مائیکرو سافٹ آفس کے مختلف ورژنزمیں فرق

مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور ایکسس کے اردو پر مبنی ٹوٹیوریلز
Post Reply
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

مائیکرو سافٹ آفس کے مختلف ورژنزمیں فرق

Post by عرفان حیدر »

مائیکرو سافٹ آفس کے مختلف ورژنزمیں فرق

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج کی کلاس میں ہم ورڈ کے مختلف ورژنز کے درمیان فرق کا مطالعہ کریں گے۔ اسکے لیے ہم فقط ورڈ پر بات کریں گے کیوں کہ آفس کے سوٹ میں شامل بقیہ پروگرامات بھی اسی طرح سے تبدیل ہوئی ہیں تو ان پر الگ الگ بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسکے علاوہ جو آپشنز میں کلاسوں میں بتاتا جاوں گا تو اسکو میں ورژن کے حساب سے بھی بتا دوں گا تاکہ اسکو ڈھونڈنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ورڈ 2003 کے بعد جو ورژن مارکیٹ میں آئے ہیں ان میں "مینو" مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اسکے علاوہ ورڈ 2007 کے بعد ورژن میں تقریبا سارے ہی آپشنز ایک ہی جیسے ہیں ماسوائے فائل کے آپشن کے۔
ورڈ کے مختلف فائل کے ورژنز
Image

ورڈ کے مختلف ورژن کے مینو کی تصویر ملاحظہ کریں۔
Image

ورڈ 2003 میں عام ونڈوز والے مینو ہوتا ہے جبکہ ورڈ 2007 اور 2010/2013 میں یہ "ربن" نامی مینو سے تبدیل ہوگیا ہے۔ "ربن" نامی مینو میں انہوں نے اگرچہ کچھ آسانیاں پیدا کی ہیں تو ساتھ ہی کچھ مشکلات بھی سامنے آئی ہیں جیسے کہ بہت سے عام آپنشز جو کہ ورڈ 2003 میں سامنے ہوتے تھے وہ اب مخصوص پوپ اپ میں ہی نظر آتے ہیں۔ایک بات میں واضع کرتا چلوں کہ لفظ پوپ اپ "popup" سے مراد ہر وہ باکس ہے جو کھولے اور اسکو الگ سے بند کرنے کیلیےبٹن دیا گیا ہو جو کہ عموما[X] کی شکل کا ہوتا ہے۔

تبدیلی کی مثال کے لیے میں تینوں ورژنز میں سے Tabs کی مثال دینا چاہوں گا۔
نیچے دی گئی تصویر دیکھیں اس میں تینوں ورژنز کا تقابلی جائزہ دیکھایا گیا ہے۔
Image

جب آپ Tabs کو کلک کریں گے تو نیچے دیکھایا گیا پوپ اپ کھولے گا۔
Image

اب کہنے کو تو یہ جس کو پتا ہوگا آسانی سے کھول لے گا لیکن اگر کوئی ورڈ 2003 سے 2007 کے بعد والے ورژنز میں کام کرے گا تو اسکو پریشانی کا سامنہ کرنا پڑے گا۔ بہرحال اب نیا ورژن آئے گا تو کچھ تبدیلیاں تو آئیں گی۔ باقی کام کا طریقہ کار ویسا ہی ہے البتہ بعد کے ورژنز میں دوسری زبانوں جیسے اردو، عربی یا فارسی کی اچھی سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور ہر طرح کے فونٹس استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ورڈ 2003میں کام کرنے کی آسانی کی ایک وجہ اسکے مینو کا اسٹائل بھی تھا اور اسمیں چیزیں بہت واضع ہوتی تھی لیکن اسکے بعد کے ورژنز میں اسکو دو حصوں میں توڑ دیا گیا ہے۔
اسمیں سے ایک حصہ تو ٹیب "Tab" کہلاتا ہے اور دوسرا ٹیب آپشنز یا آپشنز پوپ اپ(نیچے تصویر ملاحظہ کریں)
Image

جب آپ پوپ اپ لانچر کو کلک کریں گے تو مطلوبہ آپشنز کا پوپ اپ کھل جائے گا۔وہ آپشنز جو پہلے براہ راست مینو میں دستیاب تھے اب اسکے زریعے دستیاب ہونگے۔

ورڈ 2003 کے زریعہ یہی ٹیب کھولنے کا طریقہ (فقط مثال)
Image

نئے ورژن میں ظاہر ہے اور بھی نئے آپشنز متعارف کروائے گئے ہونگے لیکن جہاں تک میں نے دیکھا کہ ایک عام قاری فقط کچھ ہی آپشنز کو استعمال میں لاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ وہ ایک مضمون لکھ کر اسکو ترتیب دیتا ہے (دوسرے الفاظ میں گولا گنڈا بناتا ہے)۔ بہرحال ہر قاری اپنے حساب سے ہر پروگرام کو استعمال میں لاتا ہے جیسے آفس میں کام کرتے ہوئے ہم درخواستیں، ایمیلز حساب کتاب رکھتے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی آج کی کلاس اختتام پزیر ہوئی۔

نوٹ: سوال فقط موضوع کے حوالے سے کیجئے گا اور خیال رہے کہ جو لکھا ہے سوال اسی میں سے ہو تا کہ موضوع کی شائستگی برقرار رہے۔
Last edited by عرفان حیدر on Wed Jun 17, 2015 9:19 am, edited 1 time in total.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مائیکرو سافٹ آفس کے مختلف ورژنزمیں فرق

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
بہت بہترین ویویو ہے.
ایک بڑا فرق فائل فارمیٹ کا ہے. 2007 کے بعد کے ورژنز میں میں X کا اضافہ ہو گیا ہے. ورڈ فارمیٹ doc کی جگہ docx ہو گیا ہے. اسی طرح باقی پروگرامز کا بھی یہی حال ہے. اور پریشانی تب ہوتی ہے جب 2007 یا اس سے بعد کے کسی ورژن کی فائل کسی ایسے کمپیوٹر میں کاپی کی جائے جس میں 2003 انسٹال ہو.
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ آفس اردو ٹوٹیوریلز”