ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by اضواء »

[center]ميرى ايك سہيلى كو اسكے خاوند نے موبائل ميسج كے ذريعہ ايك طلاق دى، اس كے بعد ايك رشتہ دار نے اس سے رابطہ كيا تا كہ اس سے مشكل دريافت كر سكے كہ كس بنا پر اسے طلاق دى ہے تو خاوند اور غصہ ميں آ گيا اور كہنے لگا اسے دوسرى اور تيسرى بھى طلاق.

يہ علم ميں رہے كہ اس نے يہ سب كچھ عقل و ہوش ميں رہتے ہوئے كيا، اور اس كے بعد ٹيلى فون كر كے كہنے لگا ميں بيوى سے رجوع كرنا چاہتا ہوں، ليكن اسے كہا گيا كہ اب كوئى موقع نہيں رہا كيونكہ اس نے تين طلاقيں دے دى ہيں.

اس ان دونوں خاوند اور بيوى كا آپس ميں رجوع كرنا اور بھى ضرورى ہو گيا ہے كيونكہ طلاق كے وقت بيوى تقريبا سات ماہ كى حاملہ تھى، اور اب بچے كى ولادت ہو چكى ہے، كيا يہ تين طلاق شمار ہونگى يا كہ ايك طلاق مانى جائيگى ؟

اور كيا اس كے ليے رجوع كا امكان پايا جاتا ہے ؟

الحمد للہ:

فقھاء كرام كا اختلاف ہے كہ اگر ايك ہى بار دو يا تين طلاق دى جائيں تو وہ كتنى طلاق شمار ہونگى، راجح يہى ہے كہ وہ ايك ہى طلاق شمار ہوگى، چاہے اس نے ايك كلمہ ميں طلاق دى ہو يعنى كہا ہو: تجھے تين طلاق " يا پھر اس نے عليحدہ عليحدہ طلاق كے الفاظ بولے ہوں يعنى تجھے طلاق تجھے طلاق تجھے طلاق، يا پھر جيسا كہ سوال ميں ہے: اسے دوسرى اور تيسرى طلاق،
شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ نے يہى اختيار كيا ہے،
اور شيخ سعدى رحمہ اللہ اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ نے
اسے راجح قرار ديا ہے.

انہوں نے صحيح مسلم كى درج ذيل حديث سے استدلال كيا ہے.

ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور اور ابو بكر رضى اللہ تعالى عنہ كى خلافت اور عمر فاروق رضى اللہ تعالى عنہ كے دور خلافت ميں دو برس تك تين طلاقوں كو ايك ہى شمار كيا جاتا رہا.

عمر فاروق رضى اللہ تعالى عنہ فرمانے لگے: لوگ طلاق ميں معاملہ ميں جلدى بازى كا مظاہرہ كر رہے ہيں جس ميں ان كے ليے مہلت و انتظار تھا، اگر ہم ان پر اسے لاگو كرديں تو عمر رضى اللہ تعالى عنہ نے اسے ان پر لاگو كر ديا "

صحيح مسلم

ان علماء رحمہم اللہ نے اختيار كيا ہے كہ طلاق رجوع يا پھر عقد نكاح كے بعد واقع ہوتى ہے، اس ليے جس نے بھى اپنى بيوى كو ايك دن طلاق دى اور پھر پہلى طلاق كى عدت ميں ہى دوبارہ طلاق دى تو دوسرى طلاق واقع نہيں ہوگى.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" ان سب مسائل ميں راجح قول يہى ہے كہ: تين طلاق بالكل نہيں ہيں، ليكن تين طلاق اس وقت ہونگى يا تو ان كے مابين رجوع يا پھر عقد ہو، وگرنہ تين طلاق واقع نہيں ہونگى، شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كا اختيار يہى ہے اور صحيح بھى يہى ہے"

اس بنا پر جب خاوند نے دوسرى اور تيسرى طلاق پہلى طلاق كى عدت ميں دى جس ميں اس نے اپنى بيوى سے رجوع نہيں كيا تو پہلى طلاق ہى واقع ہوگى دوسرى اور تيسرى طلاق واقع نہيں ہوئى.

اور خاوند كو حق حاصل تھا كہ وہ اپنى بيوى سے عدت كے اندر اندر رجوع كر لے، ليكن وضع حمل كى وجہ سے عدت گزر چكى ہے اس ليے اب وہ نئے مہراور ولى اور گواہوں كى موجودگى ميں نيا نكاح كر سكتا ہے، اور پہلى طلاق شمار ہو گى اور نيا نكاح كر لينے كى صورت ميں بھى اس كے ليے باقى دو طلاقوں كا حق رہےگا.

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔

واللہ اعلم .

مفتي عام المملكة العربية السعودية

شیخ محمد صالح المنجد
[/center]

Image
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by عتیق »

اللہ اکبر......................

ایک فرضی بات کررہا ہوں......کچھ مرد بڑے ظالم ہوتے ہیں........مجھے تو ایسے فرد سے انتہائی نفرت ہوتی ہے جو کسی کی زندگی سے اس طرح کھیل تے ہیں.اللہ انہیں عقل سمجھ عطاء کرے.......
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by رضی الدین قاضی »

اللہ رب العزت ہمیں نیک توفیق عطا فرمائے.

بہنا مفید پوسٹ کے لیئے بہت بہت شکریہ
[center]Image[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by اضواء »

عتیق wrote:اللہ اکبر......................

ایک فرضی بات کررہا ہوں......کچھ مرد بڑے ظالم ہوتے ہیں........مجھے تو ایسے فرد سے انتہائی نفرت ہوتی ہے جو کسی کی زندگی سے اس طرح کھیل تے ہیں.اللہ انہیں عقل سمجھ عطاء کرے.......

جزاك الله كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by اضواء »

رضی الدین قاضی wrote:اللہ رب العزت ہمیں نیک توفیق عطا فرمائے.

بہنا مفید پوسٹ کے لیئے بہت بہت شکریہ
اللھم آمین ...
حوصلہ آفزائی پر آپ کا بہت بہت شکریہ ...

جزاك الله كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by چاند بابو »

شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترمہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by اضواء »

چاند بابو wrote:شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ محترمہ
ہمت آفزائی پرآپ کا بہت بہت شکریہ ...

جزاك الله كل خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ايك بارطلاق دےكررجوع كرليااورعدت ميں دوبارطلاق دى

Post by محمد شعیب »

مسئلہ تین طلاق ایک اختلافی مسئلہ ہے. اور اس فورم پر اختلافی مسائل بیان کرنا مناسب نہیں. بحث و تمحیص کی صورت بن سکتی ہے.
احناف کے ہاں تین طلاق ایک ساتھ دینے سے تینوں واقع ہو جاتی ہیں. چاہے ایک لفظ میں کہے یا تین الگ الگ الفاظ میں.
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”