جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by اضواء »

[center]جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

ایک عورت سوال کرتے ہوئےپوچھتی ہے کہ میں اللہ اور
اس کی کتاب پر حقیقی ایمان رکھتی ہوں اور الحمد للہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے
ہر دن اللہ تعالی پر میرا ایمان قوی ہو رہا ہے ۔
میرا سوال یہ ہے کہ قرآن کریم ہمیشہ اور بار بار مردوں اور حور عین کے لۓ
آخرت میں بدلے کا تذکرہ کرتا ہے اور لوگ یہ کہتے ہیں کہ
اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں مرد کو غلبہ حاصل ہیں تو
عورت کے بدلے کا تذکرہ کیوں نہیں ؟


الحمدللہ


اے سوال کرنے والی بہن جب کہ آپ اللہ تعالی اور
اس کی کتاب پر ایمان رکھتی ہیں تو پھر آپ کے علم میں ہونا ضروری ہے
کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا :

( اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہیں کرے گا ) الکھف / 49

اور دوسرے مقام پر فرمایا :

( بے شک اللہ تعالی ایک ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا اور
اگر کوئی نیکی ہو تو اسے دگنی کر دیتا ہے اور اپنے
پاس سے بہت بڑا ثواب دیتا ہے ) النساء / 40

اللہ تعالی نے اس شریعت کو مردوں اور عورتوں کے لۓ
برابر نازل کیا ہے قرآن کریم میں جہاں بھی مردوں کو خطاب ہے
وہی عورتوں کو بھی ہے اور جہاں پر حکم میں مردوں کو خطاب کیا گیا ہے
اس میں عورتیں بھی داخل ہیں الا یہ کہ کوئی ایسی دلیل ہو جہاں پر
مردوں اور عورتوں کے درمیان فرق کیا گیا ہو مثلا جہاد اور
حیض اور ولی کے احکام میں فرق ہے وغیرہ ۔



اور یہ کہ آخرت میں عورت کو جنت میں کیا بدلہ ملے گا تو اس کے متعلق
آپ کے لۓ ذیل میں کچھ آیات اور احادیث پیش کی جاتی ہیں :


ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا
اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نے ہجرت کے معاملہ میں اللہ تعالی
کو عورتوں کا ذکر کرتے ہوئےنہیں سنا تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی :


( تو ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی کہ بیشک میں تم میں سے کسی
کام کرنے والے کے کام کو خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہر گز ضائع نہیں کرتا تم
آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو تو وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے
گھروں سے نکال دیۓ گۓ اور جنہیں میری راہ میں ایذا اور تکلیف دی گئي
اور جنہوں نے جہاد کیا اور شہید کر دۓ گۓ میں ضرور اور لازمی ان کی
برائیاں ان سے معاف کر دوں گا اور یقینا انہیں ان جنتوں میں داخل کروں گا
جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں یہ اللہ تعالی کی طرف سے ثواب اور
اجر ہے اور اللہ تعالی کے پاس ہی بہترین ثواب ہے ) آل عمران 195


سنن ترمذی

اور فرمان ربانی ہے :

( جو بھی اعمال صالحہ کرے اگرچہ وہ مرد ہو یا عورت لیکن ہو مومن تو
ہم اسے یقینا نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے اور ان کے نیک اعمال کا
بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور اور یقنی طور پر دیں گے ) النحل / 97

اے سوال کرنے والی بہن آخر میں آپ کے سامنے یہ
حدیث پیش کی جاتی ہے جو کہ اللہ تعالی کے حکم سے آپ کے سینے میں
عورتوں کے ذکر کے متعلق تمام وسوسوں کا قلع قمع کر دے گی ۔


ام عمارہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ :
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا کہ میں جو کچھ بھی دیکھتی ہوں
وہ سب کچھ مردوں کے لۓ ہی ہے اور مجھے عورتوں کے متعلق کچھ ذکر
نہیں ملتا تو یہ آیت نازل ہوئی :

( بیشک مسمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومنہ عورتیں ) الآیۃ

سنن ترمذی صحیح ترمذی

اور مسند احمد میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے حدیث مروی ہے :

( ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا بات ہے کہ ہمارا ذکر قرآن کریم
میں اس طرح نہیں جس طرح کہ مردوں کا ہے تو وہ بیان کرتی ہیں کہ
مجھے کسی چیز نے بھی کسی دن خوفزدہ نہیں کیا مگر ان کی منبر پر
آواز نے آپ یہ فرما رہے تھے کہ اے لوگو ام سلمہ کہتی ہیں کہ میں اپنے
سر کو سنوار رہی تھی تو میں نے اپنے بالوں کو لپیٹا اور دروازے کے
قریب آئی اور کان دہلیز کے ساتھ لگا دیۓ تو میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے
سنا بیشک اللہ تعالی نے فرمایا ہے :

( بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں مومن مرد اور مومنہ عورتیں
اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں سچے مرد اور
سچی عورتیں صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں عاجزی
کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں صدقہ کرنے والے مرد
اور صدقہ کرنے والی عورتیں روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی
عورتیں اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں
کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں
ان سب کے لۓ اللہ تعالی نے وسیع مغفرت اور بہت زیادہ ثواب تیار کر رکھا ہے ) الاحزاب 35

ہم اللہ تعالی سے اپنے اور آپ کے قول اور عمل میں اخلاص اور
اس دین پر ثابت قدمی طلب کرتے ہیں وصلی اللہ علی نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔

اور اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمتیں نازل فرمآئے ۔


واللہ اعلم .
فضيلة الشيخ محمد صالح المنجد

المملكة العربية السعودية .
Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by اضواء »

رضی الدین قاضی wrote:جزاک اللہ
الله يجزاك الخير يا رب ويكثر من امثالك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by افتخار »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by اضواء »

افتخار wrote:جزاک اللہ
الله يجزاك خير الجزاء
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ . . عمدہ شیئرنگ ہے محترمہ . . r:o:s:e
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جنت میں عورتوں کے لۓ کیا ہے

Post by اضواء »

نورمحمد wrote:جزاک اللہ . . عمدہ شیئرنگ ہے محترمہ . . r:o:s:e
الله يجزاك كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”