ کئی ایک جگہوں پر خالی قیاسی اندازوں سے بھی یہی کام لے رہے ہیں جیسے نظریہ ارتقا وغیرہ.
امید ہے کہ موضوع شروع کرنے سے پہلے میری درخواست کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور بھرپور طریقے سے میرے اٹھائے ہوئے نقاط پر عمل کیا جائے گا.
جناب ِ عالی ! درخواست نہیں بلکہ ہدایات.
سید حماد رضا بخاری
کارکن
کارکن
Posts: 52
Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: خدا کی موجودگی پر مباحثہ (تحریر: سید حماد رضا بخاری)

Post by سید حماد رضا بخاری »

برادر عبداللہ عبید صاحب، میرا بھی مطلب یہی تھا جیسا آپ نے اُوپر فرمایا کہ( میرے خیال میں موازنہ ہمیں مکالمہ کی طرف لے جائے گا جس سے وہی انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے ہم احتراز چاہتے ہیں.). خیر میں یہاں ایک مکمل کتاب اور ایک کتاب کا پہلا باب جوکہ اسی موضوع پرہے، شیرء کر رہا ہوں. والسلام و علیکم
www.mediafire.com/view/9z339nljs7zvten/Pand-E-Tareekh1of5_%28Taoheed%29.pdf
اور
www.mediafire.com/view/vytmzx7g3m64pjn/Khuda_Shanasi_%28Makaram_Sherazi%29.pdf
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”