Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور ایکسس کے اردو پر مبنی ٹوٹیوریلز
Post Reply
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by عرفان حیدر »

Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Image

آج کی کلاس میں انشاءاللہ ہم Excel کی UI یعنی User Interface کا مطالعہ کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ Excel کے زریعے سے کچھ اصلاحات بھی سیکھیں گے۔ یہاں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے ونڈوز میں استعمال ہونے والی تقریبا تمام Applications میں کچھ چیزیں یعنی اصلاحات ایک ہوتی ہیں حتی کہ Shortcuts بھی۔ اسکے علاوہ یہ بھی بتاتا چلوں کہ ایکسل 2003 اور 2007 کے بعد کے ورژنز میں جو فرق ہے وہ بھی یہاں واضع کردوں گا۔

Excel 2003 کا یوزر انٹر فیس
Image

Excel 2007/10/13 کا یوزر انٹرفیس
Image

اس طرح کے انٹر فیس سے تو آپ متعارف ہونگے ہی مگر میں یہاں اسکو دوبارہ سمجھاؤں گا تاکہ مجھے تسلی رہے کہ آپ اس سے متعارف ہیں۔
چونکہ ایکسل 2003 اور 2007 اور بعد کے ورژنزکے درمیان فرق ہے تو سب کو یہاں پیش کررہا ہوں۔

Titlebar: جب بھی ہم کوئی Applicationکھولتے ہیں تو ونڈوز اسکو ایک نام دیتا ہے جس سے اسکو یہ سمجھنے میں آسانی رہتی ہے کہ مذکورہ Application ہے کیا۔ ہمارے لیے اس میں یہ آسانی ہوجاتی ہے کہ ہم جس Application پر کام کر رہے ہیں اسکا نام کیا ہے۔ یہ جو میں بار بار لفظ Application استعمال کررہا ہوں اسکے معنی یہ ہیں کہ ہم جس Software کو بھی ونڈوز میں استعمال کرتے ہیں اسکو ونڈوز کی زبان میں Application بولا جاتا ہے۔اس کو سمجھنے کے لیے ہم اس مثال کو سمجھتے ہیں کہ "ہم ایک بلڈنگ بنانا چاہتے ہیں جس میں دس منزلیں ہونگی۔ ہر منزل پر دس کمرے اور ایک باروچی خانہ ہوگا، اب ظاہر ہے کہ اس میں بجلی کی وائرنگ، اور پانی کی لائنیں بھی ہونگی اور اس کام کو سر انجام دینے کے لیے مختلف لوگوں کی خدمات لی جائیں گی جن میں پلمبر، الیکٹریشن، انجینئر، مزدور سب ہی ہونگیں۔ہر کام کے لیے اسکا مخصوص فرد ہی کام کرے گا۔ اس پورے کے پورے کام کو ہم فقط ایک ہی نام دیں گے جو کہ پراجیکٹ کہلائے گااور ظاہر ہے کہ ہر پراجیکٹ کا ایک نام ہوتا ہے لہذا ہم اس کو ایک عدد نام بھی دیں گے مثال کے طور پر "الحبیب آرکیڈ"۔ کہنے کو تو یہ رہائشی ہوگا مگر یہ کہلائے گا پھر بھی پراجیکٹ، اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے پراجیکٹ بڑا ہو یا چھوٹا"۔ بالکل اسی طرح ونڈوز میں بھی جب ہم کوئی چیز بناتے ہیں وہ بھی پراجیکٹ ہی کہلاتی ہے مگر عرف عام میں اسکوApplication کہتے ہیں اورہر ایک نے اپنی اپنی Application کو مختلف نام دیے ہوئے ہیں۔ آپ اسکو کمپیوٹر کی زبان بھی کہہ سکتے ہیں۔

Image

ورک بک کا نام: اسکا مطلب یہ ہے کہ اس وقت جس فائل پر ہم کام کررہے ہیں اسکا نام کیا ہے؟ چونکہ تمام Applications کی فائلز مختلف ناموں سے پکاری جاتی ہیں لہذا یہاں Excel میں اسکا مطلب ورک بک ہوا۔

Image

ToggleCase: اسکے معنی یہ ہیں کہ آپ اپنی مطلوبہ ایپلیکیشن کو بہ وقت ضرورت چھوٹا یا بڑا کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر ہم چکور ڈبے والا بٹن دبائیں گے تو ہماری ایپلیکشن اپنی اصل شکل میں آجائے گی، اس بٹن کو Maximize کا بٹن کہتے ہیں(واضع رہے کہ اگر دو ڈبے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں تو اسکا نام Restore ہے۔ اسکے برابر میں ہی ایک اور بٹن ہے جس پر "ــــ" والا نشان بنا ہوا ہے اسکا نام Minimize ہے اسکو دبانے سے آپ کی مطلوبہ ایپلیکیشن Task Barپر جا کر غائب ہوجائے گی، جس کو آپ بہ وقت ضرورت اس پر کلک کرکے واپس لے کر آ سکتے ہیں۔ دونوں مثالیں سمجھنے کے لیے نیچے تصویر دیکھیں۔

Image

Menubar : پوری ایپلیکیشن میں اس پٹی کا نہایت اہم کام ہوتا ہے۔ اس کو menu اسلیے بھی بولا جاتا ہے کہ اس میں کسی بھی ایپلیکیشن میں استعمال ہونے والی تمام کمانڈز موجود ہوتی ہیں۔ کمانڈز کے معنی یہ ہیں کہ فرض کریں آپ ایپلیکیشن کو بولیں کہ جو فائل میں نے بنائی ہے اسکو محفوظ کرو، تو چونکہ آپکا مطلوبہ کام حکم کے زمرے میں آتا ہے لہذا ہم اس کو کمانڈ بولیں گے، اور اسی طرح مختلف حکموں کا مجموعہ کمانڈز۔ یہ مینو بار فقط آفس 2003 میں ہی موجود ہے جبکہ اسکے بعد کے ورژن میں سے یہ نکال دی گئی ہے ۔ نیچے دی گئی تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

Image

مینو بار 2007 کے ورژنز میں سے نکال دی گئی ہے اور اسکی جگہ "ربن" ڈال دیا گیا ہے۔ اس میں خوبی یہ ہے کہ تمام بٹنز یا آپشنز سامنے ہی موجود ہوتے ہیں جس سے اسکے ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے۔نیچے دی گئی تصویر ملاحظہ کریں۔

Image

ToolBar : ہم جب بھی کسی پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں تو ہمیں اس کے لیے مختلف اورزاروں کی ضرورت پڑتی ہے جن کو انگریزی میں ٹول یا ٹولز بولا جاتا ہے۔ اسی طرح جب ہم کسی ایپلیکیشن میں کام کرتے ہیں تو اسکے لیے ہمیں مختلف کمانڈز کی ضرورت پڑتی ہے جو ہمارا کام کرسکیں، مثال کے طور پراگر ہم کو اپنی فائل محفوظ کرنی ہوتو یہ کام ہم Save کے بٹن کے زریعے کرسکتے ہیں جو کہ فائل کو محفوظ کرنے کا ٹول ہے۔ ایکسل 2003 کے بعد کے ورژنز میں سے یہ ٹول بار نکال دی گئی ہے اور اسکی جگہ "ربن" نامی مینو /ٹیبز دے دئیے گئے ہیں۔ لہذا ٹول بار فقط 2003 میں ہی آپکو ملے گی جبکہ 2007 اور اسکے بعد کے ورژنز میں آپکو "ربن" ملے گا جسمیں سارے کے سارے آپشنز پہلے ہی ٹول بار جیسی شکل میں دے دیئے گئے ہیں۔
2003 ایکسل کے ٹول بار کی تصویر نیچے ملاحظہ فرمائیں۔

Image

آفس کے ورژن میں تمام کے تمام آپشنز عموما دو طرح کے ہوتے ہیں جس میں سے ایک کو "فارمیٹنگ" بولتے ہیں اور دوسرے کو "اسٹینڈرڈ " بولتے ہیں۔
فارمیٹنگ دراصل فارمیٹ کی جمع ہے جسکے معنی ہیں کہ اگر ہم کو اپنی لکھائی کو مختلف قسم کی ترتیب دینی ہو، یا رنگوں کو تبدیل کرنا ہو یا انھیں موٹا کرنا ہو، یا اپنی لکھائی کے نیچے ایک یا دو لائنز لگانی ہوں تو اس قسم کے کام کو ہم فارمیٹنگ کہتے ہیں۔اور یہ کام فارمیٹ کے مینو سے یا فارمیٹ کے ٹول بار سےکرسکتے ہیں۔
اسٹینڈرڈ کے معنی ہیں جو کام آفس کے تمام ایپلیکیشنز میں تقریبا ایک ہی طرح یا طریقے سے ہوتا ہے اسکو سرانجام دینے والی تمام کمانڈز کو اس ٹول بار میں ڈال دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر فائل محفوظ کرنا، پرنٹ کرنا، کٹ، کاپی، یاپیسٹ کرنا وغیرہ وغیرہ۔
اسکے علاوہ آپ کچھ بٹنز کے برابر ہی میں ایک چھوٹا سا کالے رنگ کا تیر والا نشان پائیں گے۔ جب اس نشان کو کلک کریں گے تو ایک علیحدہ سے مینو کھل جائے گا جس میں مزید کچھ کمانڈز ہوسکتیں ہیں۔ اس کو ہم فلائی آوٹ کہتے ہیں۔ 2003 میں یہ مینو اور ٹول بار دونوں میں پایا جاتا ہے جبکہ 2007 اور اسکے بعد والے ورژنز میں یہ فقط "آپشن" کے نیچے پایا جاتا ہے۔نیچے تصویر ملاحظہ کریں۔

Image

فارمولابار: اسکے معنی یہ ہیں کہ ہم جب بھی کوئی فارمولا لکھیں گے وہ اسی ڈبے میں لکھیں گے، اسی وجہ سے اسکو فارمولا بار کہتے ہیں۔یہاں یہ بات یاد رکھنے کےقابل ہے کہ اس فارمولا بار میں کسی بھی ڈبے (سیل) میں لکھا گیا ٹیکسٹ بھی نظر آتا ہے جس کو ہم اس بار کی بدولت تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

Image

فارمولے کا نشان: اسکا مطلب یہ ہے کہ جب ہم اس نشان پر کلک کریں گے توہمارےسامنے ایک ڈائلوگ بوکس کھل جائے گا جس میں تمام فارمولے پہلے سے لکھے ہوئے ہوں گے۔ بس ہم کو اپنی مرضی کا فارمولا لے کر اسکو استعمال کرنا ہوگا۔ لفظ ڈائلوگ بوکس کے معنی ہیں ایک ایسا بوکس جو کہ چھوٹا یا بڑا نہ ہوسکتا ہو مطلب فکس ہو، اس طرح کے بوکس میں فقط بند کرنے کا بٹن اور کبھی کبھار مدد کا بٹن بھی ہوتا ہے۔ تصویر ملاحظہ کریں۔

Image

جب آپ بٹن ڈبائیں گے تو نیچے دیا گیا پاپ اپ کھل جائے گا (اسکی تفصیل بعد میں پڑھیں گے۔)

Image

ڈبے کا نام: اس جگہ آپکو آپکے کرسر کی پوزیشن بتائی جارہی ہوگی کہ اسوقت آپکا کرسر کس ڈبے میں ہے۔کرسر کے معنی ایک چکور ڈبہ ہے کالے رنگ کا جو کہ شیٹ میں آپکے Arrow کیز کے حرکت کرنے پر حرکت کرتا ہے یا جب آپ اپنے کسی مطلوبہ ڈبے پر کلک کریں۔نیچے دی گئی تصویر میں آپ کا" کرسر " پہلے کالم کی پہلی لائن پر موجود ہے تو آپکا ایڈرس ہوا A1۔

Image

کالم: جیسا کہ آپکو پہلی کلاس میں کالم کے بارے میں سمجھایا گیا تھا، یہ وہی کالم ہے۔
لائن: جیسا کہ پہلی کلاس میں ہم نے لائن کے بارے میں پڑھا تھا،یہ وہی لائن ہے۔
کالم اور لائن کا ملنا: وہ جگہ جہاں کالم اور لائن آپس میں ملتے ہیں اسکو سیل" کہتے ہیں ۔
ڈبہ/سیل(Cell): اسکو سیل بھی کہتے ہیں۔ اسی میں ہم اپنا کام یعنی ٹیکسٹ، فارمولے، وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔

Image

Task Pan : یہاں پر Task Pan سے مراد یہ ہے کہ جب بھی ہم Microsoft Office کی کسی ایپلیکیشن کو کھولتے ہیں تو یہ کھل جاتا ہے۔ چونکہ اسکے زریعے سے ہم اپنی پرانی کھولی گئی فائیلز، کسی بھی قسم کی ٹیمپلیٹس (اسکو ہم بعد میں پڑھیں گے) کو لے کر اس پر اپنا کام شروع کرسکتے ہیں اسی وجہ سے اسکو Task Pan کا نام دیا گیا ہے۔ اس جگہ سے آپ آن لائن مختلف قسم کی فائلز کے سیمپلز چاہیے ہوں تو وہ بھی کرسکتے ہیں۔ 2007 اور اسکے بعد کے ورژن میں اسکی شکل تبدیل ہوگئی ہے میں یہاں 2003/2007 اور 2010 کےاسکرین شاٹس دے رہا ہوں، 2013 والا بھی 2010 کی طرح ہی ہے۔

Image


Image


Image

صفحہ(Sheet): یہ ورک شیٹ ہے جس کو ہم بہ وقت ضرورت ختم یا اس کا نام تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا رنگ بھی ہم تبدیل کرسکتے ہیں۔
صفحے (Sheets) کو دیکھنا: اس سے ہم صفحات تبدیل کرسکتے ہیں: یعنی اگر ہم نے اتنی شیٹس ڈال دیں ہیں کہ ہم کو ایک مطلوبہ شیٹ دکھائی نہیں دے رہی تو اسکے زریعے ہم شیٹس کو آگے پیچھے کر سکتے ہیں۔

Image

شیٹس یا صفحات کو لوڈ کرنے کے لیے نیچے دکھائے گئے بٹنز استعمال کیے جاتے ہیں۔

Image
1۔ پہلی شیٹ پر جاؤ 2۔ ایک شیٹ آگے جاؤ
3۔ ایک شیٹ پیچھے جاؤ 4۔ آخری شیٹ پر جاؤ

اسکرول بار: کسی بھی ایپلیکیشن میں اسکرول بار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اسکے زریعے ہم اپنی مطلوبہ شیٹ کو آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں کرسکتے ہیں۔ عموما اس طرح کا کام ہم ماؤس میں موجود "وہیل" سے لیتے ہیں جو کہ ایک پہیے کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔ ویسے اگر اس پہیے کے نیچے یا علیحدہ سے ایک تیسرا بٹن آپکے ماؤس میں موجود ہے تو آپ اسکو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکاطریقہ بہت آسان ہے شیٹ پر آکر فقط وہ بٹن دبادیں (دبانے کے بعد چھوڑ دیں) تو آپکی اسکرین پر ایک دائرے کی صورت میں ایک تصویر نمایاں ہوجائے گی اب آپ فقط اپنا ماؤس جس سمت صفحہ کو لے کر جانا ہواس طرف حرکت کریں۔آپکا صفحہ خودبخود اس طرف جانا شروع کردے گا۔واضع رہے کہ جتنا آپ اس دائرے سے دور ہوں گے اتنا ہی تیز آپکا صفحہ حرکت کرے گا۔(یہ طریقہ کسی بھی اسکرولنگ ایپلیکیشن میں استعمال ہوسکتا ہے۔مثال کے طور پر ونڈوز ایکسپلورر، انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائر فوکس وغیرہ وغیرہ۔)

Image

1۔ یہ وہ نشان ہے جو تیسرا بٹن دبانے پر نظر آیا، اب آپ اپنے ماؤس کو جس طرف بھی لے جائیں گے تو اگر وہاں سکرولنگ ہوسکی تو وہ شروع ہوجائے گی، مثال کے طور پر نیچے یا دائیں جانب۔
2۔ انکو اسکرول بار بولا جاتا ہے۔ اسکرول بار صفحے کو اوپر نیچے یا دائیں بائیں کرنے کے کام آتی ہے۔ آپ مندرجہ زیل جگہوں پر کلک کرکے صفحے کو اسکرول کرسکتے ہیں۔

Image

1۔ان نشانوں پر کلک کرکے یا کلک پر مسلسل انگلی رکھ کر اسکرول کرسکتے ہیں۔
2۔ اگر اسکرول بہت زیادہ ہوا ہے تو پھر اس خالی جگہ پر بھی آپ کلک کرکے یا مسلسل کلک پر انگلی رکھ کر اسکرول کرسکتے ہیں۔
3۔ ان جگہوں پر آپ کلک کرکے انکو مطلوبہ سمت میں لے کرجائیں تو بھی اسکرول ہوتا ہے۔ بس یہ یاد رکھیں کہ انگلی کلک پر سے نہیں ہٹانی جب تک اپنی مطلوبہ جگہ نہ پہنچ جائیں۔

اسٹیٹس بار: جب آپ کام کررہے ہوتے ہیں تو اس بار میں آپکو مختلف قسم کی معلومات دکھائی جاتیں ہیں) اسکو ہم تفصیل سے بعد میں پڑھیں گے( مثال کے طورپر، اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہوں کہ آپکے کی بورڈ پر Num Lock کی لائٹ آن ہے یا نہیں تو اسٹیٹس بار پر نظر ڈالیں اگر ہاں تو لفظ NUM نظر آرہا ہوگا وگرنا نہیں۔

Image

Shortcuts
کسی بھی applicationمیں دو طرح کی shortcuts ہوتی ہیں۔ ایک کو hot key بولا جاتا ہے اور دوسری کو short key۔
Hot key کے معنی یہ ہیں کہ ہم جب بھی اس کو استعمال کریں گے تو ہمیں keyboard پر موجود Alt کے بٹن کو دباکر مطلوبہ لفظ دبانا ہوگا، اسکو سمجھنے لیے ہم ایک مثال کو سمجھتے ہیں۔
ایکسل 2003 کے لیے
یہاں آپ کچھ الفاظ کے نیچے ایک لائن لگی ہوئی دیکھ رہے ہیں (Edit) ، جب آپ hot key کو استعمال کرنا چاہیں گے تو آپکو یہ لفظ دبانا ہوگا۔ مثلا ہم کو Edit کے مینو میں سے کاپی کا آپشن لینا ہے تو اگر ہم hot key کو استعمال کرتے ہیں تو پہلے ہم کو Alt کا بٹن دبا کرEdit کے لیے "E" کو دبانا ہوگا اور آخر میں Copy کے لیے "C" کو۔واضع رہے کہ Alt کا بٹن ایک دفعہ دبائیں نہ کہ اسکو دباکر رکھیں۔

Image

ایکسل 2007 اور اسکے بعد کے ورژن کے لیے
چونکہ 2007 اور اسکے بعد کے ورژن میں "ربن" ہے تو جب آپ Alt کا بٹن دبائیں گے تو "ربن" پر ٹیبز کے پہلے حروف ایک چھوٹے ڈبے میں نمایاں ہوجائیں گے، جیسے کہ Home کے لیے H کا حروف نمایاں ہوگا۔
اسکے بعد جب آپ H کا بٹن دبائیں گے تو اس ٹیب میں موجود آپشن کے لیے کیز نمایاں ہوجائیں گی جیسے کہ Copy کے لیے C۔ نیچے دی گی تصویر ملاحظہ کریں۔

Image

Short Key میں ہم فقط Ctrl کا بٹن استعمال کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ آپشن تک پہنچتے ہیں۔ اس میں بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہم کو کسی قسم کا کوئی مینو نہیں کھولنا پڑتا، Short key میں کیز کے کمبینیشن بنتے ہیں وہ دو یا دو سے زائد ہو سکتے ہیں مثلا Ctrl + C کاپی کا ہوا، اور Ctrl + Shift + C فارمیٹ کاپی کرنے کا ہوا۔ یہاں پہلی شارٹ کٹ میں پہلے ہم Ctrl کو دبائیں گے اور اسکے بعدCکو دبائیں گے۔ واضع رہے کہ جب تک C کو نہیں دبائیں گے تب تک Ctrl کو نہیں چھوڑئیں گے۔دوسری شارٹ کٹ میں پہلے Ctrlکو دبائیں گے پھر Shiftکو اور آخر میںC کو، یہاں اگر آپ چاہیں تو پہلے Shift کو دباکر پھر Ctrlکو دبا سکتے ہیں مگر دونوں صورتوں میں C آخر میں دبے گا۔

Image

نوٹ: سوال فقط موضوع کے حوالے سے کیجئے گا اور خیال رہے کہ جو لکھا ہے سوال اسی میں سے ہو تا کہ موضوع کی شائستگی برقرار رہے۔
Last edited by عرفان حیدر on Fri Jun 12, 2015 7:50 pm, edited 6 times in total.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by محمد شعیب »

v;g
جتنی تعریف کی جائے کم ہے. جزاک اللہ خیرا
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by علی عامر »

جزاک اللہ ...
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب

جاری رکھیئے بھیا
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by شازل »

بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے امید ہے کہ آئیندہ کلاسوں‌میں‌دو تاریخوں کے درمیان تقابل کے بارے بتایا جائے گا
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by عرفان حیدر »

سلام،

آپ سب کا شکریہ،
جہاں تک تعلق ہے دو تاریخوں کے مابین تقابل کا تو وہ ابھی دور ہے یہ تقریبا کلاس نمبر 8 تا کلاس نمبر 14 میں سے کسی میں ہوگا (فنکشنز کی کلاسسز میں).

وسلام
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by عرفان حیدر »

سلام،

ایکسل کی کلاس نمبر 2 کو تبدیل کردیا گیا ہے، تبدیلیاں مندرجہ زیل ہیں.
1. ایکسل کے اس ٹیٹوریل میں اب ایکسل کے سارے ورژنز کا احاطہ کیا گیا ہے.
2. تمام تصاویر دوبارہ سے بنا کر اپلوڈ کی گئی ہیں.
3. بہت ساری جگہوں پر تعریفوں کو تبدیل کردیا گیا ہے.
4. بہت سارا نیا مواد شامل کیا گیا ہے.
5. کچھ جگہوں پر پہلے تصاویر نہیں تھیں وہاں بھی تصاویر ڈال دی گئی ہیں.
6. کچھ غیر ضروری مواد حذف کردیا گیا ہے.
7.تصاویر کی ہوسٹنگ تبدیل کردی گئی ہے کیوں کہ پچھلی ہوسٹنگ کمپنی نے اپنی ہوسٹنگ ختم کردی تھی.

وسلام
غلام مرتضیٰ
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Tue Nov 24, 2015 6:38 pm
جنس:: مرد

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by غلام مرتضیٰ »

سلام دوستو میں اس فورم پہ نیا ہوں تو ایکسل ک سلسلے میں مجھے VBA پروگرامنگ اتی ہے تو جو دوست احباب VBA پروگرامنگ کے ذریعے اپنے پروفیشنل کام کو اتوماٹیک انداز سے کرنا چاھتے ہیں VBA پروگرامنگ کے نام سے الگ سے موضوع شروع کریں اور مجھے بتا دیں کے وہاں VBA پرگرامنگ کی تعلیم کیسے شروع کرواؤں . سعودی عربیہ میں گزشتہ 7 سال سے SIEMENS میں ملازمت کر رہا ہوں تو مجھے کافی تجربہ ہے ..تو میرے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوے خود بھی VBA پروگرامنگ سیکھیں اور مجھے بھی اپنی پروگرامنگ کو مزید بیھتر سے بیھتر بنانے میں مدد دیں ... j;a;t;d;a;an;c;e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e j;a;t;d;a;an;c;e
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by علی خان »

غلام مرتضیٰ wrote:سلام دوستو میں اس فورم پہ نیا ہوں تو ایکسل ک سلسلے میں مجھے VBA پروگرامنگ اتی ہے تو جو دوست احباب VBA پروگرامنگ کے ذریعے اپنے پروفیشنل کام کو اتوماٹیک انداز سے کرنا چاھتے ہیں VBA پروگرامنگ کے نام سے الگ سے موضوع شروع کریں اور مجھے بتا دیں کے وہاں VBA پرگرامنگ کی تعلیم کیسے شروع کرواؤں . سعودی عربیہ میں گزشتہ 7 سال سے SIEMENS میں ملازمت کر رہا ہوں تو مجھے کافی تجربہ ہے ..تو میرے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوے خود بھی VBA پروگرامنگ سیکھیں اور مجھے بھی اپنی پروگرامنگ کو مزید بیھتر سے بیھتر بنانے میں مدد دیں ... j;a;t;d;a;an;c;e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e j;a;t;d;a;an;c;e
مرتضیٰ بھائی a.a
وی بی اے پروگرامنگ کے نام سے آپ ایک الگ دھاگہ خود سے ہی شروع کردیں، اور کورس میں میری شمیولیت تو پکی سمجھے . انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by محمد شعیب »

غلام مرتضیٰ wrote:سلام دوستو میں اس فورم پہ نیا ہوں تو ایکسل ک سلسلے میں مجھے VBA پروگرامنگ اتی ہے تو جو دوست احباب VBA پروگرامنگ کے ذریعے اپنے پروفیشنل کام کو اتوماٹیک انداز سے کرنا چاھتے ہیں VBA پروگرامنگ کے نام سے الگ سے موضوع شروع کریں اور مجھے بتا دیں کے وہاں VBA پرگرامنگ کی تعلیم کیسے شروع کرواؤں . سعودی عربیہ میں گزشتہ 7 سال سے SIEMENS میں ملازمت کر رہا ہوں تو مجھے کافی تجربہ ہے ..تو میرے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوے خود بھی VBA پروگرامنگ سیکھیں اور مجھے بھی اپنی پروگرامنگ کو مزید بیھتر سے بیھتر بنانے میں مدد دیں ... j;a;t;d;a;an;c;e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e j;a;t;d;a;an;c;e
بھائی اردو نامہ پر نیا دھاگہ شروع کرنے کا طریقہ اور دیگر ضروری معلومات کے لئے یہاں کلک کریں

اور جلدی جلدی کام شروع کریں. جزاک اللہ
آپ کے ٹوٹیورل کا انتظار رہیگا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات)

Post by چاند بابو »

جی محترم غلام مرتضیٰ صاحب احباب نے درست کہا ہے.
آپ کام شروع کریں انشااللہ دوست سیکھنے کے لئے جوق در جوق آئیں‌گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ آفس اردو ٹوٹیوریلز”