مائیکروسافٹ ورڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور ایکسس کے اردو پر مبنی ٹوٹیوریلز
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

مائیکروسافٹ ورڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by علی خان »

[center][utvid]http://www.youtube.com/watch?v=PT1cvPFVJBA[/utvid][/center]
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لی جاتی ہے۔ (اردو میں)

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم اشفاق بھیا بہت بہترین ٹوٹیوریل لکھنے کا بہت بہت شکریہ۔
ابھی میں اپنے آفس میں موجود ہوں اور مجھے پتہ نہیں ہے کہ آپ کے ویڈیو کے ساتھ کوئی آڈیو بھی شامل ہے یا نہیں۔
فی الحال تو میں صرف ویڈیو کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔
بہت بہترین آغاز ہے ویڈیو کی کوالٹی تھوڑی سی خراب ہے لیکن انشااللہ امید ہے کہ اگلے ٹوٹیوریل میں آپ اسے بھی کنٹرول کر لیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

میں نے آڈیو بھی سن لی ہے بہت خوب زبردست ٹوٹیوریل ہے۔
اچھا اشفاق بھیا میں اس ضمن میں تھوڑی سی اپنی تجاویز پیش کرنا چاہوں گا۔
ہو سکتا ہے کہ میری تجاویز آپ کے ٹوٹیوریلز میں کافی بہتری لے آئیں۔

پہلی تجویز
اس ویڈیو میں آپ نے اپنی آواز کا استعمال بہت خوبصورت انداز میں کیاہے،
لیکن اگر آپ اس سے بھی تھوڑا سا سست بولتے تو زیادہ اچھا رہتا،
دراصل جب آپ ویڈیو ٹوٹیوریل تیار کرتے ہیں تو اس کے لئے آپ اگر آپ اپنی نارمل سپیڈ سے کم ازکم 25 فیصد سست بولیں گے تو ویڈیو دیکھنے والا آپ کی آواز کو درست سمجھ پائے گا۔
ویسے تو اس ویڈیو میں آواز درست سمجھ آ رہی ہے لیکن کبھی کبھی آپ کی آواز دور سے آتی محسوس ہوتی ہے۔
کوشش کریں کہ آپ مائیک کے نزدیک بولیں تاکہ آپ کی آواز درست طریقہ سے ریکارڈ ہو سکے لیکن ایسا کرتے ہوئے دھیان رہے کہ آپ کے سانس کی آواز مائیک میں نا آئے۔

دوسری تجویز
اپنا ٹوٹیوریل تیار کرتے ہوئے یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ صرف ایک بندے کو پڑھا رہے ہیں۔
اس سے جو بندہ ویڈیو دیکھ رہا ہے اسے درست اندازہ ہو گا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں،
اگر آپ یہ سمجھیں گے کہ آپ ایک کلاس روم کو پڑھا رہے ہیں یا انٹرنیٹ پر موجود سب لوگوں کو متفقہ طور پر پڑھا رہے ہیں۔
تو اس سے چونکہ ہر بندہ تنہابیٹھا ویڈیو دیکھ رہا ہے اس لئے شاید وہ بہتر طور پر سمجھ نا پائے۔

تیسری تجویز
اپنی ویڈیو بجائے ایف ایل وی FLV فارمیٹ کے SWF میں تیار کریں جس سے ایک تو ویڈیو کا رزلٹ بہترین ہو گا بلکہ ویڈیو کا سائز بھی FLV سے بہت کم ہو گا۔
اس کام کے لئے ایک بہت کارآمد سافٹ وئیر Camtasia کے نام سے دستیاب ہے جو SWF فارمیٹ میں بہترین ویڈیوز تیار کرتا ہے،
اور SWF ٍفارمیٹ یوٹیوب پر بھی جلد اپلوڈ ہوجاتا ہے، سافٹ وئیر تیس دن کے ٹرائل ورژن میں مفت دستیاب ہے اس کے بعد اس کے لئے پیسے ادا کرنے ہوں گے جو شاید تین سو ڈالر ہیں۔(البتہ اشفاق بھیا کو یہ مفت ملے گا میری طرف سے تحفہ کے طور پر اشفاق بھیا اپنا ذاتی پیغام چیک کر سکتے ہیں)۔

چوتھی تجویز
اپنے ٹوٹیوریلز کا دورانیہ مختصر ترین رکھنے کی کوشش کریں فالتو حصوں کو حذف کر دیں تاکہ آپ کی ویڈیوز کا دورانیہ کم ازکم ہو،
صرف ٹوٹیوریل کے متعلقہ بات ہی ‌ یعنی اگر پرنٹ کے متعلق ٹوٹیوریل ہے تو صرف پرنٹ کے متعلق ہی آغاز سے اختتام تک بات کریں،
جیسا کہ آپ نے اپنی ویڈیو میں پرنٹ سے پہلے چار پانچ بار اپنے کمپیوٹر کو ری فریش کیا ہے پھر ورڈ کھولا پھر فائل کھول کر دکھائی پھر اسے Run کمانڈ سے کھول کر دکھایا، یہ تمام باتیں غیر ضروری ہیں، ہاں جہاں آپ ورڈ کھولنا فائل کھولنا اور Run سے فائل کھولنا سکھائیں گے وہاں یہ ساری باتیں ضروری ہیں۔
اگر میری اوپر بیان کردہ تجاویز پر عمل کیا جائے تو یہ ویڈیو ٹوٹیوریل صرف پانچ منٹ سے بھی کم میں سما سکتا ہے جو کہ ایک بہت بہترین بات ہو گی۔

پانچویں تجویز
اپنی ویڈیوز کے ٹائٹل کے لئے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں کے الفاظ کا انتخاب کیجئے، ویسے میں نے دیکھا ہے کہ اب آپ نے یہ تبدیل کر لیا ہے، پہلے یہ ویڈیو صرف اردو ٹائٹل کے ساتھ تھی، اور اب صرف انگریزی ٹائٹل کے ساتھ،
اگر اس کا ٹائٹل ایسے ہوتا تو ذیادہ اچھا ہوتا۔
[successbox][code]MS Word Tutorial: How to Printمائیکروسافٹ وورڈ میں پرنٹ لینا[/code][/successbox]
ابھی چونکہ سرچ انجنز میں اردو سرچ کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اس لئے انگریزی الفاظ کا استعمال بہت ضروری ہے۔
اس کے ساتھ سرچ ٹیگز میں اردو اور انگریزی دونوں ٹیگز کا انتخاب کیا جائے تو بہتر ہے، اور اپنی ویڈیوز کی Discription یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہوئے ضرور لکھیں۔ ٹیگز میں کم ازکم دس الفاظ ضرور شامل یعنی اس ویڈیو میں آپ نے صرف دو ٹیگز استعمال کیئے ہیں، Urdu Nama اور programsکے ٹیگز کا انتخاب کیا ہے، جبکہ اس کے ٹیگز اگر اس ویڈیو کے حساب سے ہوتے تو یوں بنتے،
[successbox][code]Urdunama, ms office, ms word, printing, microsoft, urdunama.org, اردونامہ، مائیکروسافٹ ورڈ، پرنٹ لینا[/code][/successbox]
اور اس فائل کی Description کچھ ایسے ہونی چاہئے تھی۔
[successbox][code]Method to print a file from Microsoft Word مائیکرو سافٹ ورڈ فائل سے پرنٹ لینے کا طریقہ[/code][/successbox]
کیا خیال ہے آپ کا؟

چھٹی تجویز:
بجائے اس ٹوٹیوریل کو عام ویڈیو ٹوٹیوریل میں لگانے کے اس کے لئے ایک الگ سے زمرہ بنایا جانا چاہئے جو کہ صرف مائیکروسافٹ آفس کے ٹوٹیوریلز کے لئے وقف ہو (اس کے بارے میں اشفاق بھیا پہلے بھی مجھ سے بات کر چکے ہیں)۔کیونکہ مائیکروسافٹ آفس ایک ایسا پروگرام ہے جو پوری دنیا میں دفتری اور گھریلو استعمال میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔

ایک ذاتی درخواست:
چونکہ یہ ٹوٹیوریلز آپ اردونامہ کے لئے ہی تیار کر رہے ہیں تو یہاں میری خواہش ہو گی کہ ہر ویڈیو میں مستقل طور پر اسکرین کے کسی ایک کونے میں واضح طور پر Urdunama.org Tutorials لکھا آ جائے تاکہ جہاں بھی یہ ویڈیو شئیر ہو وہاں اردونامہ کا نام بھی شئیر ہو جائے۔

میرے خیال میں میری اوپر بیان کردہ تجاویز بہت کارآمد رہیں گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by علی عامر »

:clap:

بہت خوب ۔۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔ r:o:s:e
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by محمد شعیب »

ماشاء اللہ
اللھم زد فزد
چاند بابو یہ سوفٹ وئر کیا مجھے مل سکتا ہے ؟
:(
مفت نہ سہی قیمتا ہی .....
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by اضواء »

ماشاء الله ... اللهم زيد و بارك ........

نفع الله بك الإسلام و المسلمين
:clap: :clap:

بہت بہت شکریہ !!!!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by علی خان »

ماجد بھائی .
میں اپکی تمام تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، اور اپ امید رکھیں، کہ میں ان تجاویز پر عمل کروں گا، انشاء اللہ، یہ سب تجاویز تو میرے لئے مشغلہ راہ ہیں.



اور تمام دوستوں کی ہمت افزائی کا شکریہ.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by شازل »

ابھی تو ایک غلطی میں نے بھی دیکھی ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ کی بجائے ورلڈ عنوان میں لکھا گیا ہے
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by شازل »

ویل ڈن اشفاق بھیا
بہت ہی خوبصورت ٹیوٹوریل ہے میرے خیال میں آپ کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ آپ اچھے طریقے سے سمجھاسکتے ہیں امید ہے کہ جلد ہی نیٹ ورکنگ پر بھی آپ کے ٹیوٹوریل دیکھ سکیں گے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by علی خان »

شازل wrote:ابھی تو ایک غلطی میں نے بھی دیکھی ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ کی بجائے ورلڈ عنوان میں لکھا گیا ہے

شکریہ شازل بھائی،
غلطی کو ٹھیک کر لیا گیا ہے. اصل میں خیال ہی نہیں رہا. خیر اب ٹھیک کر لی گئی ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by چاند بابو »

اشفاق علی wrote:ماجد بھائی .
میں اپکی تمام تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، اور اپ امید رکھیں، کہ میں ان تجاویز پر عمل کروں گا، انشاء اللہ، یہ سب تجاویز تو میرے لئے مشغلہ راہ ہیں.



اور تمام دوستوں کی ہمت افزائی کا شکریہ.
بہت بہت شکریہ اشفاق بھیا کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میری تجاویز کو زیرِ غور لائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by یاسر عمران مرزا »

بہت عمدہ، شئرنگ کا شکریہ جناب.....
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مائیکروسافٹ ورلڈ میں پرنٹ کسطرح لیا جاتا ہے۔ (اردو میں)

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:ماشاء اللہ
اللھم زد فزد
چاند بابو یہ سوفٹ وئر کیا مجھے مل سکتا ہے ؟
:(
مفت نہ سہی قیمتا ہی .....
شعیب بھیا آپ اپنا ذاتی پیغام چیک کر سکتے ہیں۔
آپ کے لئے یہ سافٹ وئیر مفت نہیں ہے بلکہ قیمتا ملے گا اوراس شرط کے ساتھ کہ آگے بھی آپ جسے بانٹیں گے اسے بھی یہی قیمت مجھے ادا کرنا ہوگی۔
قیمت ذاتی پیغام میں بتا دی گئی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ آفس اردو ٹوٹیوریلز”