لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by اضواء »

[center]لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

لیلۃ القدر میں کیا جائے ، کیا اس کا احیاء نماز میں ہے کہ قرآت قرآن مجید اورسیرت النبی پڑھنے اوروعظ وتبلیغ کرنے اورمسجد میں جلسہ کرنے سے ؟

الحمد للہ

اول :

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں بہت زيادہ
عبادت کیا کرتے تھے ، اس میں نماز ، اورقرات قرآن اوردعا وغیرہ
جیسے اعمال بہت ہی زيادہ بجالاتے تھے ۔

امام بخاری اورمسلم رحمہم اللہ نے اپنی کتاب میں

عائشۃ رضي اللہ تعالی عنہا سے بیان کیا ہے کہ :

( جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
رات کوبیدار ہوتے اوراپنے گھروالوں کو
بھی بیدار کرتے اورکمر کس لیتے تھے )

اورمسند احمد اورمسلم شریف میں ہے کہ :

( رمضان کے آخری عشرہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اتنی زیادہ کوشش کیا کرتے تھے جوکسی
اورایام میں نہيں کرتے تھے ) ۔

دوم :

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلۃ القدر میں
اجروثواب حاصل کرنے کے لیے قیام کرنے
پر ابھارا کرتے تھے ۔

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( جوبھی لیلۃ القدر میں ایمان کے ساتھ اجروثواب کی نیت
سے قیام کرے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں )
متفق علیہ ۔

یہ حدیث لیلۃ القدر میں قیام کی مشروعیت پر دلالت کررہی ہے ۔

سوم :

لیلۃ القدر میں سب سے بہتر اوراچھی دعا وہی ہے
جو نبی مکرم صلی اللہ علیہ نے سکھائي ہے ۔

امام ترمذی رحمہ اللہ تعالی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا
سے بیان کرتے ہیں کہ وہ کہتی ہیں میں نے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا :

اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے
بتائيں کہ اگر مجھے لیلۃ القدر کا علم ہوجائے
تومجھے اس میں کیا کہنا چاہیۓ ؟

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

تم یہ کہنا : اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے اورمعاف کرنا
پسند فرماتا ہے لھذا مجھے معاف کردے ۔

چہارم :

رہا مسئلہ رمضان میں لیلۃ القدر کی تخصیص اورتحدید
کا تویہ دلیل کا محتاج ہے جس میں اس کی تحدید کی گئي ہو ،
لیکن یہ ہے کہ رمضان کا آخری عشرہ میں اورپھر اس کے تاک
راتوں اورستائسویں رات بھی ہوسکتی ہے اس پر احادیث دلالت کرتی ہیں ،
ایک حدیث میں ہے کہ اسے آخری دس دنوں میں تلاش کرو ،
لھذا اس کی تحدید نہیں ہوسکتی اتنا ہے کہ
یہ آخری دس دنوں میں ہی گھومتی رہتی ہے ۔

پنجم :

بدعت تورمضان کے علاوہ کسی اورمہینہ میں جائز نہیں
توپھر رمضان کے مبارک ایام میں یہ کیسے جائز ہوسکتی ہے ،
کیونکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا :

( جس نے بھی ہمارے اس دین میں کوئي نئی چيز پیدا کرلی
جس پر ہمارا حکم نہ ہو تو وہ مردود ہے )

اورایک روایت میں کچھ اس طرح ہے :

( جس نے بھی کوئي ایسا عمل کیا جس پرہمارا حکم نہ ہو وہ مردود ہے )

توآج کل جورمضان کی بعض راتوں میں محفلیں منعقد کی جاتی ہیں
ہمیں تو اس کی کوئي دلیل نہیں ملتی ، اورسب سے بہتر
اوراچھا و احسن طریقہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
طریقہ اورسنت ہی ہے اورسب سے برا
طریقہ بدعات کی ایجاد اوراس پرعمل ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی صحیح اعمال کی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

فتاوى اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء
المملكة العربية السعودية

[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

جزاک اللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by پپو »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by اضواء »

میاں محمد اشفاق wrote:جزاک اللہ
Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by اضواء »

پپو wrote:جزاک اللہ
Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ

شیئرنگ کے لیئے شکریہ بہنا
[center]Image[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by اضواء »

رضی الدین قاضی wrote:جزاک اللہ

شیئرنگ کے لیئے شکریہ بہنا
Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by افتخار »

جزاک اللہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by اضواء »

افتخار wrote:جزاک اللہ
Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: لیلۃ القدر کب ہوتی ہے اورہم کیا کریں ؟

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:جزاک اللہ

Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”