ایصالِ ثواب کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع کیا جائ

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

ایصالِ ثواب کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع کیا جائ

Post by لدھیانوی »

س… میں ذکر کرنے سے پہلے ایک بار سورہٴ فاتحہ، تین بار قل ہو اللہ شریف، اوّل آخر دُرود شریف پڑھ کر اس طرح دُعا کرتا ہوں: “یا اللہ! اس کا ثواب میرے مخدوم و مکرم حضرت․․․․․ دامت برکاتہم سے لے کر میرے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک میرے سلسلے کے تمام مشائخ کرام تک پہنچادے اور ان کے فیوض و برکات سے ہمیں بھی حصہ نصیب فرمادے۔
ج… حضرتِ شیخ نوّر اللہ مرقدہ کے سلسلے کے مطابق گیارہ بار دُرود شریف اور تیرہ بار قل ہو اللہ شریف پڑھ کر (اور اس کے ساتھ اگر سورہٴ فاتحہ بھی پڑھ لی جائے تو بہت اچھا ہے) ایصالِ ثواب کیا جائے اور ابتدا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ مبارک سے کی جائے، باقی ٹھیک ہے۔
بحوالہ آپ کے مسائل اور انکا حل-جلد 3 صفحہ:216
(شہید اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی نور اللہ مرقدہ)
Last edited by لدھیانوی on Tue May 27, 2014 3:11 am, edited 1 time in total.
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”