Excel کلاس نمبر 3 (ایکسل کی شیٹ کا تعارف)

مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور ایکسس کے اردو پر مبنی ٹوٹیوریلز
Post Reply
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

Excel کلاس نمبر 3 (ایکسل کی شیٹ کا تعارف)

Post by عرفان حیدر »

ایکسل کلاس نمبر 3 (ایکسل کی شیٹ کا تعارف)

Image

ایکسل کی خاص بات اسکی ورک شیٹ ہے جس میں ہم مختلف قسم کے فارمولےیا حساب کتا ب کرتے ہیں۔ کوئی بھی قاری ایکسل کے تمام کے تمام فارمولے استعمال نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی ضرورت کے تحت کچھ ہی فارمولوں کا استعمال کرتا ہے۔ایکسل کی شیٹ میں مندرجہ زیل چیزیں اہم ہوتی ہیں جنکو ہم فارمولوں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
1۔ کالم(Column): جیسا کہ ہم پچھلی کلاسوں میں کالم کے بارے میں پڑھ چکے ہیں یہ A سے لے کرIV(آئی وی) جو کہ ایکسل 2003 کی حد ہے اور 2003 کے بعد والے ورژن میں XFD ( ایکس ایف ڈی) تک ہوتے ہیں۔اب بات وہی ہے کہ جسکو جتنے کالم کی ضرورت ہوگی وہ اتنا ہی استعمال کرے گا لہذا اگر آپ ایکسل 2003 بھی استعمال کرنا چاہیں تو بھی کام چل جائے گا۔
2۔ لائن (Row): اسکے بارے میں بھی ہم پچھلی کلاسوں میں پڑھ چکے ہیں، اسکی تعداد ایکسل 2003 میں "65536" ہے جبکہ 2003 کے بعد والے ورژنز میں "1048576" ہے۔ اسمیں بھی جتنی قاری کی مرضی ہوتی ہے وہ لائنز کو استعمال کرتا ہے۔
3۔ شیٹس: جیسا کہ پچھلی کلاس میں بتایا گیا ہے شیٹ ایکسل کی ورک بک میں صفحے کا کام کرتی ہے۔ ہر شیٹ میں کالم اور لائن کی تعداد برابر ہوتی ہے۔
4۔ صفحہ (Page): یہ صفحہ شیٹ کے اندر ہوتا ہے اور بوقت پرنٹنگ کام کرتا ہے۔ عموماَ پیج نظر بھی نہیں آتا جب تک قاری اسکو خود نہ دیکھنا چاہے،اگر شیٹ میں پیج کا آپشن آن ہوگا تو پھر وہ ہر وقت ہی نظر آئے گا حتہ کہ قاری اگر یہ آپشن بن بھی کردے تو بھی "پیج" کی بارڈ نظر آرہی ہوگی،یہاں ایک بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ "پیج" فقط وہاں نظر آئے گا جہاں پر کچھ موجود ہو ، ورنہ "پیج" نظر ہی نہیں آئے گا بلکہ فقط "خاکی" رنگ ہی نظر آئے گا۔
ایکسل2003 میں اسکو دیکھنے کے لیے"View" کےمینو سے "Page Break Preview" کا آپشن لیں،
ایکسل 2007 اور بعد کے ورژن میں"View" کے ٹیب سے "Page Break Preview" کا آپشن لیں۔
Image

اسکے علاوہ یہ بھی بتاتا چلوں کہ جب آپ یہ آپشن لیں گے تو ایکسل آپکو ایک پیغام دے گا جس میں وہ آپ کو بتائے گا کہ آپ اگر چاہیں تو "پیج بریکس" کو ماؤس کے زریعے چھوٹا بڑا کرسکتے ہیں۔ یہ پیغام ایکسل کے سارے ورژن میں آئے گا۔
Image

ایکسل جب پہلی بار یہ آپشن آن کرے گا تو اسکے ساتھ ہی وہ شیٹ کا "Zoom" تقریباَ 60 فیصد کردے گا۔ اسکو آپ بعد میں تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ ویسے تو ایکسل میں "Zoom" کے بہت آپشن ہیں جو کہ مختلف جگہوں سے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
ایکسل 2003: پہلا آپشن "اسٹینڈرڈ" ٹول بار میں دستیاب ہے اور مزید آپشن آپکو "View" کے مینو سے "Zoom" کا آپشن لینے پر مل جائیں گے( ایک عدد پاپ اپ کھل جائے گا)۔
Image

ایکسل 2007 اور بعد کے ورژن: یہاں پہلا آپشن تو سامنے کی موجود ہے جو کہ اسٹیٹس بار میں نظر آتا ہے، اسکو آپ یہیں سے کم زیادہ کرسکتے ہیں اور مزید کسی ٹیب میں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایڈوانس آپشن آپ کو "View" کے ٹیب سےمل جائیں گے، جہاں آپ اگر "Zoom" کا آپشن لیں گے تو وہی پاپ اپ کھل جائے گا جو کہ ایکسل 2003 میں کھلا تھا۔
Image

اسکے علاوہ "View" ٹیب میں مزید دو آپشن موجود ہیں انمیں سے ایک "100%" کو اگر لیں گے تو شیٹ کی ساری "Zoom" سیٹنگ ری سیٹ ہوجائے گی اور شیٹ اپنی اصل حالت میں نظر آنا شروع ہوجائے گی۔ دوسرا آپشن"Zoom to selection" کو اگر لیں گے تو جتنی جگہ کی سلیکشن آپنے شیٹ میں کی ہوگی یہ اسکو بڑا کرکے دیکھادے گا۔اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے سلیکشن کی جائے اور اسکے بعد یہ آپشن لیا جائے۔
Image

اب ہم "Page break preview" دیکھتے ہیں، اسکے لیے میں نے کچھ مواد ڈالا ہے تاکہ ہمکو "پیج " نظر آسکے۔
Image

اب اگر میں"Page Break Preview" کو ختم کرنا چاہوں تو اسکے لیے میں "Normal" کا آپشن لوں گا۔واضع رہے کہ نارمل ہونے کے بعد بھی بارڈر نقطوں کی صورت میں نظر آئے گی۔
Image

طبعیت خراب ہونے کی بنا پراز راہ مجبوری کلاس کو ادھورا چھوڑ رہا ہوں،
اسکو کل مکمل کردوں گا، انشاءاللہ

وسلام
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ آفس اردو ٹوٹیوریلز”