اردو کی غلطیاں

اردوزبان کے قواعد کے بارے میں فنی معلوماتی دھاگہ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اردو کی غلطیاں

Post by محمد شعیب »

عام طور لوگ اردو تحریر میں جو غلطیاں کرتے ہیں ان کا ذکر یہاں کیا جائیگا.

کسی کو مخاطب کرتے وقت یا حکم دیتے وقت "ں" کا استعمال غلط ہے.
مثلا اگر کہیں اعلان لگانا ہے تو لوگ لکھتے ہیں "میرے پیارے بھائیوں" اس میں یہ "ں" غلط ہے. یہاں "بھائیو" بغیر "ں" کے لکھنا ہوگا.
اسی طرح کسی بات کا حکم کرتے وقت لوگ لکھتے ہیں "اس کا جواب دوں" مخاطب کے لئے "ں" نہیں ڈالنا. یوں لکھیں "اس کا جواب دو". اگر "دوں" لکھا تو یہ متکلم کا صیغہ بن جائے گا اور اس کا مطلب ہو گا کہ "میں اس کا جواب دوں"

وقت کم ہے. باقی کچھ اور غلطیوں کا ذکر بعد میں انشاء اللہ.
Last edited by محمد شعیب on Wed Feb 23, 2011 12:26 pm, edited 1 time in total.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: اردو کی غلطیاں

Post by عبیداللہ عبید »

جزاک اللہ شعیب بھائی

ویسے یہ ٹھیک کریں "میرے پیار بھائیوں" کی بجائے “میرے پیارے بھائیوں“
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by نورمحمد »

عبید اللہ بھائی ‌: آپ کے مراسلے نے تھوڑا کنفیوز کیا ہے . بھائیو ہی تو صحیح ہے !!!
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by محمد شعیب »

نورمحمد wrote:عبید اللہ بھائی ‌: آپ کے مراسلے نے تھوڑا کنفیوز کیا ہے . بھائیو ہی تو صحیح ہے !!!

نور محمد صاحب !
عبید صاحب نے لفظ "بھائیو" کی تصحیح کا نہیں بلکہ لفظ "پیارے" کی تصحیح کا فرمایا تھا. جو میں نے کر دی.
شکریہ عبید بھائی.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by نورمحمد »

شاید آپ نے (میرے) مراسلہ پڑھنے سے قبل یہ تدوین کی تھی اس لئے میری سمجھ میں نہ آ سکا -

شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by چاند بابو »

بہت خوب شعیب بھیا آپ اس معاملے میں پہلے بھی کافی فعال رہے ہو ;)
میرے خیال میں اب بھی یہ کام آپ کی کیجئے البتہ اس بار کسی کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔

بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by محمد شعیب »

h.a.h.a

شکریہ چاند بابو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by عتیق »

v;g v;g
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
محمد عامر
کارکن
کارکن
Posts: 9
Joined: Mon Apr 05, 2010 11:29 am
جنس:: مرد
Location: Karachi Pakistan

Re: اردو کی غلطیاں

Post by محمد عامر »

سلسلہ اچھا ہے مگر اس میں معزز ارکان نے زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی؟ چلیں کچھ اضافہ ہم بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
کچھ غلطیاں؛
غلط؛ میں نے چور کو تھپڑ مارا. ماں نے احمد کو کاجل لگایا.
درست؛ میں نے چور کے تھپڑ مارا. ماں نے احمد کے کاجل لگایا.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by افتخار »

v;g
شاہین اعوان
دوست
Posts: 292
Joined: Sat May 12, 2012 11:08 pm
جنس:: عورت

حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے چند اشعار

Post by شاہین اعوان »

تو نے پوچھی ھے امامت کی حقیقت مجھ سے
خدا تجھے میری طرح صاحب اسرار کرے

ھے وھی ترے زمانے کا امام برحق
جو تجھے حاضر و موجود سے بے زار کرے

- -------------------------------------------

خودی کی خلوتوں میں کبریائ

خودی کی جلوتوں میں مصطفائ

زمین و آسمان و عرش و کُرسی
خودی کی زد میں ھے ساری خدائ
-------------------------------------------------
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by محمد شعیب »

ڈاکٹر صاحب
یہ شعروشاعری کا دھاگہ نہیں ہے. یہاں اردو اصلاحات پیش کریں ...
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by میاں محمد اشفاق »

اسلام علیکم
کچھ حضرات ماہ رمضان کا مہینہ کہتے ہیں یہ غلط ہے
یا تو ماہ رمضان ہوتا ہے یا رمضان کا مہینہ یعنی ماہ اورمہینہ کا مطلب ایک ہی ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by عتیق »

آپ لوگ غلطیاں بتائیں..........میں اپنی اصلاح کرنے میں لگا رہنگا
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: اردو کی غلطیاں

Post by پپو »

میں تو کہتا ہوں جو کچھ بھی فورم پر غلط لکھا جائے اسے یہیں کاپی کر دیا جائے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by محمد شعیب »

پپو wrote:میں تو کہتا ہوں جو کچھ بھی فورم پر غلط لکھا جائے اسے یہیں کاپی کر دیا جائے
یہ بھی اچھی رائے ہے ...
اریبہ راؤ
کارکن
کارکن
Posts: 183
Joined: Tue Jun 09, 2015 3:28 am
جنس:: عورت

Re: اردو کی غلطیاں

Post by اریبہ راؤ »

بہت اچھے
معلوماتی دھاگہ ہے۔ اسے جاری رہنا چاہئے
میرا پاکستان
کارکن
کارکن
Posts: 51
Joined: Tue Jul 26, 2011 1:41 pm
جنس:: مرد

Re: اردو کی غلطیاں

Post by میرا پاکستان »

بہت خوب
[center]یو تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو[/center]
[center]تم سبھی کچھ ہو، بتائو تو مسلمان بھی ہو؟[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by چاند بابو »

اریبہ راؤ wrote:بہت اچھے
معلوماتی دھاگہ ہے۔ اسے جاری رہنا چاہئے
جی بالکل یہ جاری ہی ہے اور جاری رہے گا۔
میرا پاکستان wrote:بہت خوب
پسندیدگی کا شکریہ محترم
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کی غلطیاں

Post by محمد شعیب »

پسندیدگی کا شکریہ
چلیں شغل کے طور پر ایک امتحان لیتے ہیں۔ مندرجہ ذیل جملے میں کتنی غلطیاں ہیں اور کون کونسی ہیں ؟
"میں نے ماہ رمضان کے مہینے میں شب قدر کی رات کوہ طور کے پہاڑ پر کھڑے ہو کر آب زم زم کا پانی پیا"
Post Reply

Return to “اردو قواعد”