مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

حافظ محمد ذیشان صاحب کا بنایا ہوا مفت اسلامی یونیکوڈ لائبریری سافٹ وئیر جس میں قرآن کریم اور تمام احادیث کی کتب کے علاوہ بے شمار یونیکوڈ اسلامی مواد موجود ہے
ابن آدم
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Sat Feb 05, 2011 12:52 am
جنس:: مرد

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by ابن آدم »

اسلام وعلیکم
بار ہا بار کوشش کے باوجود یہ ایرر ہی آتا ہے
رہنمائی فرمائیں
Image
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by amqmz »

[quote="ابن آدم"]اسلام وعلیکم
بار ہا بار کوشش کے باوجود یہ ایرر ہی آتا ہے
رہنمائی فرمائیں
Image[/quote]
وعلیکم السلام
جو ایرر آپ موصول کر رہے ہیں اس کی وجہ آپ کے سسٹم میں انسٹال فونٹ "جمیل نوری نستعلیق" ہے .
آپ اپنے سسٹم سے اس فونٹ کو ان انسٹال کر دیں‌ اس کے بعد سوفٹ ویئر کو چلائیں . امید ہے کہ آپ سوفٹ ویئر کو چلانے میں کامیاب ہو جائیں‌ گے .
اور آپ کو یہ بھی بتا چلوں کہ اس فونٹ کے نہ ہونے سے سوفٹ ویئر کے مینوز خوبصورت یعنی جمیل نوری نستعلیق میں نظر نہیں‌ آئیں گے مگر اب کیونکہ آپ کے کمپیوٹر میں‌ یہ ایرر آ رہا ہے اس لیے اب ایسا کرنا پڑے گا ورنہ اکثر کمپیوٹروں میں یہ کامیابی سے چل رہا ہے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے ہوتے ہوئے .فونٹ کے ہوتے وقت سوفٹ ویئر کے مینیوز وغیرہ کی حالت ایسے ہوتی ہے .

Image

مگرجیسے پہلے عرض کیا کہ یہ فونٹ مکتبۃ سوفٹ ویئر کے حوالے سے آپ کا کمپیوٹر بھاری محسوس کر رہا ہے اس لیے یہ ایرر آرہا ہے اور سوفٹ ویئر کھلنے نہیں‌ پا رہا آپ فونٹ ان انسٹال کر دیں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا.
اس کے بعد جب بھی مکتبۃ الحکیم سے متعلق کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو ضرور یاد فرمائیں .شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
راقم
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Sat Feb 27, 2010 3:20 am

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by راقم »

ما شاء اللہ حافظ محمد ذیشان صاحب، بہت بڑا کام کر رہے ہیں.
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کے علم ،عمل ،عمر اور ایمان میں برکت عطا فرمائے.
میں نے یہ سافٹ وئیر انسٹال تو کیا تھا لیکن کتابیں شامل کرنے کا طریقہ پتا نہیں تھا. آج یہ بھی دیکھ لیا ہے. استعمال کرنے کے بعد کچھ کہہ سکوں گا.
ایک بات اور آپ سے یہ کرنا تھی کہ آپ نے بے بی لون کے فیچرز شامل کرنے کے لیے کہا ہے. کیا آپ اس کی بجائے "لنگوز ڈکشنری" کے فیچرز شامل نہیں کر سکتے.اسی طرح کی ایک ڈکشنری "سٹار ڈکشنری" بھی ہے.
مجھے لنگوز کے فیچرز سب سے بہتر لگے ہیں.

لنگوز ڈکشنری یہاں ہے:

http://www.lingoes.pk/2009/12/english-t ... ngoes.html
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by محمد شعیب »

ذیشان صاحب
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے.
میں معہد والا شعیب ہوں.
msuhail197
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Thu Mar 31, 2011 7:04 am
جنس:: مرد

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by msuhail197 »

amqmz wrote:ایک اور چیز جو مکتبۃ الحکیم کی تلاش میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تیار کرنے کا ارادہ ہے مگر اس کو شامل کرنے سے پہلے آپ حضرات کی رائے لینا ضروری سمجھتا ہوں.
اصل میں میرے استعمال میں Babylon ڈکشنری سوفٹ ویئر ہے جس کے اندر ایک فیچراور خوبی یہ ہے کہ جب اس کی سرچ بار میں کچھ لکھنا شروع کیا جائے تواگر لکھے جانے والے الفاظ یا اس سے ملتے جلتے الفاظ Babylon میں موجود لغات یا انسائیکلوپیڈیا وغیرہ میں موجود ہوتے ہیں تو Babylon اپنی طرف سے ان الفاظ کو تجویز کرتا ہے اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ تلاش کرنے والے کو پہلے سے پتا لگ جاتا ہے کہ یہ یہ الفاظ موجود ہیں .
اب مکتبۃ الحکیم میں اس سے فائدہ اس طرح اٹھایا جا سکتا ہے کہ جب تک یہ فیچر مکتبۃ الحکیم میں شامل نہیں ہو جاتا Babylon کی مدد سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے جن الفاظ کو لے کر ہم مکبتۃ الحکیم کے کسی مجموعے میں تلاش کرنا چا رہے ہیں پہلے یہ تو معلوم ہو جائے کہ یہ الفاظ اس مجموعے میں استعمال ہوئے ہیں یا نہیں یا یوں کہہ لیں کہ جس طرح اور جس تلفظ کے ساتھ ہم ان کو ٹائپ کرنا چاہتے ہیں سرچ بار میں، اس طرح مکتبۃ الحکیم میں بھی ٹائپ کیے گئے ہیں یا نہیں. اس سوچ کے تحت میں نے اس وقت مکتبۃ الحکیم میں موجود "حدیث شریف > صرف اردو ترجمہ" میں موجود تمام احادیث شریفہ کی کتب میں موجود الفاظ پر مشتمل ایک مجموعہ تیار کیا ہے جو کہ Babylon سوفٹ ویئر میں کام کرے گا . اگر آپ کو اس سے سہولت اور آسانی ہو تو باقی تمام مجموعوں کے الفاظ کی بھی فہارس تیار کروں گا ان شاء اللہ تعالی.
تو سب سے پہلے آپ Babaylon سوفٹ ویئر کو اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیجیئے
http://www.softpedia.com/get/Others/Hom ... -Pro.shtml
یاد رکھیے یہ سوفٹ ویئر ٹرائل ہے 30 دنوں کے لیے، اگر کسی کو 30 دنوں کی حد کی وجہ سے پریشانی ہو تو وہ پی ایم کرے.
اس کے بعد یہ فائل ڈاؤن لوڈ کر کے ڈبل کلک کر کے Babylon میں انسٹال کر لیں.
http://www.4shared.com/file/nUf1zbfp/Ha ... _only.html
ایسا کرنے سے Hadees Shareef urdu only نامی ایک فائل Babylon کا حصہ بن جائے گی جو کہ مشتمل ہو گی ان تمام الفاظ پر جو اس وقت مکتبۃ الحکیم میں موجود "حدیث شریف > صرف اردو ترجمہ" میں موجود تمام احادیث شریفہ کی کتب میں موجود ہیں .
اگر کوئی سوال ہو تو ضرور یاد کریں.شکریہ
آپ کی دعاؤں کا طالب.
أسأل الله التوفيق لي ولكم.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by عبیداللہ عبید »

ابن آدم wrote:اسلام وعلیکم
بار ہا بار کوشش کے باوجود یہ ایرر ہی آتا ہے
رہنمائی فرمائیں
Image

جمیل فانٹ کو ان انسٹال نہ کریں ۔میں ایک ترکیب بتاتا ہوں ، اس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ڈیسک ٹاپ سے “مائی کمپیوٹر“ پر رائٹ کلک کرکے“ پراپرٹیز“ میں جائیں۔

اور وہاں“ ایڈ وانس“ کے ٹیب پرکلک کریں ۔

دائیں کونے میں “ ایرر رپورٹنگ“ پر کلک کرکے“انیبل ایرر رپورٹنگ “سے ریڈیو بٹن ہٹاکر “ڈس ایبل ایرر رپورٹنگ“ پر لگائیں۔

اور “ بٹ نوٹیفائی می وین کریٹیکل ایرر آکرز“ سے چیک باکس ختم کردیں ۔

پھر یہ ایرر نہیں آئےگا۔ان شاء اللہ
امتیاز
کارکن
کارکن
Posts: 24
Joined: Wed Apr 13, 2011 6:38 am
جنس:: مرد

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by امتیاز »

اسلام علیکم جناب
گزارش یہ کرنی تھی کہ میں نے مکتبہ کوڈاؤن لوڈتو کرلیا ہے اورجب کوانسٹال کیاہے تو وہ چلنے کے بعدخدہی بند ہوجاتاہے ہیں میرے پاس ونڈو۷ ہے اس کاکیا حل ہے
Image
عبید
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Wed Jun 01, 2011 9:40 am
جنس:: مرد
Location: انڈیا

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by عبید »

السلام علیکم
مجھے یہ بتائیں کہ اگر ورڈ فائل مکتبہ حکیم میں شامل کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟؟؟
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by عطاء رفیع »

اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے.
سیفی خان
کارکن
کارکن
Posts: 102
Joined: Tue Jun 28, 2011 10:32 am
جنس:: مرد

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by سیفی خان »

السلام علیکم

میں نے سافٹ وئیر انسٹال تو کرلیا ہے مگر سماجھ نہیں پا رہا کہ استعمال کیسے ہو گا
آپ مرحلہ وار سمجھا دیں جزاک اللہ
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by عبیداللہ عبید »

تینوں کے لیے جواب ندارد
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by چاند بابو »

عبید بھیا دراصل ذیشان بھیا کافی عرصے بعد اردونامہ پر تشریف لاتے ہیں اور ان سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ دراصل وہ بہت مصروف رہتے ہیں اس لئے انہیں بلانا بھی مناسب نہیں ہے البتہ اگر کسی بھائی کو ان کا فون نمبر چاہئے تو وہ مجھ سے ذاتی پیغام کے ذریعے لے سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:عبید بھیا دراصل ذیشان بھیا کافی عرصے بعد اردونامہ پر تشریف لاتے ہیں اور ان سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ دراصل وہ بہت مصروف رہتے ہیں اس لئے انہیں بلانا بھی مناسب نہیں ہے البتہ اگر کسی بھائی کو ان کا فون نمبر چاہئے تو وہ مجھ سے ذاتی پیغام کے ذریعے لے سکتا ہے۔

ماموں ! ان کی چھوڑ اپنی عنایت کریں کیونکہ گم کرچکا ہوں ،
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by amqmz »

راقم wrote:ما شاء اللہ حافظ محمد ذیشان صاحب، بہت بڑا کام کر رہے ہیں.
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کے علم ،عمل ،عمر اور ایمان میں برکت عطا فرمائے.

ایک بات اور آپ سے یہ کرنا تھی کہ آپ نے بے بی لون کے فیچرز شامل کرنے کے لیے کہا ہے. کیا آپ اس کی بجائے "لنگوز ڈکشنری" کے فیچرز شامل نہیں کر سکتے.اسی طرح کی ایک ڈکشنری "سٹار ڈکشنری" بھی ہے.
مجھے لنگوز کے فیچرز سب سے بہتر لگے ہیں.

لنگوز ڈکشنری یہاں ہے:

http://www.lingoes.pk/2009/12/english-t ... ngoes.html
جزاکم اللہ تعالی .
سب سے پہلے تو ذرا نوازی اور حوصلہ افرائی کا شکریہ .
دوسری جو بات آپ نے ڈکشنری کی کی ہے تو یہ بات مد نظر رہےکہ بے بی لون کا مقصد صرف الفاظ کی لسٹ فراہم کرنا ہے ترجمہ اس کا مقصد نہیں ہے اور نہ ہی یہ سوفٹ ویئر کا حصہ بنے گی بلکہ عام حالت کی طرح مستقل سوفٹ ویئر کی طرح ہی کام کرے گی.
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by amqmz »

محمد شعیب wrote:ذیشان صاحب
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے.
میں معہد والا شعیب ہوں.
جی جناب آپ کی یاد آتی ہے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے.
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by amqmz »

عبیداللہ عبید wrote:
ابن آدم wrote:اسلام وعلیکم
بار ہا بار کوشش کے باوجود یہ ایرر ہی آتا ہے
رہنمائی فرمائیں
Image

پھر یہ ایرر نہیں آئےگا۔ان شاء اللہ [/size]
اچھی ٹپ ہے مگر میرے مشاہدے کے مطابق سو فیصد کامیاب نہیں ہے .
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by amqmz »

عبید wrote:السلام علیکم
مجھے یہ بتائیں کہ اگر ورڈ فائل مکتبہ حکیم میں شامل کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
1:سب سے پہلے آپ اپنے پاس موجود کتابوں کو htm یا html فارمیٹ میں کنورٹ کریں ۔
2:اس کے بعد سوفٹ ویئر کے فائل مینیومیں موجودپہلی آپشن "ٹیکسٹ فائلیں درآمد کریں "پر کلک کریں ۔
3:کھلنے والی ونڈو میں htm یا html فائل کی جگہ ،کتاب کا نام ، مصنف کا نام ، کتاب کا تعارف ،کتاب کو جس قسم مثلا قرآن ، حدیث وغیرہ میں رکھنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب ،اور ایک صفحہ پر حروف کی تعداد وغیرہ کا تعین کر کے OK پر کلک کردیں ۔
ان شاء کتاب امپورٹ ہو جائے گی اور آپ اس کو اسی جگہ یعنی قسم سے کھول سکتے ہیں جہاں آپ نے امپورٹ کرتے بتایا تھا۔
اگر اب بھی کوئی مشکل ہوتو ضرور یاد کریں ۔شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by عبیداللہ عبید »

amqmz wrote:
عبید wrote:السلام علیکم
مجھے یہ بتائیں کہ اگر ورڈ فائل مکتبہ حکیم میں شامل کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
1:سب سے پہلے آپ اپنے پاس موجود کتابوں کو htm یا html فارمیٹ میں کنورٹ کریں ۔
2:اس کے بعد سوفٹ ویئر کے فائل مینیومیں موجودپہلی آپشن "ٹیکسٹ فائلیں درآمد کریں "پر کلک کریں ۔
3:کھلنے والی ونڈو میں htm یا html فائل کی جگہ ،کتاب کا نام ، مصنف کا نام ، کتاب کا تعارف ،کتاب کو جس قسم مثلا قرآن ، حدیث وغیرہ میں رکھنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب ،اور ایک صفحہ پر حروف کی تعداد وغیرہ کا تعین کر کے OK پر کلک کردیں ۔
ان شاء کتاب امپورٹ ہو جائے گی اور آپ اس کو اسی جگہ یعنی قسم سے کھول سکتے ہیں جہاں آپ نے امپورٹ کرتے بتایا تھا۔
اگر اب بھی کوئی مشکل ہوتو ضرور یاد کریں ۔شکریہ
شکریہ جناب .................................................
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by amqmz »

بس انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں‌ ۔ ان شاء اللہ اسی ہفتے میں مزید قیمتی مواد پیش کیا جائے گا .
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مکتبۃ الحکیم کا نیا ورژن 3.0 بہت سے قیمتی ڈیٹا کے ساتھ

Post by چاند بابو »

شکریہ ذیشان بھیا.
انشااللہ انتظار رہے گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مکتبۃ الحکیم”