اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر مکتبۃ الحکیم کا تحفہ

حافظ محمد ذیشان صاحب کا بنایا ہوا مفت اسلامی یونیکوڈ لائبریری سافٹ وئیر جس میں قرآن کریم اور تمام احادیث کی کتب کے علاوہ بے شمار یونیکوڈ اسلامی مواد موجود ہے
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر مکتبۃ الحکیم کا تحفہ

Post by amqmz »

السلام علیکم!
آج آپ کے سامنے اردو اسلامی لائبریری کے لیے ماہ رمضان کی بابرکت ساعات میں ایک خوبصورت تحفہ (سوفٹ ویئر کی صورت میں)اس امید پر پیش کرنے جارہا ہوں کہ رب تعالی اس کوشش کو قبول فرما کر میرے ، میرے والدین ، اساتذہ اور تمام متعلقین اور ہر اس شخص کے لیے عظیم صدقہ جاریہ بنائیں گے جو اس میں‌ ذرہ برابر بھی حصہ لے ۔
پروگرام کھلتے وقت
Image
مین ونڈو
Image
کتاب کھلے ہونے کا منظر
Image
سوفٹ ویئر کی مختلف ٹول بار
Image
Image
Image
Image
سوفٹ کی تین طرح کی تلاش میں سے سب سے اہم اور مفید تلا ش کا منظر
Image
کئی کتابیں مختلف ونڈو ز میں ایک ساتھ کھولنے کی سہولت
Image
سوفٹ ویئر میں مختلف قسم کی فائلیں امپورٹ کرنے کی سہولت تاکہ مکتبہ کا حصہ بن سکے۔اور لائبریری میں اضافہ وغیرہ ہو سکے۔
Image
Image
Image
سوفٹ ویئر میں سے کتابیں برآمد Export کرنے کی سہولت مختلف فارمیٹ میں جس میں html,PDF.Openoffice شامل ہیں
Image
کتاب کی اپنی پسند کی فہرست بنانے کی سہولت
Image
پرنٹ کرنے کی سہولت پرنٹ پری ویو کے ساتھ
Image
Image
تحریر کا خط رنگ بیک گراؤنڈ کا رنگ اور تھیم تبدیل وغیرہ کرنے کی سہولت
Image
Image
Image
بک مارک کرنے کی سہولت
Image
کسی لفظ کو کسی دوسرے صفحے کسی دوسری کتاب یا کسی بک مارک سے مربوط کرنے کی سہولت
Image

باقی تفاصیل اور خصوصیات آپ استعمال کرکے جان لیں گے۔ اس کے بارے میں‌ آپ کی آراء اور سوالات کا انتظار رہے گا۔
اس کے استعمال کی ابتداء کرنے کے لیے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
اس تحفہ کو آپ مندرجہ ذیل دو ذریعوں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
پہلا ذریعہ
DivShare File - Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar
DivShare File - Books For Maktaba Tul Hakeem.rar
ڈواؤن لوڈ کا دوسرا ذریعہ
Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar

Books For Maktaba Tul Hakeem.rar

ہر ذریعے کی پہلی فائل سوفٹ ویئر کے انسٹالر کا ہے. یہ انسٹالر عام انسٹالروں کی طرح سوفٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا. اس کے انسٹال کے بعد جب آپ اس کی exe فائل کو چلائیں گے تو خودکار طریقے سے جس یوزر کو آپ استعمال کر رہے ہوں گے اس کی Documents and Settings میں موجود اس یوزر کے اندر .alhakeem نامی فولڈر بن جائے گا . اس فولڈر میں پھر مزید دو فولڈر ہوں گے ایک کا نام books ہو گا اور دوسرے کا نام data ہو گا . جو پہلا فولڈر ہے books کے نام کا اس میں وہ فائلیں رکھنی ہیں جو ہر ذریعے کی دوسری فائل میں موجود ہیں اس کے بعد آپ اس لائبریری سوفٹ ویئر کو اس میں موجود کچھ کتابوں کے ساتھ استعمال کرسکیں گے.
آخر میں‌ بس اتنی عرض ہے کہ فرقہ وارانہ فکر سے بالا تر ہو کر رب تعالی کی رضا کے لیے اس کو استعمال کرتے ہوئے اس کام کو انجام دیں ۔ اور زیادہ سے زیادہ اردو میں یونیکوڈ اسلامی کتابیں اس میں جمع کریں .شکریہ
آپ کے تعاون اور دعاؤں کا طالب
حافظ محمد ذیشان
Last edited by amqmz on Fri Aug 27, 2010 1:13 am, edited 2 times in total.
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

ماشااللہ جزاک اللہ
بہت ہی بہترین سافٹ وئیر ہے۔
اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیردے یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے جو آپ کر رہے ہیں۔
میں نے یہ سافٹ وئیر ڈاونلوڈ کر لیا ہے انشااللہ جلد ہی اپنی آراء دوں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

بھائی ماجد حوصلہ افرائی کے لیے شکریہ . حقیقت یہ ہے کہ یہ کام اور اس کے علاوہ دوسرے کام جو بندہ کر رہا ہے(جن کے بارے میں‌بھی جلد آگاہ کروں گا)وہ سب اللہ تعالی کی توفیق اور نصرت سے ممکن ہیں‌ . اور جب تک اللہ تعالی چاہیں‌گے مزید خدمت ہوتی رہے گی.
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

جی یہ بات تو آپ کی بالکل درست ہے۔
لیکن جب اللہ تعالٰی کسی شخص سے خوش ہوتے ہیں تو اسے دین کی سمجھ بوجھ دیتے ہیں اور اس سے دین کی خدمت لیتے ہیں۔
آپ کی پوسٹ کو اردونامہ کے پہلے صفحہ پر بھی لگا دیا گیا ہے۔
یہاں دیکھئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

چاند بابو wrote:جی یہ بات تو آپ کی بالکل درست ہے۔
لیکن جب اللہ تعالٰی کسی شخص سے خوش ہوتے ہیں تو اسے دین کی سمجھ بوجھ دیتے ہیں اور اس سے دین کی خدمت لیتے ہیں۔
آپ کی پوسٹ کو اردونامہ کے پہلے صفحہ پر بھی لگا دیا گیا ہے۔
یہاں دیکھئے۔
یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے.
یا اللہ سب کی خیر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب ذیشان بھائی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

اب یہ بتائیں کہ اس کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کیا پولیسی بنائی جائے ؟ مزہ تو جب آئے گا جب اس میں بہت سی مفید کتابیں بھی موجود ہوں۔میرے ذہن میں‌یہ رائے ہے کہ ایک سیکشن بنا کر دعوت دے دی جائے کتابوں کے اکٹھا کرنے کی اور خود بھی اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیا جائے ۔ ایزی قرآن و حدیث سوفٹ ویئر سے کافی مواد مل جائے گا تھوڑی سے مشقت کے بعد۔
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

لیکن کیا یہ تمام کتابیں یونیکوڈ فارمیٹ میں چاہیں ہیں؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by شازل »

اچھی اور بہت بہتر کوشش لگ رہی ہے
ابھی چیک نہیں کیا، فرصت ملتے ہیں چیک کرتے ہیں
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

چاند بابو wrote:لیکن کیا یہ تمام کتابیں یونیکوڈ فارمیٹ میں چاہیں ہیں؟
جی بالکل چاند بابوا سب کتابیں یونیکوڈ یا انپیچ فارمیٹ میں چاہیے ہیں.
یا اللہ سب کی خیر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by بلال احمد »

Image
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

کیا کوئی ایسا ٹول ہے جو ایزی قرآن و حدیث‌سوفٹ ویئر سے ٹیکسٹ ڈیٹا الگ کر سکے ؟
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

یہ ایزی قرآن و حدیث سافٹ وئیر ہے کونسا۔
اس کا کوئی لنک دیں پھر دیکھتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

چاند بابو wrote:یہ ایزی قرآن و حدیث سافٹ وئیر ہے کونسا۔
اس کا کوئی لنک دیں پھر دیکھتے ہیں۔
یہ لیجئے یہ ایزی قرآن و حدیث سوفٹ ویئر کی آفیشل سائٹ ہے .
http://www.compsi.com/aqfs/
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

اچھا جی دیکھتا ہوں اس کو پھر بتاؤں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by amqmz »

سوفٹ ویئر میں ہلکی سی تبدیلی اور کچھ اضافی کتابوں کے ساتھ مزید ایک سائٹ پر اپ لوڈ کر کے ربط اپنی پہلی پوسٹ میں‌دے دیا ہے کیونکہ بعض دوستوں نے ڈاؤن لوڈنگ میں مشکل کے بارے میں‌ بتایا ہے .شکریہ
یا اللہ سب کی خیر
amqmz
کارکن
کارکن
Posts: 190
Joined: Mon Aug 24, 2009 1:41 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور ۔ پاکستان

مکتبۃ الحکیم کے لیے ایک بابرکت اضافہ

Post by amqmz »

السلام علیکم!
مکتبۃ الحکیم کے لیے ایک بابرکت اضافہ کیا ہے جو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں.
یہ اضافہ قرآن عظیم کا ہے. اوراس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا رسم برصغیرپاک وہند میں رائج رسم کے مطابق دیکھا جاسکتا ہے. ملاحظہ فرمائیے اضافے کے بعد کا منظر.
Image
اس کے اضافے کا طریقہ یہ ہے کہ نیچے دیے گئے ربط سے فائل ڈاؤن لوڈ کریں
[link]http://www.4shared.com/file/s0RAvZZV/Quran_E_Azeem.html[/link]
اور اس کو extract کرنے کے بعد مکتبہ الحکیم کے فائل مینیو میں تیسری آپشن "کتاب کا اضافہ"پر کلک کریں.اس کے بعد ظاہر ہونے والی ونڈو میں قرآن عظیم کو مکتبہ میں رکھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کر کے OK پر کلک کر دیں.
اس کے بعد اگر آپ کے کمپیوٹر میں "Al Qalam Quran Publisher"فونٹ موجود نہ ہو تو نیچے دیے گئے ربط سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد عام طریقہ کے مطابق انسٹال کر لیں.
[link]http://www.4shared.com/file/S20Vdbzl/Al ... isher.html[/link]
لیجئے اب آپ اس قابل ہو چکے ہیں کہ استعمال شروع کر سکیں . بس اتنا کریں کہ قرآن عظیم کو کھولنے کے بعد انسٹال کیے ہوئے فونٹ Al Qalam Quran Publisher کو مکتبہ کی فونٹ سیٹینگ میں جا کراپلائی کرلیں.شکریہ
اللہ تعالی کی توفیق رہی تو وقتا فوقتا جیسے جیسے تیاری ہوتی رہی کتابیں شیئر کرتا رہوں گا آپ سے بھی حصہ لینے کی درخواست ہے.جزاک اللہ تعالی
Last edited by amqmz on Sat Sep 04, 2010 12:21 pm, edited 1 time in total.
یا اللہ سب کی خیر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ محترم حافظ ذیشان صاحب یہ ایک نہایت قابلِ قدر اضافہ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
راقم
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Sat Feb 27, 2010 3:20 am

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by راقم »

بہت ہی خوب صورت تحفہ ہے. اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے. آمین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

Post by چاند بابو »

واقعی یہ ایک لازوال تحفہ ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مکتبۃ الحکیم”