عورتوں کا مل کر جماعت کی شکل میں نماز پڑھنا

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

عورتوں کا مل کر جماعت کی شکل میں نماز پڑھنا

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

ایک بات کے بارے میں تھوڑی سی معلومات اسلامی احکامات کی روشنی میں چاہئے۔

ہمارے علاقے میں عورتیں مخصوص دنوں مثلا عیدین، شب برات اور جمعہ المبارک کے موقع پر کسی ایک گھر میں اکٹھی ہو جاتی ہیں اور ان میں سے ایک عورت سب کو نماز کا طریقہ بتاتی ہے اور پھر صفیں بنائی جاتی ہیں سب سے اگلی صف میں درمیان میں کھڑی عورت اونچی آواز سے نماز شروع کرتی ہے اور قرات وغیرہ اونچی آواز سے کرتی ہے مگر اس کا انداز امامت والا نہیں ہوتا ہے بلکہ جیسے بندہ خود ہی اونچی آواز میں نماز پڑھنا شروع کر دیتا ہے اس کا انداز ایسا ہی ہوتا ہے، لیکن باقی تمام عورتیں بھی اس عورت کی نماز کے ساتھ ساتھ ہی نماز پڑھتی ہیں خود ہی قرآت کرتی ہیں خود ہی اپنے رکوع و سجود ادا کرتی ہیں مگر یہ تمام عمل اس ایک عورت کے ساتھ ساتھ ہی ہوتا ہے جو اونچی آواز میں نماز ادا کر رہی ہوتی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ اگر اس طریقہ کو امامت کہیں تو نا تو یہ امامت کے مطلب میں فٹ ہوتا ہے اور نا ہی عورت کو امامت کی اجازت ہے۔
اس کے علاوہ اگر یہ امامت نہیں ہے تو پھر اس طریقہ سے پڑھی جانے والی نماز کا شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا اس طرح نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
کیا اونچی آواز سے پڑھنے والی کی نماز درست ہے؟
کیا اس کے ساتھ ساتھ پڑھنے والی عورتوں کی نماز درست ہے؟


براہ مہربانی صرف قرآن و سنت اور علماء اکرام کی رائے کی روشنی میں جواب دیں۔
قیاس آرائی ہرگز نا فرمائیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عورتوں کی مل کر نماز پڑھنا

Post by اضواء »


برائے مہربانى آپ يہ بتائيں آيا عورتوں كے ليے نماز سے قبل اذان
اور اقامت فرض ہے يا واجب، چاہے نماز انفرادى ہو يا باجماعت ؟



الحمد للہ:

مستقل فتوى كميٹى سے سوال دريافت كيا گيا:

عورت اگر عورتوں كى جماعت كرائے
تو كيا اس كے ليے اقامت مشروع ہے ؟


كميٹى كا جواب تھا:

عورتوں كے اقامت كہنا مشروع نہيں، چاہے وہ انفرادى نماز ادا كريں
يا پھر كوئى عورت انہيں جماعت كرائے،
اور اسى طرح ان كے ليے اذان كہنا بھى مشروع نہيں.

فتاوى اللجنۃ الدائمۃ و البحوث العلميۃ والافتاء

شيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى سے درج ذيل سوال كيا گيا:

كيا عورت كے ليے نماز ميں اذان اور اقامت كہنى جائز ہے يا نہيں ؟

شيخ رحمہ اللہ تعالى كا جواب تھا:

عورت كے ليے نماز ميں اذان اوراقامت كہنا مشروع نہيں،
بلكہ يہ مردوں كا كام ہے، ليكن عورتوں كے ليے
نہ تو اذان كہنا مشروع ہے، اور نہ ہى اقامت،
بلكہ وہ بغير اذان اور اقامت كے نماز ادا كرينگى.


مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ شيخ ابن باز

واللہ اعلم .
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عورتوں کی مل کر نماز پڑھنا

Post by پپو »

فرض نہیں ہے اگر اجتماع بڑا ہو جیسا کہ عید وغیرہ میں ہوتا ہے
تو الگ سے پڑھ سکتی ہیں مگر امامت مرد ہی کر رہا ہوگا جیسا کہ قرون اولیٰ میں ہوتا تھا یہ جو اجکل ہمارے ہاں ہوتا ہے اس کی کوئی شرعی حیثیت میرا خیال ہے نہیں ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتوں کی مل کر نماز پڑھنا

Post by چاند بابو »

جی پپو بھیا آپ کا خیال ہو سکتا ہے کہ درست ہو میرا خیال بھی بالکل ایسا ہی تھا مگر اسی لئے میں نے لکھا تھا کہ قیاس آرائیوں سے پرہیز کیجئے کوئی ٹھوس بات کیجئے۔

اضواء بہنا نے جو دلائل دیئے ہیں ان کی رو سے تو یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عورت عورتوں کی نماز کی امامت کر سکتی ہے اور اس کے لئے اذان اور اقامت کہنا ضروری نہیں۔

اضواء بہنا کیا میں درست سمجھا ہوں؟؟؟؟

ایک ویب سائیٹ سے علامہ شامی رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے ایک بات ملی

عورتوں کی جماعت مکروہ ہے مگر پڑھیں تو ان کی امام درمیان میں کھڑی ہو گی آگے نہیں۔
حوالہ: [link]http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/1402/[/link]

اس کے علاوہ سرکاری سرپرستی میں سعودی عرب میں عورتوں کی جماعت ایک مسلمان عالمہ نے کروائی اور اس پر کوئی شرعی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔
حوالہ: [link]http://www.urduvb.com/forum/showpost.ph ... ostcount=4[/link]

اس کے علاوہ ایک اور جگہ پر عورت کی جماعت کو دلائل کی روشنی میں درست قرار دیا گیا ہے اور اسے صحابیات کا فعل قرار دیا گیا ہے۔
حوالہ: [link]http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%B ... #post14385[/link]

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بالکل جیسا کہ میرا سوال ہے اس طرح کی عورتوں کی جماعت جائز ہے۔
کیونکہ اس میں نا تو اذان ہوتی ہے نا اقامت، امام عورت عورتوں کے درمیان میں کھڑی ہوتی ہے نا کہ ان کے آگے۔ اس جماعت میں عورتوں کے سواء کوئی مرد موجود نہیں ہوتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عورتوں کا مل کر جماعت کی شکل میں نماز پڑھنا

Post by پپو »

جب کوئی آگے ہی نہیں تو امامت کیسی بھائی جی امام کا مطلب ہی نہ رہا جیسا کہ میں نے کہا یہ بعد کا معاملہ ہے قرون اولیٰ میں عورتیں مردوں کیساتھ ہی نماز کے لئے مسجد جاتی تھیں حضرت عمر فاروق ra: کے دور میں اس سے منع کیا گیا کچھ وجوہات کی بنا پرمگر اس کا مطلب پابندی ہمیشہ ہرگز نہیں تھا اور باقی صرف فتوے ہیں جو ایک کو قبول اوردوسرے کو ناقبول ہوتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتوں کا مل کر جماعت کی شکل میں نماز پڑھنا

Post by چاند بابو »

پپو بھیا عورتوں کی اس طرح نماز پڑھنے کو جماعت ہی کہتے ہیں.
جماعت کا مطلب لوگوں کا گروہ ہے.
امام آگے ہو یا پیچھے اس کا بیان تو بعد میں آتا ہے لفظی مطلب تو صرف گروہ کا ہے.
اور اس کے بعد اس گروہ کے لئے مردوں کے لئے ضروری قرار دیا گیا کہ ایک عدد امام موجود ہو اور آگے موجود ہو. مگر نماز کے علاوہ کہیں بھی دیگر کسی بھی عمل میں امام کا آگے موجود ہونا ضروری نہیں بلکہ اس کی صرف پیروی کرنا ضروری ہے.
مگر یہی حکم عورتوں کی نماز کے لئے نہیں ہے، عورتوں کی نماز میں عورت چونکہ صف کے درمیان میں کھڑی ہو تو زیادہ باپردہ رہے گی.

بہرحال آپ کی بات اس حد تک درست ہے کہ عورتوں کی نماز کے بارے میں سارا علم فتویٰ جات پر مبنی ہے.
مگر محترم فتوٰی جات بھی علما اکرام بیٹھے بٹھائے جاری نہیں کرتے ہیں اس لئے ان کی عزت کرنا اور ان پر عمل کرنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: عورتوں کا مل کر جماعت کی شکل میں نماز پڑھنا

Post by پپو »

بھائی جان میں نے کب کہا علما کے فتوی ایسے ہی ہوتے ہیں میں نے کہا کسی کو قبول اور کسی کو نا قبول ہوتے ہیں
عورت کے لئے نماز کی سب اچھی جگہ وہ ہے جہاں اسے کوئی دوسرا نہ دیکھ سکے اور مرد کے لئے لازم ہے وہ ایسی جگہ فرض نماز ادا کرے جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ ہوں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: عورتوں کا مل کر جماعت کی شکل میں نماز پڑھنا

Post by محمد شعیب »

دینی مسئلہ میں قیاس آرائی بہت بڑی غلطی ہے. میرے خیال سے دینی مسائل اس فورم پر نہ پوچھے جائیں. بلکہ فتوی کے لئے مخصوص فورمز پر سوالات پوچھے جائیں.

عورتیں باجماعت نماز پڑھ سکتی ہیں. اگر امام مرد ہو تو وہ صفوں کے آگے کھڑا ہو گا. اور اگر عورت ہو تو پہلی صف کے درمیان کچھ آگے بڑھ کر کھڑی ہو گی.
سوال میں مذکور صورت غیر مشروع ہے. اس طرح نماز پڑھنا غلط ہے.
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”